طیارہ اڑتا ہوا اچانک مصروف سڑک پر آگیا۔۔ پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھ کر لوگ ہکا بکا رہ گئے


برازیل کی ایک مصروف شاہراہ اس وقت خوف و دہشت کے مناظر سے گونج اٹھی جب ایک چھوٹے طیارے نے کاروں اور ٹرکوں کے درمیان ہنگامی لینڈنگ کر ڈالی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارے کا انجن اچانک فیل ہوگیا، جس کے بعد پائلٹ کے پاس زمین پر اترنے کے لیے کوئی دوسرا راستہ نہ بچا۔ خطرناک صورتحال میں حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت ہائی وے پر اتار تو لیا، مگر اس دوران سڑک پر سفر کرنے والے لوگ دہشت کے عالم میں اپنی گاڑیاں روک کر دیکھتے رہ گئے کہ کہیں جہاز کسی کار یا بڑے ٹینکر سے نہ ٹکرا جائے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ انتہائی تیزی سے زمین کی طرف بڑھ رہا ہے اور عین ایک بڑے آئل ٹینکر کے آگے آ کر لینڈ کرتا ہے۔ لمحے بھر کے لیے لگا جیسے کوئی بڑا سانحہ ہونے والا ہے، مگر خوش قسمتی سے طیارہ نہ صرف صحیح سلامت اترا بلکہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق جہاز میں دو افراد موجود تھے – 29 سالہ پائلٹ میٹیوس رینان کالڈو اور 71 سالہ کاروباری شخصیت والڈیمیرو جوز مینیلا، جو کہ اس طیارے کے مالک بھی تھے۔ طیارہ سانتا کیٹرینا میں گورامیرم کے ایک ایروڈوم سے پرواز کر چکا تھا مگر بدقسمتی سے کچھ ہی دیر بعد اسے فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ واقعہ جہاں دیکھنے والوں کے لیے خوفناک تھا، وہیں پائلٹ کی مہارت نے ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے بچا لیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکی فضائیہ کا یمن میں تیل بندرگاہ پر بڑا فضائی حملہ، 38 افراد شہید

امریکہ جانے کے خواہش مند درخواست گزار کا صرف 40 سیکنڈ میں ویزا مسترد

امریکہ جانے کے خواہش مند درخواست گزار کا صرف 40 سیکنڈ میں ویزا کیوں مسترد ہوا؟

سعودی وزیر دفاع کا دورہ ایران، تہران ائیرپورٹ پر پُرتپاک استقبال

پاکستان سے بے دخلی، دو بھائی ’اجنبی افغانستان‘ میں مستقبل کے لیے فکرمند

’خرگوش کی ٹکر‘ کے باعث یونائٹیڈ ایئرلائن کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی

امریکہ کی جانب سے 245 فیصد تک ٹیرف کی دھمکیوں کو نظر انداز کریں گے، چین

شناختی کارڈ کی جگہ نیا سسٹم تیار، تجربہ کامیاب

بنگلہ دیش: بی این پی انتخابات کے شیڈول سے غیرمطمئن، ’بے چینی جنم لے رہی ہے‘

زلزلے کے وقت ہاتھی گول دائرہ بنا کر کیوں کھڑے ہوگئے؟ حیرت انگیز ویڈیو وائرل

’قیمتی‘ معدنیات، ایف 35 طیارے اور جدید ہتھیار: امریکہ کی وہ کمزوری جو تجارتی جنگ میں چین کو سبقت دلا سکتی ہے

جنس تبدیل کرواکرعورتیں بننےوالوں کے بارے میں برطانوی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

سیاسی پناہ کی تلاش، یورپی یونین کی سات ’محفوظ ممالک‘ کی نئی فہرست

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو مذاق قرار دے دیا

چین، امریکا تجارتی جنگ میں شدید تناؤ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی