انڈیا: بیٹی کی شادی سے 10 دن قبل خاتون اپنے ہونے والے داماد کے ساتھ فرار


انڈیا کی ریاست اتر پردیش میں ایک خاتون کے اپنی بیٹی کی شادی سے 10 دن قبل اپنے ہونے والے داماد کے ساتھ فرار ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ علی گڑھ کے ایک گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب شیوانی نام کی لڑکی کی شادی کے دعوت نامے شائع ہو کر رشتہ داروں میں تقسیم بھی کیے جا چکے تھے۔رپورٹ کے مطابق جب شیوانی اور ان کے خاندان کو اس واقعے کا پتا چلا تو وہ سب ششدر رہ گئے۔شیوانی کا تعلق علی گڑھ کے مدرک پولیس سٹیشن کی حدود میں واقع ایک گاؤں سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ نہ صرف یہ کہ اپنے ہونے والے داماد کے ساتھ فرار ہوئیں بلکہ وہ گھر سے 35 لاکھ روپے نقد اور پانچ رکھ روپے مالیت کے زیورات بھی اپنے ساتھ لے گئیں۔شیوانی نے کہا ’میری 16 اپریل کو راہل کے ساتھ شادی طے تھی جبکہ میری والدہ اتوار کو رائل کے ساتھ فرار ہو گئیں، راہل اور میری والدہ کے درمیان گزشتہ چار ماہ سے فون پر گھنٹوں بات چیت ہوتی تھی۔‘شیوانی نے بتایا کہ ان کی والدہ نے پیچھے 10 روپے تک بھی نہ چھوڑے۔ وہ ساری رقم ساتھ لے گئیں (فوٹو: این ڈی ٹی وی)’ہمارے پاس الماری میں 35 لاکھ روپے نقد اور  پانچ لاکھ کے زیورات تھے۔ میری والدہ نے وہ سب کیا جو ان سے راہل نے کہا۔ انہوں نے پیچھے 10 روپے تک بھی نہ چھوڑے۔ وہ ساری رقم ساتھ لے گئیں۔‘شیوانی نے مزید کہا کہ ’اب وہ (والدہ) جو دل میں آئے کریں، ہمیں اس کی کوئی پروا نہیں۔ ہم بس یہی چاہتے ہیں کہ ہماری تمام رقم اور زیورات واپس کیے جائیں۔‘شیوانی کے والد جتندر کمار بنگلورو میں کاروبار کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے سنا تھا کہ انیتا (اہلیہ) اپنے ہونے والے داماد کے ساتھ فون پر کئی کئی گھنٹے تک بات کرتی ہیں لیکن جب یہ طے پا گیا کہ جلد ہی بیٹی کی شادی ہونے والی ہے تو میں نے اس معاملے پر خاموش رہنے کا فیصلہ کیا۔‘جتندر کمار نے اپنی اہلیہ کے حوالے سے  مسنگ پرسنز رپورٹ درج کرائی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ’یہ شخص میری بیٹی سے بات کرنے کی بجائے مسلسل میری بیوی کے ساتھ گفتگو کرتا تھا۔ میں اپنے کاروبار کے سلسلے میں بنگلورو میں ہوتا ہوں۔ میں نے سنا تھا کہ میری بیوی اور راہل روزانہ 22 گھنٹے آپس میں باتیں کرتے ہیں، مجھے کچھ شک ہوا لیکن میں نے کچھ نہیں کہا کیونکہ میری بیٹی کی شادی بہت قریب تھی۔‘’انیتا چھ اپریل کو اس شخص کے ساتھ چلی گئیں اور ہماری ساری رقم اور زیورات بھی وہ ساتھ لے گئیں۔‘شیوانی کی شادی کے دعوت نامے رشتہ داروں میں تقسیم بھی کیے جا چکے تھے (فوٹو: این ڈی ٹی وی)جتندر کمار نے مزید بتایا کہ ’میں نے انتیا کو کئی مرتبہ فون کیا لیکن انہوں نے اپنا فون بند کر دیا تھا۔ میں نے اس شخص (رائل) کو بھی کالز کیں لیکن وہ مسلسل انکار کرتا رہا کہ انیتا اس کے ساتھ ہیں۔ پھر کئی گھنٹے بعد راہل نے کہا کہ میں نے اپنی بیوی کو 20 برس تک بہت ستایا ہے اور اب میں انہیں بھول جاؤں۔ اس کے بعد ان دونوں کے فونز بند ہو گئے۔‘انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے ان کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت پر کہا ہے کہ جلد وہ انیتا اور رائل کا کھوج لگا لیں گے۔دوسری جانب مدرک پولیس سٹیشن کے ایک عہدے دار نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک مسنگ پرسنز رپورٹ درج کی گئی ہے اور واقعے تحقیقات جاری ہیں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکی فضائیہ کا یمن میں تیل بندرگاہ پر بڑا فضائی حملہ، 38 افراد شہید

امریکہ جانے کے خواہش مند درخواست گزار کا صرف 40 سیکنڈ میں ویزا مسترد

امریکہ جانے کے خواہش مند درخواست گزار کا صرف 40 سیکنڈ میں ویزا کیوں مسترد ہوا؟

سعودی وزیر دفاع کا دورہ ایران، تہران ائیرپورٹ پر پُرتپاک استقبال

پاکستان سے بے دخلی، دو بھائی ’اجنبی افغانستان‘ میں مستقبل کے لیے فکرمند

’خرگوش کی ٹکر‘ کے باعث یونائٹیڈ ایئرلائن کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی

امریکہ کی جانب سے 245 فیصد تک ٹیرف کی دھمکیوں کو نظر انداز کریں گے، چین

شناختی کارڈ کی جگہ نیا سسٹم تیار، تجربہ کامیاب

بنگلہ دیش: بی این پی انتخابات کے شیڈول سے غیرمطمئن، ’بے چینی جنم لے رہی ہے‘

زلزلے کے وقت ہاتھی گول دائرہ بنا کر کیوں کھڑے ہوگئے؟ حیرت انگیز ویڈیو وائرل

’قیمتی‘ معدنیات، ایف 35 طیارے اور جدید ہتھیار: امریکہ کی وہ کمزوری جو تجارتی جنگ میں چین کو سبقت دلا سکتی ہے

جنس تبدیل کرواکرعورتیں بننےوالوں کے بارے میں برطانوی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

سیاسی پناہ کی تلاش، یورپی یونین کی سات ’محفوظ ممالک‘ کی نئی فہرست

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو مذاق قرار دے دیا

چین، امریکا تجارتی جنگ میں شدید تناؤ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی