چین اور امریکا تعلقات میں مزید کشیدگی


چین نے امریکہ سفرکرنے والے اپنے شہریوں کے لیے سفری ہدایات ( ٹریول ایڈوائزری) جاری کردی ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزارت ثقافت وسیاحت نےکہا ہے کہ چینی سیاح امریکہ کے سفر میں خطرات کا جائزہ لیں اور سفر میں احتیاط کریں۔چینی وزارت ثقافت و سیاحت کا کہنا ہے کہ امریکہ سے کشیدہ تجارتی تعلقات اور امریکی داخلی سکیورٹی صورتحال کے باعث سفری انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق چینی وزارت تعلیم نے بھی چینی طلبہ کو خبردار کیا ہے۔ وزارت تعلیم کے بیان میں امریکی ریاست اوہائیو کی اسمبلی میں زیر غور ایک بل کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس میں چین سے متعلق منفی دفعات شامل ہیں۔ یہ بل چین اور امریکی جامعات کے درمیان تعلیمی تبادلوں اور تعاون پر پابندیوں سے متعلق ہے۔چینی وزارت تعلیم نے طلبہ سے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں امریکی جامعات میں داخلہ لیتے وقت خطرات کا ضرور جائزہ لیں۔چین کی جانب سے سفری ہدایات ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب حال ہی میں چین نے امریکہ سے آنے والی تمام درآمدات پر ٹیرف بڑھا کر 84 فیصد کردیا ہے۔چینی وزارت خزانہ کے مطابق یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر 104 فیصد ٹیرف نافذ کیے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔چینی وزارت تجارت نے مزید 6 امریکی کمپنیوں کو ’غیر معتبر اداروں کی فہرست‘ میں شامل کرلیا ہے، اس سے قبل چین نے 11 امریکی کمپنیوں کو ’غیر معتبر اداروں‘ کی فہرست میں شامل کیا تھا۔چینی اقدام سے ان امریکی کمپنیوں کے لیے چین میں کاروبار کرنا مزید مشکل ہو جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکی فضائیہ کا یمن میں تیل بندرگاہ پر بڑا فضائی حملہ، 38 افراد شہید

امریکہ جانے کے خواہش مند درخواست گزار کا صرف 40 سیکنڈ میں ویزا مسترد

امریکہ جانے کے خواہش مند درخواست گزار کا صرف 40 سیکنڈ میں ویزا کیوں مسترد ہوا؟

سعودی وزیر دفاع کا دورہ ایران، تہران ائیرپورٹ پر پُرتپاک استقبال

پاکستان سے بے دخلی، دو بھائی ’اجنبی افغانستان‘ میں مستقبل کے لیے فکرمند

’خرگوش کی ٹکر‘ کے باعث یونائٹیڈ ایئرلائن کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی

امریکہ کی جانب سے 245 فیصد تک ٹیرف کی دھمکیوں کو نظر انداز کریں گے، چین

شناختی کارڈ کی جگہ نیا سسٹم تیار، تجربہ کامیاب

بنگلہ دیش: بی این پی انتخابات کے شیڈول سے غیرمطمئن، ’بے چینی جنم لے رہی ہے‘

زلزلے کے وقت ہاتھی گول دائرہ بنا کر کیوں کھڑے ہوگئے؟ حیرت انگیز ویڈیو وائرل

’قیمتی‘ معدنیات، ایف 35 طیارے اور جدید ہتھیار: امریکہ کی وہ کمزوری جو تجارتی جنگ میں چین کو سبقت دلا سکتی ہے

جنس تبدیل کرواکرعورتیں بننےوالوں کے بارے میں برطانوی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

سیاسی پناہ کی تلاش، یورپی یونین کی سات ’محفوظ ممالک‘ کی نئی فہرست

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو مذاق قرار دے دیا

چین، امریکا تجارتی جنگ میں شدید تناؤ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی