پریانکا چوپڑا کی بالی ووڈ کی مہنگی ترین اداکارہ بن گئیں


ہالی ووڈ میں اپنا جھنڈا گاڑنے کے بعد اب پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں دھوم دھام سے واپسی کر رہی ہیں، اور اس بار وہ نہ صرف اپنے فن بلکہ اپنی فیس سے بھی سب کو پیچھے چھوڑتی نظر آ رہی ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’’دیسی گرل‘‘ پریانکا چوپڑا دو بڑے پروجیکٹس ’ایس ایس ایم بی 29‘ اور ’کرش 4‘ کے ساتھ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پریانکا کو مہیش بابو کی فلم ’ایس ایس ایم بی 29‘ کےلیے 30 کروڑ روپے کی بھاری بھرکم فیس ادا کی جا رہی ہے، جبکہ ’کرش 4‘ میں ان کا معاوضہ بھی 20 سے 30 کروڑ روپے کے درمیان ہوگا۔ کچھ قیاس آرائیاں یہ بھی ہیں کہ وہ فکسڈ فیس کے بجائے منافع میں حصہ داری کا ماڈل اپنا سکتی ہیں، جو اب بڑے ستاروں کی نئی پسندیدہ حکمت عملی بن چکا ہے۔’کرش 4‘ کے حوالے سے تو بات ہی کچھ اور ہے۔ ریتک روشن کے ساتھ ان کی آن اسکرین کیمسٹری ہمیشہ سے مداحوں کی پسندیدہ رہی ہے، اور اب جبکہ یہ جوڑی دوبارہ اکٹھی ہو رہی ہے، تو فلم کے پرستاروں میں زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے۔ ریتک کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں جدید ترین وی ایف ایکس اور پرجوش کہانی کے ساتھ ساتھ ’جادو‘ کا کردار بھی واپس آ رہا ہے، جو اس سیریز کے مداحوں کے لیے ایک بڑا تحفہ ثابت ہوگا۔یاد رہے کہ ’کرش‘ سیریز نے ریتک روشن کو سپر اسٹار بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، اور اب ’کرش 4‘ فلم 2026 میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کی شوٹنگ کےلیے ابھی کافی وقت ہے، جس میں ٹیم اسکرین پلے کو مزید بہتر بنا سکے گی اور وی ایف ایکس کے شاندار مناظر تیار کر سکے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

فردوس جمال کیلئے بڑا اعزاز، اہم ایوارڈ سے نوازا دیا گیا

62 سالہ اداکارہ نے دنیا کی خوبصورت ترین خاتون کا اعزازحاصل کر لیا

معروف اداکارہ کومل عزیز کو کس چیز سے ڈر لگتا ہے؟

بھانجی ڈانس کررہی ہے اور خالہ ماشاللہ بول رہی ہے۔۔ بشریٰ انصاری کے تبصرے پر صارفین بھڑک اٹھے

ایک بہانے بنا رہی اور دوسری بدتمیزی کر رہی ہے۔۔ ترک انفلوئنسر اور ماریہ بی کی لڑائی میں نادیہ خان کود پڑیں ! دونوں کو کھری کھری سنا دیں

مہوش حیات گرمی سے نڈھال شوٹنگ میں پسینے چھوٹ گئے

’آپ نے ہمیشہ ہمیں خوش کیا‘، وکی کوشال کی فلم ’چھاوا‘ کا 600 کروڑ روپے کا بزنس

فیصل رحمان کا شادی نہ کرنے کے بارے حیران کن انکشاف

ٹک ٹاکر ربیکا خان کی پہلی کمائی کتنی تھی؟

ہماری محنت کے پیسے کوئی اور لے رہا تھا۔۔ ایمن اور منال کی پہلی کمائی کتنی تھی اور دھوکہ کس نے دیا؟

فلمیں حاصل کرنے کے چکر میں یہ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔۔ پاکستان کو الزام دینے کے باوجود بھارت سے ہمدردی کیوں؟ صارفین آگ بگولہ

کھڑکیاں اور دروازے ہمیشہ بند رہتے ہیں۔۔ باہر سے پر اسرار دکھنے والا ریکھا کا گھر اندر سے کیسا ہے اور اس کی کیا قیمت ہے؟

تم چاہتے ہو کہ میں غصے میں آجاؤں؟ حاملہ بیوی کی تصویریں لینے پر سدھارتھ ملہوترا بھڑک اٹھے ! ویڈیو مناظر

معروف اداکارہ گلیمرس دنیا چھوڑ کر ویٹریس بن گئی

مشعل خان کی انسانی رویوں پر دلچسپ گفتگو

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی