معروف اداکارہ گلیمرس دنیا چھوڑ کر ویٹریس بن گئی


ویسے تو اکثر افراد شوبز کی دنیا میں کامیابی کے لیے ہر ممکن کوششیں کرتے ہیں اور کامیاب ہونے کے بعد ہمیشہ اس کا حصہ بنے رہنا چاہتے ہیں۔ مگر ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے ایک اداکارہ نے اس گلیمرس دنیا کو چھوڑ کر چین میں ویٹریس کے کام کو اپنا لیا۔ ٹی وی میں کام کرنے والی اداکارہ میگی یو میاؤ نے 2023 میں شوبز کو خیرباد کہہ کرکے ایک ریسٹورنٹ میں کام شروع کر دیا تھا۔ سابق اداکارہ چین کے علاقے Dongguan میں ویٹریس کے طور پر کام کر رہی ہیں اور وہ اکثر سوشل میڈیا پر اس بارے میں بات کرتی ہیں۔ ایک حالیہ پوسٹ میں 37 سالہ اداکارہ کو تربوز کاٹتے ہوئے دکھایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ وہ روزانہ 30 تربوز کاٹ کر 150 یوآن کما لیتی ہیں جبکہ اس سے قبل میزیں ٹھیک کرنے پر انہیں روزانہ 180 یوآن ملتے تھے۔ انہیں کچھ دن قبل ایک فلم میں کام کی پیشکش بھی کی گئی تھی جس کے لیے روزانہ 500 یوآن معاوضہ ملنا تھا۔ مگر انہوں نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔انہوں نے اداکاری چھوڑنے کی وجہ بھی بتائی جو کافی حیرت انگیز ہے۔ انہیں معمول کی ملازمت میں موجود یکسانیت اور استحکام پسند ہے اور ان کے خیال میں موجودہ زندگی زیادہ آسان ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آخر وہ دوبارہ اداکاری کیوں نہیں کرنا چاہتیں تو ان کا کہنا تھا کہ نئی زندگی کا ہر دن اطمینان بخش ہے جبکہ روزانہ آمدنی بھی ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اداکاری میں زندگی غیر یقینی محسوس ہوتی ہے کیونکہ کئی بار 6 ماہ یا ایک سال تک بس ایک ہی رول ملتا ہے جبکہ یہاں ویٹریس کے طور پر محسوس ہوتا ہے کہ محنت کا صلہ مل رہا ہے۔ انہوں نے 2012 میں ہانگ کانگ میں اداکارہ کے طور پر کام کرنا شروع کیا تھا اور کئی ہٹ ٹی وی شوز میں جلوہ گر ہوئیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

معروف اداکارہ گلیمرس دنیا چھوڑ کر ویٹریس بن گئی

مشعل خان کی انسانی رویوں پر دلچسپ گفتگو

ندا یاسر نے انمول بلوچ سے معافی کیوں مانگی؟ وجہ سامنے آ گئی

پوجا بھٹ کے بھائی کا عالیہ بھٹ سے متعلق بڑا دعویٰ

اداکارہ جنہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کردار ادا کرنے سے انکار کیا تھا؟

کچھ تو ہے جو لوگ مجھے دیکھتے ہیں۔۔ پہلی کمائی کتنی تھی؟ ربیکا خان کی دلچسپ گفتگو

ہندو سے شادی کی ہے تو کریا کرم ہونا چاہیے۔۔ سنیل دت نے نرگس کی موت کے بعد اسلامی طریقے سے کیوں دفنایا؟

نہ شکل ہے نہ ٹیلنٹ۔۔ گھر کے کس فرد نے عالیہ بھٹ کی برائی کردی؟ مداح بھی پریشان ہوگئے

اداکارہ امرخان کی ڈانس ویڈیو کے چرچے

سجل ملک ویڈیو لیک کا معاملہ جھوٹا نکلا

کترینہ کیف کی بہن کی بالی ووڈ میں دھواں دار انٹری

کیا سیف علی خان بھارت چھوڑ رہے ہیں؟

پنجاب حکومت نے اداکارہ عفت عمر کو اہم ذمہ داری سونپ دی

ابھیشیک اور ایشوریا کی نئی تصاویر، ’فائنلی سب ٹھیک ہو گیا‘

جس کو دل سے چاہا اس نے بھی وفا نہ کی۔۔ شوہر اور بچوں کے باوجود خوشبو خان اکیلی کیوں رہ گئیں؟ پہلی بار بول پڑیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی