اداکارہ جنہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کردار ادا کرنے سے انکار کیا تھا؟


بالی وڈ فلموں میں جہاں اداکاراؤں کو عموماً رومانوی اور دلکش کردار دیے جاتے ہیں، وہیں بعض اوقات انہیں روایتی تصور سے ہٹ کر کرداروں کی پیشکش بھی ہوتی ہے۔ لیکن اکثر دیکھا گیا ہے کہ معروف اداکارائیں ایسی آفرز قبول کرنے سے گریز کرتی ہیں، خاص طور پر جب انہیں کسی بڑے ہیرو کی بہن کا کردار ادا کرنے کو کہا جائے۔ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ سن 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم 'جوش' کے دوران سامنے آیا، جب ہدایتکار منصور خان نے ایک مشہور اداکارہ کو شاہ رخ خان کی جڑواں بہن کا کردار آفر کیا اور اُن کا ردعمل سب کو حیران کر گیا۔فلمساز منصور خان، جو ’قیامت سے قیامت تک‘ اور ’جو جیتا وہی سکندر‘ جیسی کلاسک فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں، نے حالیہ انٹرویو میں اپنی 2000 کی فلم جوش کے حوالے سے کچھ دلچسپ انکشافات کیے ۔اس فلم میں شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے نے جڑواں بہن بھائی کا کردار ادا کیا تھا، لیکن ابتدا میں فلم کی کاسٹ بالکل مختلف ہونی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق جوش فلم کے ہدایتکار منصور خان نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے فلم میں شاہ رخ خان کی جڑواں بہن کا کردار پہلے کاجول کو آفر کیا تھا۔منصور خان نے بتایا کہ میں نے جیسے ہی کاجول کو شاہ رخ کی بہن کے کردار کی تفصیل سنائی تو کاجول نہ صرف حیران ہوئیں بلکہ فلم کی آفر پر شدید ردعمل بھی دیا۔ہدایتکار منصور کے مطابق کاجول نے اسکرپٹ سننے کے بعد کہا کہ وہ یہ فلم بالکل نہیں کریں گی کیونکہ وہ ‘میکس’ یعنی شاہ رخ کے کردار کو ادا کرنا چاہتی تھیں، جو فلم کا سب سے زیادہ دلکش رول تھا۔ نہ کہ شاہ رخ کی بہن کاکردار کریں۔اس انکار کے بعد منصور نے جب ایشوریا رائے سے رابطہ کیا تو انہوں نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے بہن کا کردار قبول کر لیا۔ہدایتکار منصور خان کا کہنا ہے کہ ایشوریا نے اسکرپٹ کو کہانی کے طور پر دیکھا، کسی رول کی بڑی یا چھوٹی حیثیت پر بات نہیں کی۔ وہ بہت پروفیشنل تھیں اور میرے نزدیک 'جوش' میں ایشوریا کی پرفارمنس اُن کی بہترین پرفارمنسز میں سے ایک تھی۔یاد رہے کہ کاجول اس سے قبل دل والے دلہنیا لے جائیں گے اور کچھ کچھ ہوتا ہے جیسی مشہور فلموں میں شاہ رخ کی ہیروئن بنی تھیں اور دونوں کی جوڑی کا شمار بالی وڈ کی مشہور جوڑیوں میں ہوتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

معروف اداکارہ گلیمرس دنیا چھوڑ کر ویٹریس بن گئی

مشعل خان کی انسانی رویوں پر دلچسپ گفتگو

ندا یاسر نے انمول بلوچ سے معافی کیوں مانگی؟ وجہ سامنے آ گئی

پوجا بھٹ کے بھائی کا عالیہ بھٹ سے متعلق بڑا دعویٰ

اداکارہ جنہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کردار ادا کرنے سے انکار کیا تھا؟

کچھ تو ہے جو لوگ مجھے دیکھتے ہیں۔۔ پہلی کمائی کتنی تھی؟ ربیکا خان کی دلچسپ گفتگو

ہندو سے شادی کی ہے تو کریا کرم ہونا چاہیے۔۔ سنیل دت نے نرگس کی موت کے بعد اسلامی طریقے سے کیوں دفنایا؟

نہ شکل ہے نہ ٹیلنٹ۔۔ گھر کے کس فرد نے عالیہ بھٹ کی برائی کردی؟ مداح بھی پریشان ہوگئے

اداکارہ امرخان کی ڈانس ویڈیو کے چرچے

سجل ملک ویڈیو لیک کا معاملہ جھوٹا نکلا

کترینہ کیف کی بہن کی بالی ووڈ میں دھواں دار انٹری

کیا سیف علی خان بھارت چھوڑ رہے ہیں؟

پنجاب حکومت نے اداکارہ عفت عمر کو اہم ذمہ داری سونپ دی

ابھیشیک اور ایشوریا کی نئی تصاویر، ’فائنلی سب ٹھیک ہو گیا‘

جس کو دل سے چاہا اس نے بھی وفا نہ کی۔۔ شوہر اور بچوں کے باوجود خوشبو خان اکیلی کیوں رہ گئیں؟ پہلی بار بول پڑیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی