کچھ تو ہے جو لوگ مجھے دیکھتے ہیں۔۔ پہلی کمائی کتنی تھی؟ ربیکا خان کی دلچسپ گفتگو


"میری پہلی کمائی 25 ہزار روپے تھی، اور وہ لمحہ میرے لیے کسی خواب کی تعبیر جیسا تھا — تب مجھے لگا کہ واقعی مجھ میں کچھ خاص ہے" سوشل میڈیا کی چمکتی دنیا میں اپنی الگ پہچان بنانے والی ربیکا خان نے حالیہ پوڈکاسٹ میں نہ صرف اپنے ابتدائی سفر پر روشنی ڈالی بلکہ پہلی کمائی کی خوشی، یوٹیوب پر کامیابی، اور اپنے منگیتر حسین ترین سے جڑی باتوں کو بھی کھل کر بیان کیا۔ ربیکا نے بتایا کہ "2019 میں جب میں نے ویڈیوز بنانا شروع کیں تو شاید ہی کسی نے انہیں دیکھا ہو — بمشکل 100 ویوز آتے تھے، لیکن جیسے جیسے وقت گزرا، وہی ویڈیوز لاکھوں آنکھوں کا مرکز بن گئیں۔" انہوں نے یوٹیوب پر اپنی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا کہ آج کل وہ اپنی والدہ کے ساتھ کھانا پکانے کی ویڈیوز شیئر کرتی ہیں، اور لوگوں کو یہ کانٹینٹ بہت پسند آ رہا ہے۔ ربیکا نے یہ بھی کہا کہ یوٹیوب ان کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے جس پر وہ خاص توجہ دیتی ہیں۔ جب ان سے ٹک ٹاک کی کمائی پر سوال کیا گیا، تو وہ ماضی کی ایک خوشی بھری یاد میں چلی گئیں۔ "جب پہلی بار 25 ہزار کی رقم میرے ہاتھ میں آئی، تو یقین ہی نہیں آ رہا تھا، میں نے خود سے کہا: لوگ واقعی مجھے دیکھنا چاہتے ہیں، کچھ تو بات ہے مجھ میں۔" ربیکا نے انٹرویو میں اپنے والد، معروف کامیڈین کاشف خان، کی سپورٹ کا بھی تذکرہ کیا۔ "میرے ابو ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہے — وہ نہ صرف حوصلہ دیتے ہیں بلکہ ہر موڑ پر مشورہ بھی دیتے ہیں۔ میری کامیابی دراصل انہی کی رہنمائی کا نتیجہ ہے۔" View this post on Instagram A post shared by Geo Podcast (@geonewspodcast) اور ہاں! ربیکا نے اپنے فالوورز کو یہ خوشخبری بھی دی کہ وہ بہت جلد حسین ترین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

معروف اداکارہ گلیمرس دنیا چھوڑ کر ویٹریس بن گئی

مشعل خان کی انسانی رویوں پر دلچسپ گفتگو

ندا یاسر نے انمول بلوچ سے معافی کیوں مانگی؟ وجہ سامنے آ گئی

پوجا بھٹ کے بھائی کا عالیہ بھٹ سے متعلق بڑا دعویٰ

اداکارہ جنہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کردار ادا کرنے سے انکار کیا تھا؟

کچھ تو ہے جو لوگ مجھے دیکھتے ہیں۔۔ پہلی کمائی کتنی تھی؟ ربیکا خان کی دلچسپ گفتگو

ہندو سے شادی کی ہے تو کریا کرم ہونا چاہیے۔۔ سنیل دت نے نرگس کی موت کے بعد اسلامی طریقے سے کیوں دفنایا؟

نہ شکل ہے نہ ٹیلنٹ۔۔ گھر کے کس فرد نے عالیہ بھٹ کی برائی کردی؟ مداح بھی پریشان ہوگئے

اداکارہ امرخان کی ڈانس ویڈیو کے چرچے

سجل ملک ویڈیو لیک کا معاملہ جھوٹا نکلا

کترینہ کیف کی بہن کی بالی ووڈ میں دھواں دار انٹری

کیا سیف علی خان بھارت چھوڑ رہے ہیں؟

پنجاب حکومت نے اداکارہ عفت عمر کو اہم ذمہ داری سونپ دی

ابھیشیک اور ایشوریا کی نئی تصاویر، ’فائنلی سب ٹھیک ہو گیا‘

جس کو دل سے چاہا اس نے بھی وفا نہ کی۔۔ شوہر اور بچوں کے باوجود خوشبو خان اکیلی کیوں رہ گئیں؟ پہلی بار بول پڑیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی