نیو یارک ٹائمز اسکوائر پر پہلی بارپاکستانی فلم کی اسکریننگ


ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’لو گُرُو‘ کے ٹریلر کی ٹائمز اسکوائر امریکا پر اسکریننگ کردی گئی۔ ’لو گُرُو‘ وہ پہلی پاکستانی فلم بن گئی، جس کے ٹریلر کو ٹائمز اسکوائر کی اسکرینز پر چلایا گیا اور اسے دیکھنے کے لیے فلم کی کاسٹ اور درجنوں مداح بھی وہاں موجود تھے۔ٹائمز اسکوائر پر ٹریلر کی اسکریننگ کے موقع پر ماہرہ خان اور ہمایوں سعید بھی موجود تھے، جنہوں نے وہاں آنے والے مداحوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنوائیں۔’لو گُرُو‘ کے ٹریلر کی اسکریننگ کے موقع پر وہاں تقریب بھی منعقد کی گئی جب کہ فلم کی کاسٹ نے نیویارک کے علاوہ دیگر امریکی شہروں میں بھی فلم کی پروموشن کی۔ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی جانب سے امریکا میں فلم کی پروموشن کی متعدد ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جن میں انہیں فلم کے گانے ’آ تینوں موج کراواں‘ پر رقص بھی کرتے دیکھا گیا۔’لو گُرُو‘ کو آئندہ ماہ عید الاضحیٰ پر پاکستان اور امریکا سمیت متعدد ممالک میں ریلیز کیا جائے گا، فلم کے گانے اور ٹریلر پہلے ہی وائرل ہو چکے ہیں۔فلم لو گُرو کا ٹریلر اگرچہ کہانی کو مکمل طور پر واضح نہیں کرتا، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ ہمایوں سعید فلم میں ایک دل پھینک عاشق کے کردار میں نظر آئیں گے جو بعد میں ماہرہ خان کے والد (جاوید شیخ) کی طرف سے ایک ذمہ داری ملنے کے بعد سچی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔فلم کی شوٹنگ لندن میں کی گئی ہے، جہاں ماہرہ خان کو ایک خوبصورت، بولڈ اور فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والی لڑکی کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جبکہ ہمایوں سعید کو لندن میں مختلف لڑکیوں کو محبت کے جال میں پھنسانے والے کردار میں دکھایا گیا ہے۔فلم کی کہانی واسع چوہدری نے لکھی ہے، ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں، اور اسے ہمایوں سعید سمیت دیگر پروڈیوسرز نے پروڈیوس کیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

مکُل دیو 54 برس کی عمر میں چل بسے، اداکار کی مشہور بالی وڈ فلمیں کون سی تھیں؟

مکُل دیو 54 برس کی عمر میں چل بسے، اداکار نے بالی وڈ کی کن فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے؟

گلوکار حسن رحیم کی شادی کی تصاویر وائرل، حقیقت کیا ہے؟

بھارتی فلموں کے پوسٹرز سے تصاویر غائب، ماہرہ خان کا حیران کن ردِعمل

پوسٹرز سے تصاویر غائب، ماہرہ خان کا حیران کن ردِعمل

اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو برانڈ ایمبیسیڈر بنائے جانے پر انڈین ریاست کرناٹک میں تنازع کیوں؟

جب کترینہ کیف نے اپنی فلم دیکھنے کے بعد ’اداکاری چھوڑنے‘ کا فیصلہ کیا

پروین اکبر نے بیٹی کی اداکاری کیخلاف ہونیکی وجہ بتا دی

شہزاد رائے کا کلاسک گانا ’آنٹیوں‘ کے نام

پی آئی اے طیارہ حادثہ، ماڈل زارا کی آخری کال پر والدہ سے گفتگو

نادیہ جمیل کی طلاق سے متعلق وضاحتی گفتگو

اریبہ حبیب کا شادی سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

کانز فلم فیسٹیول، ’غزہ میں کچھ باقی نہیں رہا‘ فلسطینی فلم ساز

بانی وکی لیکس کا شہید فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے انوکھا انداز

علیزے شاہ نے مداحوں کو کھری کھری سنا دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی