پروین اکبر نے بیٹی کی اداکاری کیخلاف ہونیکی وجہ بتا دی


سینئر اداکارہ پروین اکبر نے بیٹی رابعہ کلثوم کی اداکاری کے خلاف ہونے کی وجہ بتا دی۔ حال ہی میں سینئر اداکارہ پروین اکبر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔ ایک سوال کے جواب میں پروین اکبر نے بتایا کہ ان کے بچوں میں سب سے پہلے فیضان شیخ نے اداکار بننے کی خواہش ظاہر کی لیکن انہوں نے بیٹے کو یہ کہہ کر منع کر دیا کہ پہلے تعلیم مکمل کرو، پھر اداکاری کرنا۔ان کے مطابق ان کی بیٹی رابعہ کلثوم کو بھی اداکاری کا شوق تھا لیکن انہیں بھی ابتدا میں اجازت نہیں ملی, رابعہ اُس وقت دندان سازی کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔ پروین اکبر نے بیٹی سے کہا کہ پہلے پڑھائی مکمل کرو، پھر اداکاری کرنا, رابعہ نے نہ صرف تعلیم مکمل کی بلکہ اپنا کلینک بھی کھول لیا.اداکارہ نے بتایا کہ جب رابعہ کلینک چلا رہی تھیں تو انہیں جیلی کے ایک اشتہار کی پیشکش ہوئی، جس پر انہیں کام کرنے کی اجازت دے دی گئی لیکن اس کے بعد مزید کام کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ عرصے بعد رابعہ کے لیے ایک رشتہ آیا اور اس کی شادی ہوگئی, شادی کے بعد بھی اسے ڈراموں کی آفرز ملتی رہیں اور چونکہ اس کے سسرال والے آزاد خیال تھے، اس لیے وہ بالآخر اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے میں کامیاب ہوگئیں۔پروین اکبر کے مطابق جب انہوں نے خود شوبز میں کیریئر کا آغاز کیا تھا، تب حالات کچھ ایسے تھے کہ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کی بیٹی بھی اس فیلڈ میں آئے، تاہم انہوں نے حالات کی وضاحت نہیں کی۔واضح رہے کہ پروین اکبر پاکستان کی مشہور اداکارہ ہیں اور اکثر ڈراموں میں ماں کے کردار میں نظر آتی ہیں, ان کے مقبول ڈراموں میں عشق جلیبی، حسرت، منت مراد اور یہ زندگی ہے شامل ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

گلوکار حسن رحیم کی شادی کی تصاویر وائرل، حقیقت کیا ہے؟

بھارتی فلموں کے پوسٹرز سے تصاویر غائب، ماہرہ خان کا حیران کن ردِعمل

پوسٹرز سے تصاویر غائب، ماہرہ خان کا حیران کن ردِعمل

اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو برانڈ ایمبیسیڈر بنائے جانے پر انڈین ریاست کرناٹک میں تنازع کیوں؟

جب کترینہ کیف نے اپنی فلم دیکھنے کے بعد ’اداکاری چھوڑنے‘ کا فیصلہ کیا

پروین اکبر نے بیٹی کی اداکاری کیخلاف ہونیکی وجہ بتا دی

شہزاد رائے کا کلاسک گانا ’آنٹیوں‘ کے نام

پی آئی اے طیارہ حادثہ، ماڈل زارا کی آخری کال پر والدہ سے گفتگو

نادیہ جمیل کی طلاق سے متعلق وضاحتی گفتگو

اریبہ حبیب کا شادی سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

کانز فلم فیسٹیول، ’غزہ میں کچھ باقی نہیں رہا‘ فلسطینی فلم ساز

بانی وکی لیکس کا شہید فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے انوکھا انداز

علیزے شاہ نے مداحوں کو کھری کھری سنا دی

یمنیٰ زیدی الجھن کا شکار کیوں؟ وجہ سامنے آ گئی

نیو یارک ٹائمز اسکوائر پر پہلی بارپاکستانی فلم کی اسکریننگ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی