بانی وکی لیکس کا شہید فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے انوکھا انداز


کانز فلم فیسٹیول میں وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے شہید فلسطینی بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا انوکھا انداز اپنالیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جولین اسانج کانز فلم فیسٹیول میں 2023 سے اب تک اسرائیل کی جانب سے شہید کیے جانے والے 5 ہزار بچوں کے نام کی ٹی شرٹ پہن کر شریک ہوئے۔ جولین اسانج کی ٹی شرٹ پر STOP ISRAEL کی عبارت بھی نمایاں تھی۔دوسری جانب امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے بھی فیسٹیول میں شہید فلسطینی صحافی فاطمہ حسونہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انجلینا جولی نے اپنے خطاب میں خاص طور پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والی 23 سالہ عالمی شہرت یافتہ فلسطینی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ کا ذکر کیا۔یاد رہے کہ کانز فلم فیسٹیول میں منتخب ہونے والی دستاویزی فلم میں فاطمہ حسونہ نے اہم کردار ادا کیا تھا، ان کی فلم 15 اپریل 2025 کو کانز فیسٹیول کے لیے منتخب ہوئی مگر اگلے ہی دن ان کا اپارٹمنٹ ایک اسرائیلی حملے میں تباہ ہو گیا، وہ اسرائیلی فضائی حملے میں اپنے خاندان کے 9 افراد سمیت شہید ہوگئیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

مکُل دیو 54 برس کی عمر میں چل بسے، اداکار کی مشہور بالی وڈ فلمیں کون سی تھیں؟

مکُل دیو 54 برس کی عمر میں چل بسے، اداکار نے بالی وڈ کی کن فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے؟

گلوکار حسن رحیم کی شادی کی تصاویر وائرل، حقیقت کیا ہے؟

بھارتی فلموں کے پوسٹرز سے تصاویر غائب، ماہرہ خان کا حیران کن ردِعمل

پوسٹرز سے تصاویر غائب، ماہرہ خان کا حیران کن ردِعمل

اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو برانڈ ایمبیسیڈر بنائے جانے پر انڈین ریاست کرناٹک میں تنازع کیوں؟

جب کترینہ کیف نے اپنی فلم دیکھنے کے بعد ’اداکاری چھوڑنے‘ کا فیصلہ کیا

پروین اکبر نے بیٹی کی اداکاری کیخلاف ہونیکی وجہ بتا دی

شہزاد رائے کا کلاسک گانا ’آنٹیوں‘ کے نام

پی آئی اے طیارہ حادثہ، ماڈل زارا کی آخری کال پر والدہ سے گفتگو

نادیہ جمیل کی طلاق سے متعلق وضاحتی گفتگو

اریبہ حبیب کا شادی سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

کانز فلم فیسٹیول، ’غزہ میں کچھ باقی نہیں رہا‘ فلسطینی فلم ساز

بانی وکی لیکس کا شہید فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے انوکھا انداز

علیزے شاہ نے مداحوں کو کھری کھری سنا دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی