مکُل دیو 54 برس کی عمر میں چل بسے، اداکار نے بالی وڈ کی کن فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے؟


انڈین اداکار مکُل دیو جو ہندی، پنجابی اور جنوبی انڈین سینما کی فلموں میں اپنی اداکاری کی وجہ سے مشہور تھے، جمعے کی رات کو چل بسے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق وندو دارا سنگھ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ایکس پر ایک جذباتی پیغام لکھا۔انہوں نے ایک انٹرویو میں اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ مکُل تنہائی کا شکار تھے۔ وندو نے یہ بھی بتایا کہ مکُل دیو کی فلم ’سن آف سردار 2‘ کے ذریعے بڑے پردے پر واپسی ہو رہی تھی۔اس سوال پر کہ کیا مکُل دیو کسی بیماری میں مبتلا تھے، وندو دارا سنگھ جو انہیں اپنا بھائی مانتے ہیں، کہا کہ ’میرا نہیں خیال کہ وہ کسی بیماری میں مبتلا تھے، لیکن وہ شراب بہت پیتے تھے اور گٹکا کھاتے تھے۔‘’ان کا وزن بہت بڑھ چکا تھا اور وہ تنہائی کا شکار تھے۔ ان کی ایک بیٹی ہے لیکن وہ ساتھ نہیں رہتی تھی۔ ان کی فلم ’سن آف سردار 2‘ کے ذریعے بڑے پردے پر واپسی ہو رہی تھی، لیکن افسوس کہ وہ اسے دیکھ نہیں سکیں گے۔ یہ (ان کا دنیا سے چلے جانا) بہت دلخراش خبر ہے۔‘وندو نے ’سن آف سردار 2‘ میں مکُل کے کردار کے حوالے سے کہا کہ ’انہوں نے بہت شاندار کام کیا۔ وہ میرے ٹونی اور میں ان کا ٹیٹو تھا۔ اور لول جولائی میں فلم کی ریلیز کے بعد ان کا کام دیکھ کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے۔ لیکن بدقسمتی سے وہ یہ کامیابی اور لوگوں کا پیار دیکھنے کے لیے موجود نہیں ہوں گے۔‘مکُل دیو کی موت کس وجہ سے اور کن حالات میں ہوئی اس کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں۔ (فائل فوٹو: ٹائمز آف انڈیا)مکُل دیو کی موت کس وجہ سے اور کن حالات میں ہوئی اس کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں۔ ان کے ورثا میں بیٹی سیا دیو اور بھائی راہُل دیو شامل ہیں۔اداکار اجے دیوگن جنہوں نے مکُل دیو کے ساتھ ’سن آف سردار‘ میں کام کیا، نے سوشل میڈیا پر ان کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے ابھی بھی یقین نہیں آ رہا۔۔۔ مکُل۔ یہ سب بہت جلدی اور اچانک ہے۔ تم مشکل دنوں کو بھی آسان بنا دیتے تھے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

مکُل دیو 54 برس کی عمر میں چل بسے، اداکار کی مشہور بالی وڈ فلمیں کون سی تھیں؟

مکُل دیو 54 برس کی عمر میں چل بسے، اداکار نے بالی وڈ کی کن فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے؟

گلوکار حسن رحیم کی شادی کی تصاویر وائرل، حقیقت کیا ہے؟

بھارتی فلموں کے پوسٹرز سے تصاویر غائب، ماہرہ خان کا حیران کن ردِعمل

پوسٹرز سے تصاویر غائب، ماہرہ خان کا حیران کن ردِعمل

اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو برانڈ ایمبیسیڈر بنائے جانے پر انڈین ریاست کرناٹک میں تنازع کیوں؟

جب کترینہ کیف نے اپنی فلم دیکھنے کے بعد ’اداکاری چھوڑنے‘ کا فیصلہ کیا

پروین اکبر نے بیٹی کی اداکاری کیخلاف ہونیکی وجہ بتا دی

شہزاد رائے کا کلاسک گانا ’آنٹیوں‘ کے نام

پی آئی اے طیارہ حادثہ، ماڈل زارا کی آخری کال پر والدہ سے گفتگو

نادیہ جمیل کی طلاق سے متعلق وضاحتی گفتگو

اریبہ حبیب کا شادی سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

کانز فلم فیسٹیول، ’غزہ میں کچھ باقی نہیں رہا‘ فلسطینی فلم ساز

بانی وکی لیکس کا شہید فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے انوکھا انداز

علیزے شاہ نے مداحوں کو کھری کھری سنا دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی