شہزاد رائے کا کلاسک گانا ’آنٹیوں‘ کے نام


معروف گلوکار شہزاد رائے نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے کلاسک گانے کو نئے انداز میں گاکر اسے لڑکیوں کے بجائے ’آنٹیوں‘ کے نام کردیا۔ شہزاد رائے کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور اس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق بھی کیا کہ اب تمام لڑکیاں ’آنٹیاں‘ بن چکیں۔شہزاد رائے نے انسٹاگرام پر اپنے پرانے گانے ’تیرا مکھڑا حسیں جادو کر گیا‘ کو گاتے ہوئے اس میں ’لڑکیوں‘ کے بجائے ’آنٹیوں‘ کا ذکر کیا۔ گلوکار نے گانے کے بول تبدیل کرتے ہوئے گنگنایا کہ انہوں نے دیکھی ہیں ’آنٹیاں‘ بڑی حسیں لیکن تیرے جیسا کوئی نہیں۔شہزاد رائے کی جانب سے گانے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کیے جانے کے بعد صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق کیا اور خواتین نے کمنٹس کرتے ہوئے بتایا کہ جب گلوکار نے گانا ریلیز کیا تھا، تب وہ لڑکیاں تھیں، اب آنٹیاں بن چکی ہیں۔ خواتین نے تبصروں میں لکھا کہ ’لڑکیوں سے آنٹیوں‘ کہنا اچھا محسوس کروا رہا ہے جب کہ بعض افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں گانا سن کر اپنا بچپن یاد آگیا۔ زیادہ تر صارفین نے شہزاد رائے کے گانے کو کلاسک قرار دیتے ہوئے لکھا کہ گانے میں دکھائی گئی ماڈل لڑکی واقعی خوبصورت تھی۔ خیال رہے کہ شہزاد رائے نے ’تیرا مکھڑا حسیں‘ پہلی بار سال 2002 میں قبل ریلیز کیا تھا، گانے کو اپنے زمانے کا مشہور ترین گیت مانا جاتا رہا ہے۔بعد ازاں شہزاد رائے اسی گانے کو متعدد کنسرٹس وغیرہ میں بھی گاتے دکھائی دیے اور 2021 میں انہوں نے اسی گانے کی دوبارہ ویڈیو بھی ریلیز کی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

گلوکار حسن رحیم کی شادی کی تصاویر وائرل، حقیقت کیا ہے؟

بھارتی فلموں کے پوسٹرز سے تصاویر غائب، ماہرہ خان کا حیران کن ردِعمل

پوسٹرز سے تصاویر غائب، ماہرہ خان کا حیران کن ردِعمل

اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو برانڈ ایمبیسیڈر بنائے جانے پر انڈین ریاست کرناٹک میں تنازع کیوں؟

جب کترینہ کیف نے اپنی فلم دیکھنے کے بعد ’اداکاری چھوڑنے‘ کا فیصلہ کیا

پروین اکبر نے بیٹی کی اداکاری کیخلاف ہونیکی وجہ بتا دی

شہزاد رائے کا کلاسک گانا ’آنٹیوں‘ کے نام

پی آئی اے طیارہ حادثہ، ماڈل زارا کی آخری کال پر والدہ سے گفتگو

نادیہ جمیل کی طلاق سے متعلق وضاحتی گفتگو

اریبہ حبیب کا شادی سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

کانز فلم فیسٹیول، ’غزہ میں کچھ باقی نہیں رہا‘ فلسطینی فلم ساز

بانی وکی لیکس کا شہید فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے انوکھا انداز

علیزے شاہ نے مداحوں کو کھری کھری سنا دی

یمنیٰ زیدی الجھن کا شکار کیوں؟ وجہ سامنے آ گئی

نیو یارک ٹائمز اسکوائر پر پہلی بارپاکستانی فلم کی اسکریننگ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی