علیزے شاہ نے مداحوں کو کھری کھری سنا دی


مقبول ماڈل و اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے چہرے کی سرجری سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کسی قسم کی کاسمیٹک یا پلاسٹک سرجری نہیں کروائی۔ علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے سرجری کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ خدا کا واسطہ ہے، میں نے کوئی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی، مجھے اکیلا چھوڑ دو، میں نے صرف کچھ وزن کم کیا ہے جس کی وجہ سے میری شکل تھوڑی بدلی ہوئی لگتی ہے۔ اداکارہ کے مطابق جب انہوں نے ڈرامہ سیریل عہدِ وفا میں کام کیا تھا، اس وقت ان کی عمر 17 سال تھی۔ انہوں نے بتایا کہ سیٹ پر موجود ہر شخص جانتا ہے کہ اس وقت میری والدہ نے میرے کانٹریکٹ پر دستخط کیے تھے کیونکہ میرا شناختی کارڈ نہیں بنا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگ کیسے امید کر سکتے ہیں کہ ایک شخص چھ سال بعد بھی بالکل ویسا ہی دکھائی دے گا؟ اب میری عمر 23 سال ہے، میں 17 سال کی طرح کیسے نظر آسکتی ہوں؟واضح رہے کہ چند روز قبل سینئر اداکارہ صبا فیصل نے ایک ٹی وی پروگرام میں مختلف اداکاراؤں کی ظاہری تبدیلی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ علیزے شاہ صرف 20 فیصد قدرتی لگتی ہیں، باقی سب کچھ بناوٹی محسوس ہوتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

مکُل دیو 54 برس کی عمر میں چل بسے، اداکار کی مشہور بالی وڈ فلمیں کون سی تھیں؟

مکُل دیو 54 برس کی عمر میں چل بسے، اداکار نے بالی وڈ کی کن فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے؟

گلوکار حسن رحیم کی شادی کی تصاویر وائرل، حقیقت کیا ہے؟

بھارتی فلموں کے پوسٹرز سے تصاویر غائب، ماہرہ خان کا حیران کن ردِعمل

پوسٹرز سے تصاویر غائب، ماہرہ خان کا حیران کن ردِعمل

اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو برانڈ ایمبیسیڈر بنائے جانے پر انڈین ریاست کرناٹک میں تنازع کیوں؟

جب کترینہ کیف نے اپنی فلم دیکھنے کے بعد ’اداکاری چھوڑنے‘ کا فیصلہ کیا

پروین اکبر نے بیٹی کی اداکاری کیخلاف ہونیکی وجہ بتا دی

شہزاد رائے کا کلاسک گانا ’آنٹیوں‘ کے نام

پی آئی اے طیارہ حادثہ، ماڈل زارا کی آخری کال پر والدہ سے گفتگو

نادیہ جمیل کی طلاق سے متعلق وضاحتی گفتگو

اریبہ حبیب کا شادی سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

کانز فلم فیسٹیول، ’غزہ میں کچھ باقی نہیں رہا‘ فلسطینی فلم ساز

بانی وکی لیکس کا شہید فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے انوکھا انداز

علیزے شاہ نے مداحوں کو کھری کھری سنا دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی