ماہرہ خان نے لندن میں فلم کی پروموشن کے دوران ہراسانی کے واقعے پر خاموشی توڑ دی


’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان نے رومانٹک کامیڈی فلم ’لو گُرُو‘ کی پروموشن کے دوران لندن میں پیش آنے والے ہراسانی کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ماہرہ خان حال ہی میں ہمایوں سعید کے ہمراہ نجی چینل کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر گفتگو کی۔ایک سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا کہ ہمایوں سعید کی آن اسکرین کیمسٹری مہوش حیات اور عائزہ خان کے ساتھ بہت اچھی لگتی ہے، جب کہ وہ اداکارہ عائشہ خان کے ساتھ ہمیشہ اسکرین پر خوب جچتے ہیں۔ماہرہ خان نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اصل ’لو گُرُو‘ وحید مراد ہیں، جو حقیقی معنوں میں ہیرو نظر آتے تھے۔پروگرام کے دوران لندن میں پیش آنے والے ہراسانی کے واقعے پر بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ وہ عام طور پر خود کو سنبھال سکتی ہیں اور کبھی کسی کی مدد کی ضرورت محسوس نہیں کی لیکن اُس لمحے انہوں نے خود کو خاصا غیر آرام دہ محسوس کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اُس موقع پر انہوں نے پیچھے مڑ کر ہمایوں کو دیکھا، جس پر ہمایوں سعید نے فوری طور پر مداخلت کی اور صورتحال کو قابو میں کیا۔ہمایوں سعید نے بھی اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرے سامنے میری بہن یا کوئی بھی خاتون ایسی صورتحال میں ہو تو میں ضرور آگے بڑھ کر اُس کا دفاع کروں گا۔یاد رہے کہ چند روز قبل لندن میں فلم ’لو گُرُو‘ کی پروموشن کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا، جب ایک پروموشنل تقریب میں ناقص انتظامات اور بھیڑ کے باعث دھکم پیل ہوئی۔جس کے نتیجے میں ماہرہ خان کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا، اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

جسٹن بیبراور پاپارازی کی ویڈیو وائرل

منگنی ٹوٹنے کے بعد میرب علی کی پہلی پوسٹ وائرل، مداح حیران

اداکار نعمان اعجاز سوشل میڈیا پر برہم، وجہ کیا بنی؟

خدیجہ سلیم نے شادی کیلئے انوکھا مطالبہ کردیا

ماہرہ خان نے لندن میں فلم کی پروموشن کے دوران ہراسانی کے واقعے پر خاموشی توڑ دی

پہلے پردہ کرتی ہیں اور پھر کسی اجنبی سے شادی کرلیتی ہیں۔۔ عتیقہ اوڈھو کا ارینج میریج سے متعلق متنازع بیان صارفین کو غصہ دلا گیا

کسی کی مدد کی ضرورت نہیں لیکن ہمایوں۔۔ ماہرہ خان، لندن میں ہراسانی کے واقعے پر بول پڑیں ! ہمایوں سعید بھی خاموش نہ رہ سکے

باپ کی ایک بھی تصویر نہیں، ہوتی بھی تو۔۔ مداح کی فرمائش پر کنول آفتاب جذباتی ہوگئیں ! والد کے بارے میں کیا کچھ کہہ دیا؟

اداکار راشد محمود پرمشتعل افراد کا جان لیوا تشدد، قانونی کارروائی کا مطالبہ

اداکار راشد محمود پرمشتعل افراد کا جان لیوا تشدد، قانونی کاروائی کا مطالبہ

’لو گرو‘ نے باکس آفس پربزنس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

ثمینہ پیرزادہ کا عمراورجسامت کے بارے حیران کن تبصرہ

شوہر کے فراڈ کیس سے متعلق نادیہ حسین کا بڑا بیان

’پکڑا جانے والا تھا لیکن بھاگ گیا،‘ اکشے کمار ’کلر‘ ماسک پہنے فینز میں پہنچ گئے

عاصم اظہر اور میرب علی نے راہیں جدا کر لیں۔۔ منگنی ٹوٹنے کے متعلق پوسٹ میں کیا کہا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی