خدیجہ سلیم نے شادی کیلئے انوکھا مطالبہ کردیا


اُبھرتی ہوئی اداکارہ خدیجہ سلیم کا کہنا ہے کہ انہیں شادی کا بہت شوق ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ کوئی ایسا شخص ملے جو اُن کے نخرے اٹھائے۔ خدیجہ سلیم نے حال ہی میں عید کے موقع پر ایک نجی چینل کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔اداکارہ نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں آنے کے بعد ان کی کام چوری کی عادت ختم ہوگئی ہے، پہلے وہ بہت زیادہ کام چور تھیں۔ انہوں نے کہا کہ میری امی میرے بہت نخرے اٹھاتی تھیں، لیکن شوبز میں آنے کے بعد ہر کام خود کرنا پڑتا ہے، زندگی اب کافی بدل گئی ہے، پہلے زندگی بہت آسان تھی، لیکن اب ہر چیز مشکل لگتی ہے۔خدیجہ سلیم نے بتایا کہ نوعمری میں اُن کے چہرے پر بہت زیادہ دانے تھے، تاہم دوائیوں کے استعمال سے وہ ختم ہوگئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اداکار فہد مصطفیٰ کو بہت پسند کرتی ہیں اور اگر کبھی ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ضرور کریں گی۔انہوں نے کہا کہ مجھے ہمیشہ سے شادی کا بہت شوق ہے، میں چاہتی ہوں کہ میرا شوہر ایسا ہو جو میرا خیال رکھے، بغیر کہے میری بات کو سمجھ جائے کیونکہ میں بات چیت کے معاملے میں اچھی نہیں ہوں، اس لیے چاہتی ہوں کہ وہ میری دل کی باتیں بھی سمجھ سکے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ اُن کا ہونے والا شوہر دکھنے میں بھی خوبصورت ہو، جس پر اکثر لوگ مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ تمہیں ایسا شخص کیسے ملے گا؟ کیا آرڈر پر بنواؤگی؟ تو میں انہیں یہی جواب دیتی ہوں کہ میں اللہ میاں سے مانگ رہی ہوں اور وہ مجھے ایسا شوہر ضرور دیں گے۔خدیجہ سلیم نے مزید کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا شوہر کسی غیر ملکی مقام پر انہیں شادی کے لیے پروپوز کرے، شادی کی تقریبات شاندار ہوں اور وہ شخص ایسا ہو جو ان کے نخرے بھی خوب اٹھائے اور ان کی عادتیں اور بھی خراب کر دے۔خیال رہے کہ خدیجہ سلیم نے مقبول ڈراما سیریل ’میم سے محبت‘ میں دنانیر مبین کی بہن کا کردار ادا کیا تھا اور اسی کردار کے باعث وہ ناظرین میں خاصی مقبول ہوئیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

جسٹن بیبراور پاپارازی کی ویڈیو وائرل

منگنی ٹوٹنے کے بعد میرب علی کی پہلی پوسٹ وائرل، مداح حیران

اداکار نعمان اعجاز سوشل میڈیا پر برہم، وجہ کیا بنی؟

خدیجہ سلیم نے شادی کیلئے انوکھا مطالبہ کردیا

ماہرہ خان نے لندن میں فلم کی پروموشن کے دوران ہراسانی کے واقعے پر خاموشی توڑ دی

پہلے پردہ کرتی ہیں اور پھر کسی اجنبی سے شادی کرلیتی ہیں۔۔ عتیقہ اوڈھو کا ارینج میریج سے متعلق متنازع بیان صارفین کو غصہ دلا گیا

کسی کی مدد کی ضرورت نہیں لیکن ہمایوں۔۔ ماہرہ خان، لندن میں ہراسانی کے واقعے پر بول پڑیں ! ہمایوں سعید بھی خاموش نہ رہ سکے

باپ کی ایک بھی تصویر نہیں، ہوتی بھی تو۔۔ مداح کی فرمائش پر کنول آفتاب جذباتی ہوگئیں ! والد کے بارے میں کیا کچھ کہہ دیا؟

اداکار راشد محمود پرمشتعل افراد کا جان لیوا تشدد، قانونی کارروائی کا مطالبہ

اداکار راشد محمود پرمشتعل افراد کا جان لیوا تشدد، قانونی کاروائی کا مطالبہ

’لو گرو‘ نے باکس آفس پربزنس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

ثمینہ پیرزادہ کا عمراورجسامت کے بارے حیران کن تبصرہ

شوہر کے فراڈ کیس سے متعلق نادیہ حسین کا بڑا بیان

’پکڑا جانے والا تھا لیکن بھاگ گیا،‘ اکشے کمار ’کلر‘ ماسک پہنے فینز میں پہنچ گئے

عاصم اظہر اور میرب علی نے راہیں جدا کر لیں۔۔ منگنی ٹوٹنے کے متعلق پوسٹ میں کیا کہا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی