
"میرے پاس اپنے والد کی ایک بھی تصویر نہیں ہے"
معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر کنول آفتاب نے ایک انسٹاگرام سیشن کے دوران جذباتی انکشاف کرتے ہوئے کہا:
"میرے والد میری زندگی میں کبھی موجود ہی نہیں رہے۔ میرے پاس ان کی ایک بھی تصویر نہیں ہے۔ شاید میری والدہ کے پاس پرانے البم میں کچھ تصاویر ہوں، لیکن میرے پاس کچھ بھی نہیں۔ وہ ہمیشہ اپنی زندگی اور بیوی کے بارے میں سوچتے تھے۔ انہوں نے کبھی ہمیں اہمیت نہیں دی۔ وہ میرے کسی کارنامے پر فخر محسوس نہیں کرتے، اور اگر کبھی میرے ساتھ ان کی تصویر بھی ہو، تو میں دنیا کو کبھی نہیں دکھاؤں گی۔"
کنول آفتاب، جو اپنی فیملی ویڈیوز، خوشگوار ازدواجی زندگی اور ماں بننے کے بعد اپنی شفقت بھری شخصیت کی وجہ سے لاکھوں مداحوں کے دلوں میں جگہ بنا چکی ہیں، پہلی بار اپنی زندگی کے اس پہلو پر کھل کر بولیں۔ عام طور پر اپنے شوہر ذوالقرنین سکندر اور بیٹی کے ساتھ شیئر کیے گئے خوشگوار لمحات میں دکھائی دینے والی کنول نے اس بار دل کی وہ تکلیف ظاہر کی جو برسوں سے دل میں چھپی ہوئی تھی۔
View this post on Instagram A post shared by Socialdicted (@socialdicted01)
مداحوں کی جانب سے جب ان سے والد کی تصویر شیئر کرنے کی فرمائش کی گئی تو کنول نے جو جواب دیا، اس نے کئی دلوں کو چیر کر رکھ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد نے کبھی بچوں کو اہمیت نہیں دی، نہ ہی ان کی کامیابیوں پر کوئی فخر محسوس کیا۔
کنول آفتاب کا یہ جذباتی بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور مداح ان کے لیے دعاؤں اور محبت بھرے پیغامات کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔ کئی لوگوں کے لیے کنول کا یہ انکشاف اس بات کی یاد دہانی بھی ہے کہ ہر چمکتی زندگی کے پیچھے کچھ ادھورے رشتے اور دکھ ضرور ہوتے ہیں، جنہیں اکثر وہ لوگ ہی برداشت کرتے ہیں جو سب کو ہنسانے کا ہنر رکھتے ہیں۔