کسی کی مدد کی ضرورت نہیں لیکن ہمایوں۔۔ ماہرہ خان، لندن میں ہراسانی کے واقعے پر بول پڑیں ! ہمایوں سعید بھی خاموش نہ رہ سکے


"میں ایک مضبوط عورت ہوں، مشکل میں کبھی کسی کی طرف نہیں دیکھتی، لیکن اُس لمحے ہمایوں سے نظریں ملیں اور انہوں نے فوراً سب کچھ سمجھ لیا" اداکارہ ماہرہ خان آخرکار لندن میں ہونے والے متنازع واقعے پر خاموشی توڑتے ہوئے جذباتی انداز میں اپنے دل کی بات کہہ گئیں۔ اپنی نئی فلم لو گُرو کی پروموشن کے سلسلے میں ماہرہ اور ہمایوں سعید ان دنوں دنیا بھر کے مداحوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ لیکن لندن میں ہونے والا ایک پروموشنل ایونٹ ایک ناخوشگوار یاد بن کر رہ گیا۔ اس تقریب کے دوران بدانتظامی کا عالم ایسا تھا کہ ماہرہ خان ہجوم میں گھِر گئیں، اور ایک سیکیورٹی اہلکار ان کے بے حد قریب آ گیا۔ ماہرہ کے چہرے پر الجھن اور عدم تحفظ صاف دکھائی دے رہا تھا، لیکن وہ روایتی انداز میں پرسکون نظر آنے کی کوشش کرتی رہیں۔ ایونٹ کی ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر پہنچی، مداحوں نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے منتظمین پر شدید تنقید کی کہ ماہرہ جیسی معروف اداکارہ کے لیے سیکیورٹی کیوں ناقص تھی؟ شائقین نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا یہ ناقابل قبول رویہ کسی عام فنکارہ کے ساتھ روا رکھا جاتا تو کیا تب بھی سب خاموش رہتے؟ اسی واقعے پر بات کرتے ہوئے نجی چینل کے ایک پروگرام میں ماہرہ خان نے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کہا: "میں اکثر خود کو مضبوط ظاہر کرتی ہوں، جیسے مجھے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں۔ لیکن اُس وقت جب ہمایوں سے نظریں ملیں، تو میں نے کچھ کہے بغیر انہیں اپنا اضطراب محسوس کروا دیا، اور وہ فوراً آگے آ گئے۔" ہمایوں سعید نے بھی اپنے ردِعمل میں کہا: "میں نے دیکھا کہ ماہرہ پریشان ہیں، میں کبھی یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ کسی بھی خاتون کو ایسی صورتحال کا سامنا ہو — چاہے وہ ماہرہ ہو یا کوئی عام فرد۔ میری ترجیح یہی تھی کہ وہ محفوظ رہیں۔"

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

جسٹن بیبراور پاپارازی کی ویڈیو وائرل

منگنی ٹوٹنے کے بعد میرب علی کی پہلی پوسٹ وائرل، مداح حیران

اداکار نعمان اعجاز سوشل میڈیا پر برہم، وجہ کیا بنی؟

خدیجہ سلیم نے شادی کیلئے انوکھا مطالبہ کردیا

ماہرہ خان نے لندن میں فلم کی پروموشن کے دوران ہراسانی کے واقعے پر خاموشی توڑ دی

پہلے پردہ کرتی ہیں اور پھر کسی اجنبی سے شادی کرلیتی ہیں۔۔ عتیقہ اوڈھو کا ارینج میریج سے متعلق متنازع بیان صارفین کو غصہ دلا گیا

کسی کی مدد کی ضرورت نہیں لیکن ہمایوں۔۔ ماہرہ خان، لندن میں ہراسانی کے واقعے پر بول پڑیں ! ہمایوں سعید بھی خاموش نہ رہ سکے

باپ کی ایک بھی تصویر نہیں، ہوتی بھی تو۔۔ مداح کی فرمائش پر کنول آفتاب جذباتی ہوگئیں ! والد کے بارے میں کیا کچھ کہہ دیا؟

اداکار راشد محمود پرمشتعل افراد کا جان لیوا تشدد، قانونی کارروائی کا مطالبہ

اداکار راشد محمود پرمشتعل افراد کا جان لیوا تشدد، قانونی کاروائی کا مطالبہ

’لو گرو‘ نے باکس آفس پربزنس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

ثمینہ پیرزادہ کا عمراورجسامت کے بارے حیران کن تبصرہ

شوہر کے فراڈ کیس سے متعلق نادیہ حسین کا بڑا بیان

’پکڑا جانے والا تھا لیکن بھاگ گیا،‘ اکشے کمار ’کلر‘ ماسک پہنے فینز میں پہنچ گئے

عاصم اظہر اور میرب علی نے راہیں جدا کر لیں۔۔ منگنی ٹوٹنے کے متعلق پوسٹ میں کیا کہا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی