جسٹن بیبراور پاپارازی کی ویڈیو وائرل


معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کی پاپارازی سے تلخ کلامی کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ حال ہی میں جسٹن کو کیلیفورنیا کے ساحلی علاقے مالیبو میں واقع سوہو ہاؤس کے باہر نجی حدود کی پامالی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پاپارازی سے جھگڑتے ہوئے دیکھا گیا۔ رپورٹس کے مطابق بیبر نے تقریباً 11 منٹ طویل بحث کے دوران متعدد بار سخت زبان استعمال کی اور تصویر کھینچنے والے افراد سے پیچھے ہٹنے کا مطالبہ کیا۔بیبر نے کہا، آج مجھ سے بات مت کرو۔ وہ ان پر چیختے ہوئے بولے "میرے چہرے کے سامنے سے ہٹو! مجھے اُکسانے کیلئے تمہیں کون پیسے دے رہا ہے۔ واقعے کے دوران ان کے سیکیورٹی گارڈز بھی موقع پر موجود تھے۔گلوکار کے گارڈز نے پاپارازی کو پیچھے ہٹانے کی کوشش کی تاہم وہ مسلسل ویڈیو بناتے رہے۔بیبر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نجی حدود کے تحفظ کیلئے سنجیدہ ہیں اور یاد دلایا کہ وہ ان کی اپنی نجی جائیداد پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا، "میں ایک باپ ہوں، ایک خاندان والا انسان ہوں، اور تم لوگ میرے چہرے کے سامنے کیمرہ لیے کھڑے ہو۔"ایک پاپارازی کی جانب سے فادرز ڈے کی مبارکباد پر جسٹن بیبر نے غصے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مشہور ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی بھی ان سے سوالات کرے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

پاکستان میں فلم ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا، ایسا دھندہ نہیں چاہیے جس میں انڈین ترانہ اور پرچم نکالنے کا کہا جائے: عامر خان

جسٹن بیبراور پاپارازی کی ویڈیو وائرل

منگنی ٹوٹنے کے بعد میرب علی کی پہلی پوسٹ وائرل، مداح حیران

اداکار نعمان اعجاز سوشل میڈیا پر برہم، وجہ کیا بنی؟

خدیجہ سلیم نے شادی کیلئے انوکھا مطالبہ کردیا

ماہرہ خان نے لندن میں فلم کی پروموشن کے دوران ہراسانی کے واقعے پر خاموشی توڑ دی

پہلے پردہ کرتی ہیں اور پھر کسی اجنبی سے شادی کرلیتی ہیں۔۔ عتیقہ اوڈھو کا ارینج میریج سے متعلق متنازع بیان صارفین کو غصہ دلا گیا

کسی کی مدد کی ضرورت نہیں لیکن ہمایوں۔۔ ماہرہ خان، لندن میں ہراسانی کے واقعے پر بول پڑیں ! ہمایوں سعید بھی خاموش نہ رہ سکے

باپ کی ایک بھی تصویر نہیں، ہوتی بھی تو۔۔ مداح کی فرمائش پر کنول آفتاب جذباتی ہوگئیں ! والد کے بارے میں کیا کچھ کہہ دیا؟

اداکار راشد محمود پرمشتعل افراد کا جان لیوا تشدد، قانونی کارروائی کا مطالبہ

اداکار راشد محمود پرمشتعل افراد کا جان لیوا تشدد، قانونی کاروائی کا مطالبہ

’لو گرو‘ نے باکس آفس پربزنس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

ثمینہ پیرزادہ کا عمراورجسامت کے بارے حیران کن تبصرہ

شوہر کے فراڈ کیس سے متعلق نادیہ حسین کا بڑا بیان

’پکڑا جانے والا تھا لیکن بھاگ گیا،‘ اکشے کمار ’کلر‘ ماسک پہنے فینز میں پہنچ گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی