انڈونیشیا کے جزیرہ بالی جاتے ہوئے فیری الٹنے سے پانچ افراد ہلاک، 29 لاپتہ


انڈونیشیا کے ریسکیو حکام کے مطابق بدھ کی رات کو خراب موسم کی وجہ سے ایک فیری کے الٹنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہو گئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فیری جاوا جزیرے سے مشہور سیاحتی مقام بالی جا رہی تھی۔اب تک 31 افراد کو سمندر سے زندہ نکال لیا گیا ہے، جبکہ ریسکیو ٹیمیں باقی 29 لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ کشتی میں کل 65 مسافر اور عملہ سوار تھا۔بالی کے ایک ہسپتال میں موجود زندہ بچ جانے والے ایک شخص، ایکا ٹونینسیاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’فیری یکدم ایک طرف جھک گئی اور فوراً ڈوب گئی۔ زیادہ تر مسافر انڈونیشیا سے تھے۔ میں اپنے والد کے ساتھ تھا، میرے والد کا انتقال ہو گیا۔‘سورابایا میں واقع سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ ناننگ سگیت نے بتایا کہ جمعرات کی دوپہر پانچویں لاش ملی۔انہوں نے کہا کہ اب تک 31 افراد کو بچا لیا گیا ہے، پانچ ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 29 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔صدر پرابوو سبیانتو، جو اس وقت سعودی عرب کے دورے پر ہیں، نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔ کیبنٹ سیکریٹری ٹیڈی اندرا وجایا کے مطابق حادثے کی وجہ خراب موسم تھی۔ناننگ کے مطابق ابتدائی طور پر خراب موسم کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آئیں۔انہوں نے بتایا کہ آٹھ فٹ تک بلند لہریں، تیز ہوائیں اور کرنٹ ریسکیو ٹیموں کے لیے مشکلات پیدا کر رہے تھے، تاہم اب حالات میں بہتری آئی ہے۔کم از کم 54 ریسکیو اہلکاروں پر مشتمل ٹیم، ربر کی کشتیوں کے ساتھ جائے حادثہ پر روانہ کی گئی، اور بعد میں سورابایا سے ایک بڑا بحری جہاز بھی بھیجا گیا۔انڈونیشیا کے قومی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ محمد شفیعی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایک ہیلی کاپٹر بھی امدادی کاموں کے لیے بھیجا گیا ہے۔ناننگط سگیت کا کہنا ہے کہ اگر دن کے اختتام تک تمام افراد نہیں ملے، تو ریسکیو ٹیمیں تلاش کے دائرے کو بڑھا دیں گی اور پانی کے بہاؤ کے مطابق تلاش جاری رکھیں گی۔فیری کے مسافروں کی فہرست کے مطابق اس میں 53 مسافر اور 12 عملہ کے افراد سوار تھے۔سورابایا کی ریسکیو ایجنسی کے مطابق چار زندہ بچ جانے والوں نے فیری کی لائف بوٹ کا استعمال کر کے اپنی جان بچائی۔ (فوٹو: اے ایف پی)لیکن حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر اصل تعداد اس سے زیادہ ہو سکتی ہے ، جو کہ انڈونیشیا میں عام بات ہے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ کشتی میں کوئی غیرملکی سوار تھا یا نہیں۔یہ فیری جاوا کے کیتاپانگ بندرگاہ سے بالی کے گلیمانک بندرگاہ جا رہی تھی، جو کہ ملک کی مصروف ترین بحری روٹس میں سے ایک ہے اور یہ سفر تقریباً ایک گھنٹے میں مکمل ہوتا ہے۔ اکثر لوگ اس راستے پر گاڑیوں کے ساتھ سفر کرتے ہیں۔سورابایا کی ریسکیو ایجنسی کے مطابق چار زندہ بچ جانے والوں نے فیری کی لائف بوٹ کا استعمال کر کے اپنی جان بچائی۔ایجنسی نے مزید بتایا کہ فیری میں 22 گاڑیاں بھی تھیں، جن میں 14 ٹرک شامل تھے۔انڈونیشیا، جو کہ تقریباً 17 ہزار جزیروں پر مشتمل جنوب مشرقی ایشیا کا ایک ملک ہے، وہاں سمندری حادثات معمول کی بات ہیں۔ حادثات کی بڑی وجوہات ناقص حفاظتی انتظامات اور خراب موسم ہوتے ہیں۔مارچ میں، بالی کے قریب 16 افراد کو لے جانے والی ایک کشتی خراب موسم کی وجہ سے الٹ گئی تھی، جس میں ایک آسٹریلوی خاتون ہلاک اور کم از کم ایک شخص زخمی ہوا تھا۔2022 میں ایک فیری، جس پر 800 سے زائد افراد سوار تھے، مشرقی نوسا ٹینگارا کے قریب کم گہرے پانیوں میں پھنس گئی تھی، تاہم دو دن بعد بغیر کسی جانی نقصان کے نکال لی گئی۔2018 میں، سماٹرا جزیرے پر دنیا کی سب سے گہری جھیلوں میں سے ایک میں فیری ڈوبنے سے 150 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’ایک سرحد، تین دشمن‘، آپریشن سندور میں پاکستان واحد مخالف نہیں تھا: ڈپٹی چیف انڈین آرمی

انڈیا میں لاکھوں روپے مالیت کی لگژری گاڑیاں کوڑیوں کے مول کیوں فروخت ہو رہی ہیں؟

’دشمن کو ڈرانے کے لیے‘ امریکہ کے بعد دنیا میں کن ممالک نے جوہری ہتھیار حاصل کیے اور کون اس دوڑ سے دستبردار ہوا

ڈرائیونگ میں معاونت کی ٹیکنالوجی، کارساز چینی کمپنیوں کی اپنے حریفوں پر سبقت

امریکی ایئرلائن کی پرواز میں مسافر پر ’بغیر وجہ‘ حملہ، انڈین نژاد شخص گرفتار

مشہور میکسیکن باکسر امریکہ میں زیرِحراست، ’24 سکیورٹی ایجنٹس گرفتار کرنے گھر آئے‘

’خطرہ محسوس ہو تو پہلے گولی چلاؤ سوال بعد میں کرو‘: غزہ میں امداد تقسیم کرنے والی تنظیم کے سابق ملازم نے بی بی سی کو کیا بتایا؟

انڈین وزیراعظم نریندر مودی ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں کیا کر رہے ہیں؟

روس افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

انڈین وزیراعظم نریندر مودی ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں کیا کر رہے ہیں؟

F-35B: انڈیا میں تین ہفتوں سے پھنسے جدید ترین برطانوی لڑاکا طیارے کا معمہ

ماموں کی خاطر شوہر کا قتل۔۔ انسانیت سوز واقعہ کس جگہ پیش آیا؟

برطانیہ میں پانی کی شدید کمی کا خدشہ، خشک سالی اور سیلاب کے اثرات سے بچاؤ کی مہم

انڈونیشیا کے جزیرہ بالی جاتے ہوئے فیری الٹنے سے پانچ افراد ہلاک، 29 لاپتہ

’بلڈ گولڈ‘ فوجی حکومتوں کی ’بقا کا ضامن‘ اور عسکریت پسند تنظیموں کے لیے مالی فائدے کا ذریعہ کیسے بن رہا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی