F-35B: انڈیا میں تین ہفتوں سے پھنسے جدید ترین برطانوی لڑاکا طیارے کا معمہ


Getty Imagesانڈیا کی ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) کے چھ اہلکار ہمہ وقت یعنی 24 گھنٹے اس 11 کروڑ ڈالر مالیت کے جنگی طیارے کی حفاظت پر معمور ہیںانڈیا کے ایک ایئرپورٹ پر تقریباً گذشتہ تین ہفتوں سے پھنسا ایک جدید ترین برطانوی لڑاکا طیارہ اب لوگوں میں تجسس کو جنم دے رہا ہے اور یہ سوال پوچھا جا رہا ہے کہ ایک ایسا جدید طیارہ کسی غیر ملک میں اتنے طویل عرصے تک کیسے پھنسا رہ سکتا ہے۔14 جون کو برطانوی جنگی طیارہ ’ایف 35 بی‘ ریاست کیرالہ کے ترواننتپورم ایئرپورٹ پر اُترا تھا۔دنیا بھر سے تازہ ترین خبریں اب آپ کے واٹس ایپ پر! بی بی سی اردو واٹس ایپ چینل فالو کرنے کے لیے کلک کریںاطلاعات کے مطابق یہ طیارہ بحر ہند کی فضاؤں میں موجود تھا جب خراب موسم کی زد میں آنے کے بعد اس کا رُخ ریاست کیرالہ کے ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔ تین ہفتے گزرنے کے باوجود یہ طیارہ رائل نیوی کے فلیگ شپ کیریئر ’ایچ ایم ایس پرنس آف ویلز‘ پر واپس نہیں جا سکا ہے۔اگرچہ یہ طیارہ بحفاظت لینڈنگ کرنے میں کامیاب رہا تھا تاہم بعدازاں اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی ہے اور وہ ’ایچ ایم ایس پرنس آف ویلز‘ پر واپس نہیں پہنچ سکا۔اس جنگی طیارے کی انڈین ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد برطانوی انجینیئرز نے اس کا جائزہ لیا ہے، لیکن انجینیئرز کی ٹیمیں اب تک اس طیارے میں آنے والی تکنیکی خرابی ٹھیک نہیں کر سکے ہیں۔جمعرات (تین جولائی) کو انڈیا میں برطانوی ہائی کمیشن نے بی بی سی کو اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ’طیارے کو ایئرپورٹ پر طیاروں کی مرمت والے سیکشن میں منتقل کر دیا گیا تھا اور جب برطانوی انجیینئرنگ ٹیمیں درکار آلات کے ساتھ پہنچیں گی تو اس طیارے کو ہینگر میں منتقل کر دیا جائے گا۔‘بیان میں مزید کہا گیا کہ ’مرمت اور حفاظتی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد یہ طیارے فعال سروس میں واپس آ جائے گا۔ گراؤنڈ ٹیمیں حفاظت اور حفاظتی احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے کے لیے انڈین حکام کے ساتھ مل کر کام کرتی رہیں گی۔‘ترواننتپورم ایئرپورٹ کے حکام نے بی بی سی کو بتایا کہ آج (جمعہ) برطانیہ سے تکنیکی ماہرین کی آمد متوقع ہے جو طیارے پر کام کریں گے۔ایئرپورٹ پر انڈیا کی ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) کے چھ اہلکار ہمہ وقت یعنی 24 گھنٹے اس 11 کروڑ ڈالر مالیت کے جنگی طیارے کی حفاظت پر معمور ہیں۔ممبئی میں آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن کے سینٹر فار سکیورٹی، سٹریٹجی اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سمیر پاٹل نے بی بی سی کو بتایا کہ موجودہ صورتحال میں رائل نیوی کے پاس صرف دو ہی آپشن ہیں: ’پہلا یہ کہ وہ اس طیارے کی ضروری مرمت کر کے اسے پرواز کے قابل بنائیں یا اگر تکنیکی خامی دور نہیں ہوتی اور طیارہ پرواز نے قابل نہیں ہو پاتا تو اسے کسی بڑے کارگو کیریئر جیسا کہ C-17 گلوب ماسٹر ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ میں واپس لے جایا جا سکتا ہے۔‘کیا حالیہ تنازع کے دوران ایران نے واقعی جدید ترین اسرائیلی ایف-35 طیاروں کو مار گرایا تھا؟’چین کی پاکستان کو جے 35 طیاروں کی پیشکش‘: فضاؤں پر حکمرانی کرنے والے ’خاموش قاتل‘ ففتھ جنریشن فائٹر جیٹس میں خاص کیا ہے؟انڈیا میں پھنسے ہوئے اس جیٹ کا معاملہ برطانیہ کے پارلیمان میں اٹھایا گیا ہے۔یوکے ڈیفنس جرنل کی رپورٹ کے مطابق ، پیر کے روز حزب اختلاف کے کنزرویٹو ایم پی بین اوبیس جیکٹی نے حکومت سے یہ واضح کرنے کو کہا کہ اس طیارے کو محفوظ بنانے اور اسے آپریشنل سروس میں واپس لانے کے لیے حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ ’حکومت اس طیارے کی بازیابی کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہے؟ اس میں کتنا وقت لگے گا؟ اور حکومت اس طیارے میں استعمال کی گئی پروٹیکٹڈ ٹیکنالوجیز کی حفاظت کو کیسے یقینی بنائے گی، خاص کر ایسے وقت میں جب یہ طیارہ ہینگر میں ہے اور نظر سے دور ہے؟‘دوسری جانب برطانوی مسلح افواج کے وزیر لیوک پولارڈ نے تصدیق کی کہ طیارہ برطانیہ کے ’کلوز کنٹرول‘ میں ہے۔انھوں نے کہا کہ ’ہم اپنے اُن انڈین دوستوں کے ساتھ کام جاری رکھے ہوئے ہیں جنھوں نے ایف 35 بی کے کیرئیر پر واپس نہ آنے کے بعد فرسٹ کلاس سپورٹ فراہم کی۔مجھے یقین ہے کہ جیٹ کی سکیورٹی بہتر ہاتھوں میں ہے کیونکہ رائل ایئر فورس کا عملہ ہر وقت اس طیارے کے ساتھ موجود ہوتا ہے۔‘ایف 35 بی انتہائی جدید سٹیلتھ جیٹ طیارہ ہے جس میں مختصر ٹیک آف اور عمودی لینڈنگ کی صلاحیت موجود ہے۔اس ’تنہا‘ طیارے کی ایئرپورٹ پر کُھلے استعمال تلے موجودگی اور کیرالہ کی مون سون بارشوں میں بھیگنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہیں اور میمز بھی بنائی جا رہی ہیں۔ایک وائرل پوسٹ نے ازراہ مذاق کہا گیا ہے کہ جیٹ کو ایک آن لائن سائٹ پر 40 لاکھ ڈالر کی انتہائی مسابقتی قیمت پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ اس کی خصوصیات کے بارے میں بتایا گیا کہ جیٹ میں ’خودکار پارکنگ، بالکل نئے ٹائر، ایک نئی بیٹری اور ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کو تباہ کرنے کے لیے ایک خودکار مشین گن‘ نصب ہے!ایکس پر ایک صارف نے کہا کہ یہ جنگی طیارہ انڈین شہریت کا مستحق ہے کیونکہ اب یہ کافی عرصے سے ملک میں موجود ہے۔ جبکہ ایک اور صارف نے مشورہ دیا کہ انڈیا کو اب اس کے عوض برطانوی حکومت سے کرایہ وصول کرنا شروع کر دینا چاہیے اور یہ بھی کہ کوہ نور ہیرے کی شکل میں کرائے کی ادائیگی انتہائی مناسب رہے گی!کیرالہ کی حکومت کا محکمہ سیاحت بھی اس مزاحیہ پروگرام میں شامل ہوا۔ انھوں نے طیارے کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصویر کے ساتھ پوسٹ کیا کہ ’کیرالہ، وہ مقام ہے جسے آپ کبھی نہیں چھوڑنا چاہیں گے۔‘ڈاکٹر پاٹل کا کہنا ہے کہ ہر گزرتا دن ایف 35 بی طیارے اور رائل نیوی کی شبیہہ کو برُی طرح متاثر کر رہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ابتدا میں جیسا سوچا گیا تھا اصل میں طیارے میں موجود تکنیکی مسائل ’بہت زیادہ سنجیدہ نوعیت کے لگتے ہیں۔‘تاہم وہ مزید کہتے ہیں کہ زیادہ تر أفواج ’بدترین صورتحال‘ کے لیے تیار رہتی ہیں اور خاص طور پر ایک ایسے وقت میں جب آپ کا جنگی طیارہ کسی غیر ملکی سرزمین پر پھنسا ہوا ہو۔اشرف پڈنا کی اضافی رپورٹنگکیا حالیہ تنازع کے دوران ایران نے واقعی جدید ترین اسرائیلی ایف-35 طیاروں کو مار گرایا تھا؟’چین کی پاکستان کو جے 35 طیاروں کی پیشکش‘: فضاؤں پر حکمرانی کرنے والے ’خاموش قاتل‘ ففتھ جنریشن فائٹر جیٹس میں خاص کیا ہے؟رفال بمقابلہ جے 10 سی: پاکستانی اور انڈین جنگی طیاروں کی وہ ’ڈاگ فائٹ‘ جس پر دنیا بھر کی نظریں ہیںچینی جے 10 سی اور فرانسیسی رفال طیارہ بنانے والی کمپنیوں کے شیئرز میں ’اتار چڑھاؤ‘ کا پاکستان اور انڈیا تنازع سے کیا تعلق ہے؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’ایک سرحد، تین دشمن‘، آپریشن سندور میں پاکستان واحد مخالف نہیں تھا: ڈپٹی چیف انڈین آرمی

انڈیا میں لاکھوں روپے مالیت کی لگژری گاڑیاں کوڑیوں کے مول کیوں فروخت ہو رہی ہیں؟

’دشمن کو ڈرانے کے لیے‘ امریکہ کے بعد دنیا میں کن ممالک نے جوہری ہتھیار حاصل کیے اور کون اس دوڑ سے دستبردار ہوا

ڈرائیونگ میں معاونت کی ٹیکنالوجی، کارساز چینی کمپنیوں کی اپنے حریفوں پر سبقت

امریکی ایئرلائن کی پرواز میں مسافر پر ’بغیر وجہ‘ حملہ، انڈین نژاد شخص گرفتار

مشہور میکسیکن باکسر امریکہ میں زیرِحراست، ’24 سکیورٹی ایجنٹس گرفتار کرنے گھر آئے‘

’خطرہ محسوس ہو تو پہلے گولی چلاؤ سوال بعد میں کرو‘: غزہ میں امداد تقسیم کرنے والی تنظیم کے سابق ملازم نے بی بی سی کو کیا بتایا؟

انڈین وزیراعظم نریندر مودی ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں کیا کر رہے ہیں؟

روس افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

انڈین وزیراعظم نریندر مودی ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں کیا کر رہے ہیں؟

F-35B: انڈیا میں تین ہفتوں سے پھنسے جدید ترین برطانوی لڑاکا طیارے کا معمہ

ماموں کی خاطر شوہر کا قتل۔۔ انسانیت سوز واقعہ کس جگہ پیش آیا؟

برطانیہ میں پانی کی شدید کمی کا خدشہ، خشک سالی اور سیلاب کے اثرات سے بچاؤ کی مہم

انڈونیشیا کے جزیرہ بالی جاتے ہوئے فیری الٹنے سے پانچ افراد ہلاک، 29 لاپتہ

’بلڈ گولڈ‘ فوجی حکومتوں کی ’بقا کا ضامن‘ اور عسکریت پسند تنظیموں کے لیے مالی فائدے کا ذریعہ کیسے بن رہا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی