انڈین وزیراعظم نریندر مودی ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں کیا کر رہے ہیں؟


انڈین وزیراعظم نریندر مودی ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے دو روزہ دورے پر ہیں جہاں ایک تہائی سے زیادہ انڈین شہری آباد ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق 2014 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ نریندر مودی کا کیریبین جزائر پر مشتمل اس ملک کا پہلا دورہ ہے۔وزیراعظم کملا پرساد بیسسر نے دارالحکومت پورٹ آف سپین کے ایئرپورٹ پر اپنے انڈین ہم منصب کا استقبال کیا۔نریندر مودی پورٹ آف سپین میں پرساد بیسسر اور صدر کرسٹین کارلا کینگالو سے ملاقات کریں گے۔ وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ انڈین وزیراعظم کو کیریبین ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز ’آرڈر آف دی ریپبلک آف ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو‘ سے بھی نوازا جائے گا۔انڈیا کے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے ساتھ تعلقات 1845 سے قائم ہیں جب غلامی کے خاتمے کے بعد برطانوی نوآبادیاتی دور میں چینی اور کوکو کے باغات پر کام کرنے کے لیے انڈین مزدور پہلی بار پہنچے۔1845 اور 1917 کے دوران 140,000 سے زیادہ مزدور کیریبین نیشن میں آباد ہوئے۔انڈین وزیراعظم کواعلیٰ ترین اعزاز ’آرڈر آف دی ریپبلک آف ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو‘ سے بھی نوازا جائے گا (فوٹو: اے ایف پی)انڈین برادری اب اس ملک کا سب سے بڑا نسلی گروہ ہے، جو 14 لاکھ کی آبادی کا 35 لاکھ 40 ہزار فیصد ہے۔ سیاہ فام ٹرینیڈاڈین 34.2 فیصد کے ساتھ دوسرا بڑا گروپ ہیں۔ سابق حکومتی وزیر اور ملک کی سب سے بڑی ہندو تنظیم کے رہنما دیونت مہاراج نے نریندر مودی کو ’ہیرو‘ قرار دیا اور اس دورے کی ستائش کی۔تاہم ٹرینیڈاڈ کی سب سے بڑی مسلم تنظیم نے انسانی حقوق کے ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے انڈین وزیراعظم کو اعزاز دینے کے فیصلے پر سوال اُٹھایا ہے۔نریندر مودی جون میں گیانا کے دورے اور کیریبین رہنماؤں کے ساتھ ایک سربراہی ملاقات کے بعد، انڈین-کیریبین تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ وہ گھانا سے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو پہنچے جہاں انہوں نے اپنے ملک اور افریقہ کے درمیان گہرے تعلقات کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا۔لاطینی امریکہ اور کیریبین کے بعد انڈین وزیراعظم وطن واپسی سے پہلے نمیبیا کا دورہ کریں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’ایک سرحد، تین دشمن‘، آپریشن سندور میں پاکستان واحد مخالف نہیں تھا: ڈپٹی چیف انڈین آرمی

انڈیا میں لاکھوں روپے مالیت کی لگژری گاڑیاں کوڑیوں کے مول کیوں فروخت ہو رہی ہیں؟

’دشمن کو ڈرانے کے لیے‘ امریکہ کے بعد دنیا میں کن ممالک نے جوہری ہتھیار حاصل کیے اور کون اس دوڑ سے دستبردار ہوا

ڈرائیونگ میں معاونت کی ٹیکنالوجی، کارساز چینی کمپنیوں کی اپنے حریفوں پر سبقت

امریکی ایئرلائن کی پرواز میں مسافر پر ’بغیر وجہ‘ حملہ، انڈین نژاد شخص گرفتار

مشہور میکسیکن باکسر امریکہ میں زیرِحراست، ’24 سکیورٹی ایجنٹس گرفتار کرنے گھر آئے‘

’خطرہ محسوس ہو تو پہلے گولی چلاؤ سوال بعد میں کرو‘: غزہ میں امداد تقسیم کرنے والی تنظیم کے سابق ملازم نے بی بی سی کو کیا بتایا؟

انڈین وزیراعظم نریندر مودی ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں کیا کر رہے ہیں؟

روس افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

انڈین وزیراعظم نریندر مودی ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں کیا کر رہے ہیں؟

F-35B: انڈیا میں تین ہفتوں سے پھنسے جدید ترین برطانوی لڑاکا طیارے کا معمہ

ماموں کی خاطر شوہر کا قتل۔۔ انسانیت سوز واقعہ کس جگہ پیش آیا؟

برطانیہ میں پانی کی شدید کمی کا خدشہ، خشک سالی اور سیلاب کے اثرات سے بچاؤ کی مہم

انڈونیشیا کے جزیرہ بالی جاتے ہوئے فیری الٹنے سے پانچ افراد ہلاک، 29 لاپتہ

’بلڈ گولڈ‘ فوجی حکومتوں کی ’بقا کا ضامن‘ اور عسکریت پسند تنظیموں کے لیے مالی فائدے کا ذریعہ کیسے بن رہا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی