امریکی ایئرلائن کی پرواز میں مسافر پر ’بغیر وجہ‘ حملہ، انڈین نژاد شخص گرفتار


امریکی شہر فلاڈیلفیا سے میامی جانے والی فرنٹیئر ایئرلائنز کی پرواز میں انڈین نژاد امریکی شہری ایک مسافر پر اچانک حملہ آور ہو گیا جس کے بعد اس کو گرفتار کر لیا گیا۔اخبار نیو یارک پوسٹ کے مطابق 21 سالہ ایشان شرما نامی شخص نے ’بغیر کسی وجہ کے‘ اپنے ساتھی مسافر پر حملہ کیا۔پرواز کے دوران ہی مسافر کیونو ایوانز نے جواب میں ایشان شرما کو مارا پیٹا جس کے نتیجے میں ان کی آنکھ اور چہرے پر زخم آئے۔نیو یارک پوسٹ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی فلائٹ نے فلاڈیلفیا ایئرپورٹ سے اڑان بھری تو ایشان شرما نے اگلی سیٹ پر بیٹھے مسافر پر حملہ کر دیا۔موبائل فون پر بنائی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو مسافر ایک دوسرے کے ساتھ گتھم گتھا ہیں جبکہ دیگر مسافر اور عملہ انہیں چھڑانے کی کوشش کر رہا ہے۔ویڈیو میں پیچھے سے ایک اور مسافر کو کہتے سنا جا سکتا ہے، ’جانے دو۔ رک جاؤ۔ جانے دو۔ سر آپ بیٹھ جائیں۔‘متاثرہ شخص کیونو ایوانز نے میڈیا کو بتایا کہ ایشان شرما ان کی سامنے والی سیٹ پر بیٹھے ہوئے تھے، عجیب وغریب گفتگو کر رہے تھے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے تھے۔کیونو ایوانز نے مزید بتایا کہ ایشان شرما نے اچانک حملہ کیا اور انہیں گلے سے پکڑ لیا۔فلائٹ کے میامی ایئر پورٹ پر لینڈ کرتے ہی ایشان شرما کو تشدد اور طاقت کے غیرقانونی استعمال کے الزامات پر گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کے وکیل کا کہنا ہے کہ ایشان شرما اپنی عبادت میں مصروف تھے اور ساتھی مسافر کو ’بدقسمتی سے ان کا ایسا کرنا اچھا نہیں لگا۔‘تاہم جج نے وکیل کی جانب سے دی گئی صفائی پر اطمینان نہ ظاہر کرتے ہوئے 500 ڈالر کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی اور متاثرہ شخص سے رابطہ، اس کے سکول، یا دفتر کے ارد گرد جانے سے روکا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’ایک سرحد، تین دشمن‘، آپریشن سندور میں پاکستان واحد مخالف نہیں تھا: ڈپٹی چیف انڈین آرمی

انڈیا میں لاکھوں روپے مالیت کی لگژری گاڑیاں کوڑیوں کے مول کیوں فروخت ہو رہی ہیں؟

’دشمن کو ڈرانے کے لیے‘ امریکہ کے بعد دنیا میں کن ممالک نے جوہری ہتھیار حاصل کیے اور کون اس دوڑ سے دستبردار ہوا

ڈرائیونگ میں معاونت کی ٹیکنالوجی، کارساز چینی کمپنیوں کی اپنے حریفوں پر سبقت

امریکی ایئرلائن کی پرواز میں مسافر پر ’بغیر وجہ‘ حملہ، انڈین نژاد شخص گرفتار

مشہور میکسیکن باکسر امریکہ میں زیرِحراست، ’24 سکیورٹی ایجنٹس گرفتار کرنے گھر آئے‘

’خطرہ محسوس ہو تو پہلے گولی چلاؤ سوال بعد میں کرو‘: غزہ میں امداد تقسیم کرنے والی تنظیم کے سابق ملازم نے بی بی سی کو کیا بتایا؟

انڈین وزیراعظم نریندر مودی ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں کیا کر رہے ہیں؟

روس افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

انڈین وزیراعظم نریندر مودی ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں کیا کر رہے ہیں؟

F-35B: انڈیا میں تین ہفتوں سے پھنسے جدید ترین برطانوی لڑاکا طیارے کا معمہ

ماموں کی خاطر شوہر کا قتل۔۔ انسانیت سوز واقعہ کس جگہ پیش آیا؟

برطانیہ میں پانی کی شدید کمی کا خدشہ، خشک سالی اور سیلاب کے اثرات سے بچاؤ کی مہم

انڈونیشیا کے جزیرہ بالی جاتے ہوئے فیری الٹنے سے پانچ افراد ہلاک، 29 لاپتہ

’بلڈ گولڈ‘ فوجی حکومتوں کی ’بقا کا ضامن‘ اور عسکریت پسند تنظیموں کے لیے مالی فائدے کا ذریعہ کیسے بن رہا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی