مشہور میکسیکن باکسر امریکہ میں زیرِحراست، ’24 سکیورٹی ایجنٹس گرفتار کرنے گھر آئے‘


امریکی امیگریشن حکام نے میکسیکو کے مشہور باکسر جولیو سیزر شاویز جونیئر کو لاس اینجلس میں گرفتار کر لیا ہے، ممکنہ طور پر انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی محکمہ برائے ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ جولیو شاویز کی امریکی شہری سے شادی ہوئی ہے اور وہ غیرقانونی طریقے سے امریکہ میں رہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق شاویز جونیئر نے 2024 میں گرین کارڈ کی درخواست میں دھوکہ دہی پر مبنی بیان دیا تھا۔شاویز کے وکیل مائیکل گولڈ شٹائین نے بتایا کہ 24 سے زائد سکیورٹی ایجنٹس نے باکسر کو لاس اینجلس میں ان کے گھر سے گرفتار کیا۔مائیکل گولڈ شٹائین نے کہا کہ باکسر پر عائد الزامات اشتعال انگیز ہیں اور بظاہر ان کا مقصد کمیونٹی کو دہشت زدہ کرنا ہے۔ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ ورلڈ چیمپیئن فائٹر جولیو سیزر شاویز کے بیٹے 39 سالہ شاویز جونیئر کے مبینہ طور پر میکسیکو کے سینالووا ڈرگ کارٹل کے ساتھ تعلقات ہیں، جسے واشنگٹن نے عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہوا ہے۔باکسر کی اہلیہ فرڈا مونوز شاویز نے اس سے قبل سابق سینالووا کارٹیل لیڈر جوکین ’ایل چاپو‘ گزمین کے بیٹے سے شادی کی تھی، جو اب امریکی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔دوسری جانب میکسیکو میں شاویز کے اہل خانہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ’ان کی بے گناہی پر مکمل یقین ہے۔‘رواں سال جنوری میں سابق صدر جو بائیڈن کی حکومت میں شاویز جونیئر کو عارضی طور پر امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی تھی، تاہم ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق اس سے قبل باکسر نے ٹورسٹ ویزا کی میعاد سے زیادہ امریکہ میں قیام کیا تھا۔محکمے کا کہنا ہے کہ شاویز کو 2024 میں لاس اینجلس میں ہتھیاروں کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔ جبکہ ان کے وکیل مائیکل گولڈ شٹائین کے مطابق باکسر کو سزا نہیں سنائی گئی تھی بلکہ انہوں نے قصوروار نہ ہونے کی استدعا کی تھی اور ذہنی صحت کے مسائل کو بنیاد بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں الزامات کو مسترد کر دیا جائے گا۔شاویز جونیئر نے سال 2011 میں ڈبلیو بی سی مڈل ویٹ چیمپیئن شپ جیتی تھی جو وہ اگلے سال ہار گئے تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’ایک سرحد، تین دشمن‘، آپریشن سندور میں پاکستان واحد مخالف نہیں تھا: ڈپٹی چیف انڈین آرمی

انڈیا میں لاکھوں روپے مالیت کی لگژری گاڑیاں کوڑیوں کے مول کیوں فروخت ہو رہی ہیں؟

’دشمن کو ڈرانے کے لیے‘ امریکہ کے بعد دنیا میں کن ممالک نے جوہری ہتھیار حاصل کیے اور کون اس دوڑ سے دستبردار ہوا

ڈرائیونگ میں معاونت کی ٹیکنالوجی، کارساز چینی کمپنیوں کی اپنے حریفوں پر سبقت

امریکی ایئرلائن کی پرواز میں مسافر پر ’بغیر وجہ‘ حملہ، انڈین نژاد شخص گرفتار

مشہور میکسیکن باکسر امریکہ میں زیرِحراست، ’24 سکیورٹی ایجنٹس گرفتار کرنے گھر آئے‘

’خطرہ محسوس ہو تو پہلے گولی چلاؤ سوال بعد میں کرو‘: غزہ میں امداد تقسیم کرنے والی تنظیم کے سابق ملازم نے بی بی سی کو کیا بتایا؟

انڈین وزیراعظم نریندر مودی ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں کیا کر رہے ہیں؟

روس افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

انڈین وزیراعظم نریندر مودی ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں کیا کر رہے ہیں؟

F-35B: انڈیا میں تین ہفتوں سے پھنسے جدید ترین برطانوی لڑاکا طیارے کا معمہ

ماموں کی خاطر شوہر کا قتل۔۔ انسانیت سوز واقعہ کس جگہ پیش آیا؟

برطانیہ میں پانی کی شدید کمی کا خدشہ، خشک سالی اور سیلاب کے اثرات سے بچاؤ کی مہم

انڈونیشیا کے جزیرہ بالی جاتے ہوئے فیری الٹنے سے پانچ افراد ہلاک، 29 لاپتہ

’بلڈ گولڈ‘ فوجی حکومتوں کی ’بقا کا ضامن‘ اور عسکریت پسند تنظیموں کے لیے مالی فائدے کا ذریعہ کیسے بن رہا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی