کیا خیبر پخونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت خطرے میں ہے؟


پشاور: صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے نمبر گیمز کا آغاز ہوگیا ہے، اپوزیشن جماعت نے اپنے حامیوں کی تعداد بڑھانے کے لیے رابطوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نمبر گیم کا مقصد وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے خلاف تحریک فلور پر لانا ہے، لیکن کیا اپوزیشن کامیاب ہوگی اس کے لیے انھیں کتنے اراکین کی حمایت چاہیے اس کے لیے سیٹوں کی تفصیلات کیا ہیں؟ یہ جاننا ضروری ہے۔ صوبائی اسمبلی کے 145 رکنی ایوان میں حکمران جماعت تحریک انصاف کو مجموعی طور پر 92 ارکان کی حمایت حاصل ہے جن میں تحریک انصاف کے 58 ارکان اسمبلی کے ساتھ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 34 آزاد ارکان بھی شامل ہیں، مخصوص نشستوں کی تقسیم کے بعد اپوزیشن ارکان کی تعداد 53 تک پہنچ گئی ہے جبکہ عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے اپوزیشن کو مزید 20 ارکان اسمبلی کے ووٹ درکار ہوں گے۔ واضح رہے کہ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے اختلاف شروع دن سے ہی اپنا رنگ دکھا رہے ہیں اور اگر ایسے میں انھیں تحریک عدم اعتماد لانے میں کامیابی مل جاتی ہے تو سیاسی صورتحال تبدیل ہوسکتی ہے۔ لیکن یہاں حیران کن طور پر مولانا فضل الرحمان کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے بھی خیبر پختونخوا میں تحریک عدم اعتماد کی حمایت سے انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اے این پی ہر قسم کی ہارس ٹریڈنگ کو نہ صرف مسترد کرتی ہے بلکہ اس کی ہمیشہ مذمت کرتی ہے۔ یاد رہے کہ 27 جون کو خیبر پختونخوا اسمبلی کی باقی ماندہ 25 مخصوص نشستوں کی اپوزیشن جماعتوں میں تقسیم کے فیصلے کے بعد صوبے میں سیاسی ہلچل میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈا پور کی اپوزیشن کو صوبائی حکومت گرانے کے چیلنج کے بعد سیاسی ماحول مزید گرم ہوگیا ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہمارے 53،54 ارکان ہیں جس دن ہم مطلوبہ تعداد پوری کریں گے تو یہ ہمارا جمہوری حق ہے کہ ہم عدم اعتماد لے کر آئیں، ہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف کوئی سازش نہیں کر رہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کراچی میں پانچ منزلہ عمارت اچانک زمین بوس، کم از کم 8 افراد ہلاک

’اشرافیہ کا شوق‘، پنجاب میں 584 پالتو شیروں کی موجودگی کتنی خطرناک ہے؟

کراچی میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت گِرنے سے کم از کم 10افراد ہلاک

شکار ممنوع، لیکن مارگلہ ہلز میں ہرن گولی کا نشانہ کیسے بن گیا؟

سندھ میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی اجرک والی نمبر پلیٹس، عوام کے تحفظات کیا ہیں؟

سندھ میں گاڑیوں کی اجرک والی نمبر پلیٹس، عوام کے تحفظات کیا ہیں؟

سفری پابندیاں، پاکستان سمیت کئی ممالک کے میڈیکل گریجویٹس امریکی ویزے کے منتظر

مائیکروسافٹ نے پاکستان میں 25 سال بعد اپنے دفاتر بند کر دیے، وجہ عدم استحکام یا کچھ اور؟

لائیو: کراچی میں رہائشی عمارت گرنے سے 5 افراد ہلاک، 30 سے زائد ملبے کے نیچے

کراچی میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت گِرنے سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک، ریسکیو آپریشن جاری

کراچی میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت گِرنے سے کم از کم سات افراد ہلاک، ریسکیو آپریشن جاری

پاکستان کو چین سے انڈیا کی لائیو معلومات مل رہی تھیں، ہمیں وقت پر اہم سامان نہیں ملا: انڈین نائب آرمی چیف کا دعویٰ

لائیو: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، افغانستان سے دراندازی کرنے والے 30 شدت پسند ہلاک

اوورسپیڈنگ پر جرمانے اور مقدمات، موٹروے پر نئے قانون سے فیملیز کو مشکلات کا سامنا

کیا خیبر پخونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت خطرے میں ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی