لائیو: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، افغانستان سے دراندازی کرنے والے 30 شدت پسند ہلاک


اہم نکات:پاکستان میں 6 سے 10 جولائی تک مزید بارشوں اور سیلاب کی وارننگوزیرِاعظم آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گےشمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 30 شدت پسند ہلاکپاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 2 اور 3 جولائی کی درمیانی شب پاکستان افغانستان سرحد پر دراندازی کے خلاف کارروائی میں 30 شدت پسند ہلاک کیے ہیں۔جمعے کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ’انڈین پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کے ایک بڑے گروہ کی پاکستان افغانستان سرحد پر نقل و حرکت دیکھی گئی جن کو سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل میں ہلاک کیا۔‘’سکیوٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا اور تمام 30 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔‘پاکستان میں 6 سے 10 جولائی تک مزید بارشوں اور سیلاب کی وارننگپاکستان کے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں 6 جولائی سے 10 جولائی کے درمیان مزید مون سون بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی پیش گوئی کی ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے شہر راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے شہروں کے ساتھ ساتھ دارالحکومت اسلام آباد میں مزید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔ سوات، چترال، پشاور، مردان اور خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے نے اپنی تازہ ترین ایڈوائزری میں کہا کہ بارشوں اور دیگر عوامل کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں سیلاب، ندیوں اور نہروں کے بہہ جانے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔اتھارٹی کے مطابق شمالی گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسلادھار بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔وزیرِاعظم آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گےوزیرِاعظم شہباز شریف آج آذربائیجان کے شہر خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔جمعے کو وزیرِاعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وہ اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب  کریں گے جس میں وزیرِاعظم عالمی و علاقائی امور، تجارت کے فروغ، پائیدار ترقی، علاقائی روابط کی مضبوطی اور خطے کے چیلنجز کے حل پر گفتگو کریں گے۔وزیرِ اعظم اجلاس میں شرکت کیلئے آئے عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کراچی میں پانچ منزلہ عمارت اچانک زمین بوس، کم از کم 8 افراد ہلاک

’اشرافیہ کا شوق‘، پنجاب میں 584 پالتو شیروں کی موجودگی کتنی خطرناک ہے؟

کراچی میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت گِرنے سے کم از کم 10افراد ہلاک

شکار ممنوع، لیکن مارگلہ ہلز میں ہرن گولی کا نشانہ کیسے بن گیا؟

سندھ میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی اجرک والی نمبر پلیٹس، عوام کے تحفظات کیا ہیں؟

سندھ میں گاڑیوں کی اجرک والی نمبر پلیٹس، عوام کے تحفظات کیا ہیں؟

سفری پابندیاں، پاکستان سمیت کئی ممالک کے میڈیکل گریجویٹس امریکی ویزے کے منتظر

مائیکروسافٹ نے پاکستان میں 25 سال بعد اپنے دفاتر بند کر دیے، وجہ عدم استحکام یا کچھ اور؟

لائیو: کراچی میں رہائشی عمارت گرنے سے 5 افراد ہلاک، 30 سے زائد ملبے کے نیچے

کراچی میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت گِرنے سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک، ریسکیو آپریشن جاری

کراچی میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت گِرنے سے کم از کم سات افراد ہلاک، ریسکیو آپریشن جاری

پاکستان کو چین سے انڈیا کی لائیو معلومات مل رہی تھیں، ہمیں وقت پر اہم سامان نہیں ملا: انڈین نائب آرمی چیف کا دعویٰ

لائیو: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، افغانستان سے دراندازی کرنے والے 30 شدت پسند ہلاک

اوورسپیڈنگ پر جرمانے اور مقدمات، موٹروے پر نئے قانون سے فیملیز کو مشکلات کا سامنا

کیا خیبر پخونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت خطرے میں ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی