
خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور پشاور بائیکرز کلب کے زیراہتمام عالمی یوم سیاحت 2025 کے سلسلے میں بائیک ریلی پشاور سے شانگلہ روانہ ہوگئی۔ اس ریلی میں صوبے کے مختلف شہروں سے تقریباً 100 بائیکرز شریک ہوئے۔
بائیکرز ریلی کے شرکاء شانگلہ کے مختلف سیاحتی مقامات پر کیمپنگ کے ساتھ ساتھ رسہ کشی، ریس، گیمز، ہائیکنگ، بون فائر اور دیگر صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ ریلی کے آغاز سے قبل بائیکرز نے پشاور عجائب گھر کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایونٹس محمد علی سید نے کہا کہ ریلی کے انعقاد کا مقصد صوبے کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ عالمی یوم سیاحت کی مناسبت سے صوبے بھر میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ 28 ستمبر کو پشاور کے تاریخی مقامات جیسے عجائب گھر، سیٹھی ہاؤس، مسجد مہابت خان اور قصہ خوانی بازار کی سیر کے خصوصی پروگرام بھی منعقد ہوں گے۔