
وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں پانچ افغان مہاجرین کیمپ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے حکومتی فیصلے کے مطابق بند کیے گئے کیمپس میں تین ہری پور،ایک چترال اور ایک دیر اپر میں قائم تھے۔
کیمپوں کی زمین صوبائی حکومت اورمتعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے حوالے کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں،ذرائع کے مطابق ہری پور کے پنیان کیمپ میں گزشتہ چالیس برس سے ایک لاکھ سے زائد افغان مہاجرین رہائش پذیر تھے۔
یو این ایچ سی آرکاکہنا ہے کہ افغان مہاجرین کی سب سے بڑی تعداد اس وقت خیبرپختونخوا میں موجود ہے۔