غریب مریضوں کے لئے پورا وارڈ عطیہ کر دیا، ہانیہ عامر کے عمل نے سب کے دل جیت لئے


پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین نوجوان اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، لیکن اس بار وجہ کوئی ڈراما، فلم یا سوشل میڈیا پوسٹ نہیں بلکہ ایک ایسا انسان دوست قدم ہے جس نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ ہانیہ عامر کو پاکستان کی جنریشن زیڈ کی سب سے بڑی اسٹارز میں شمار کیا جاتا ہے۔ ڈب اسمیش ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے مختصر عرصے میں شوبز کی دنیا میں اپنی الگ پہچان بنائی اور متعدد کامیاب منصوبوں کا حصہ رہیں۔ اب ان کا ایک فلاحی اقدام سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو بنا ہوا ہے۔ معروف گلوکار ابرار الحق کی جانب سے قائم کردہ فلاحی ادارہ سہارا لائف ٹرسٹ برسوں سے مستحق مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ اس ادارے کے تحت قائم اسپتال میں ہزاروں افراد علاج کی سہولت حاصل کر چکے ہیں۔ حال ہی میں ہانیہ عامر نے اسی اسپتال کے لیے ایک نیا وارڈ عطیہ کیا ہے، جسے فریال نگہت کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ اس اہم پیش رفت کی اطلاع خود سہارا لائف ٹرسٹ نے اپنے پلیٹ فارمز پر شیئر کی، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے اس اقدام کو بھرپور سراہا۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ عوام کی محبت اور شہرت حاصل کرنے کے بعد معاشرے کو واپس کچھ دینا ایک قابلِ تعریف عمل ہے، اور ہانیہ عامر نے اپنے اس قدم سے ثابت کیا ہے کہ وہ صرف ایک کامیاب اداکارہ ہی نہیں بلکہ سماجی ذمہ داری کا احساس رکھنے والی شخصیت بھی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Sahara For Life Trust (@saharaforlifetrustofficial) سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد نے ہانیہ عامر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ کئی افراد نے ان کے جذبۂ خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات معاشرے میں مثبت مثال قائم کرتے ہیں اور ضرورت مند افراد کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لا سکتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اس ملک کا قانون کب ہوش میں آئے گا؟ سرگودھا واقعے پر شوبز شخصیات بھی لرز اٹھیں

نادیہ خان کی ایشوریا رائے اور کترینہ کیف کے کاسمیٹک پروسیجرز پر تنقید

دس سال بعد جب میں نے اپنی فلمیں دیکھیں تو دل چاہا خود کو تھپڑ ماروں، اکشے کمار

اداکارہ کو دھمکیاں، رکن اسمبلی اور اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

امتیاز علی کی فلم ’میں واپس آؤں گا‘ میں سرگودھا کا ذکر کیوں؟

انڈین فلم ’میں واپس آؤں گا‘ پاکستان میں بھی مقبول، امتیاز علی کی اس کہانی میں ایسا کیا خاص ہے؟

’بریکنگ بیڈ‘ کے اداکار جیان کارلو ایسپوزیٹو کی نماز ادا کرنے کی وائرل ویڈیو اور اسلام قبول کرنے کے دعوے پر بحث کیوں؟

عائشہ عمر: چھٹیوں کے دوران ساحلِ سمندر پر لی گئی تصاویر کی چوری نے اداکارہ کو کیسے نقصان پہنچایا

عورت خوش اور کامیاب ہو تو لوگوں کو مسئلہ کیوں ہوتا ہے؟ جویریہ عباسی کا سوال

دوسروں کو الجھا کر وہ اپنے غرور کو تسکین دیتے ہیں، ڈاکٹر بہو ڈرامے کا جذباتی منظر وائرل

معروف اداکاراؤں کو ان کے والد نے بچپن میں چھوڑ دیا، بشریٰ انصاری

مومنہ اقبال کے خلاف نازیبا الفاظ، اسپیکر پنجاب اسمبلی کا نوٹس، سرکاری ریکارڈ سے ریمارکس حذف

’مجھے ڈر لگ رہا ہے، مجھے بچا لیں‘: چھ سالہ ہند رجب کی آخری کال پر بننے والی فلم، کیا انڈیا-اسرائیل تعلقات ریلیز میں تاخیر کی وجہ بنے؟

برسوں کے انتظار کے بعد ایک ارب ڈالر کی بڑی گیم لانچ کی تیاری: جی ٹی اے سکس میں پہلی خاتون کریکٹر لوشیا بھی کھیلیں گی

غریب مریضوں کے لئے پورا وارڈ عطیہ کر دیا، ہانیہ عامر کے عمل نے سب کے دل جیت لئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی