اداکارہ کو دھمکیاں، رکن اسمبلی اور اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع


لاہور کی سیشن عدالت نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 2 جولائی تک توسیع کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے مقدمے کی سماعت کی، جس دوران ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان کے موبائل فون فرانزک تجزیے کے لیے بھجوائے جا چکے ہیں اور تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 2 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے این سی سی آئی اے کو آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی۔ واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کی مدعیت میں ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اس ملک کا قانون کب ہوش میں آئے گا؟ سرگودھا واقعے پر شوبز شخصیات بھی لرز اٹھیں

نادیہ خان کی ایشوریا رائے اور کترینہ کیف کے کاسمیٹک پروسیجرز پر تنقید

دس سال بعد جب میں نے اپنی فلمیں دیکھیں تو دل چاہا خود کو تھپڑ ماروں، اکشے کمار

اداکارہ کو دھمکیاں، رکن اسمبلی اور اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

امتیاز علی کی فلم ’میں واپس آؤں گا‘ میں سرگودھا کا ذکر کیوں؟

انڈین فلم ’میں واپس آؤں گا‘ پاکستان میں بھی مقبول، امتیاز علی کی اس کہانی میں ایسا کیا خاص ہے؟

’بریکنگ بیڈ‘ کے اداکار جیان کارلو ایسپوزیٹو کی نماز ادا کرنے کی وائرل ویڈیو اور اسلام قبول کرنے کے دعوے پر بحث کیوں؟

عائشہ عمر: چھٹیوں کے دوران ساحلِ سمندر پر لی گئی تصاویر کی چوری نے اداکارہ کو کیسے نقصان پہنچایا

عورت خوش اور کامیاب ہو تو لوگوں کو مسئلہ کیوں ہوتا ہے؟ جویریہ عباسی کا سوال

دوسروں کو الجھا کر وہ اپنے غرور کو تسکین دیتے ہیں، ڈاکٹر بہو ڈرامے کا جذباتی منظر وائرل

معروف اداکاراؤں کو ان کے والد نے بچپن میں چھوڑ دیا، بشریٰ انصاری

مومنہ اقبال کے خلاف نازیبا الفاظ، اسپیکر پنجاب اسمبلی کا نوٹس، سرکاری ریکارڈ سے ریمارکس حذف

’مجھے ڈر لگ رہا ہے، مجھے بچا لیں‘: چھ سالہ ہند رجب کی آخری کال پر بننے والی فلم، کیا انڈیا-اسرائیل تعلقات ریلیز میں تاخیر کی وجہ بنے؟

برسوں کے انتظار کے بعد ایک ارب ڈالر کی بڑی گیم لانچ کی تیاری: جی ٹی اے سکس میں پہلی خاتون کریکٹر لوشیا بھی کھیلیں گی

غریب مریضوں کے لئے پورا وارڈ عطیہ کر دیا، ہانیہ عامر کے عمل نے سب کے دل جیت لئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی