معروف اداکاراؤں کو ان کے والد نے بچپن میں چھوڑ دیا، بشریٰ انصاری


میں کسی کا نام نہیں لینا چاہتی، لیکن ہماری شوبز انڈسٹری میں کئی ایسی کامیاب اور باصلاحیت اداکارائیں موجود ہیں جنہیں بچپن میں ان کے والد چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ وہ اپنی ماؤں کے ساتھ رشتہ داروں کے گھروں میں رہیں، زندگی کی بے شمار مشکلات کا سامنا کیا اور پھر اپنی محنت اور صلاحیت کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کی۔ کچھ نے اپنی زندگیوں کو سنوار لیا اور شادی بھی کر لی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کوئی باپ اپنے بچوں سے لاتعلق کیسے ہو سکتا ہے۔ کیا وہ اپنی بیٹیوں کے بارے میں نہیں سوچتے؟ کیا انہیں یہ نظر نہیں آتا کہ ان کے بچے آگے بڑھ رہے ہیں؟ صرف بیوی سے ناراضی کی وجہ سے بچوں سے منہ موڑ لینا میرے لیے ناقابلِ فہم ہے۔ ایسے لوگ اپنے بچوں کی طرف پلٹ کر بھی نہیں دیکھتے، اللہ ہی انہیں اس کا حساب دے گا۔ پاکستانی شوبز کی سینئر اداکارہ اور میزبان بشریٰ انصاری نے اپنے حالیہ وی لاگ میں ایک ایسا موضوع چھیڑ دیا جس نے بہت سے لوگوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا۔ انہوں نے ان خواتین فنکاروں کا ذکر کیا جنہوں نے بچپن میں والد کی عدم موجودگی یا بے توجہی کا سامنا کیا، لیکن بعد میں اپنی ہمت اور جدوجہد سے نمایاں مقام حاصل کیا۔ بشریٰ انصاری نے نام ظاہر کیے بغیر کہا کہ انڈسٹری میں کئی ایسی معروف شخصیات موجود ہیں جن کی زندگی کا آغاز آسان نہیں تھا۔ گھریلو مشکلات، معاشی مسائل اور خاندانی محرومیوں کے باوجود انہوں نے ہار نہیں مانی اور اپنے لیے راستہ خود بنایا۔ اداکارہ نے خاص طور پر ان والدین کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا جو ازدواجی اختلافات کی قیمت اپنے بچوں سے وصول کرتے ہیں۔ ان کے مطابق بعض اوقات بچوں کو وہ محبت اور توجہ نہیں ملتی جس کے وہ حق دار ہوتے ہیں، حالانکہ ان کا کسی تنازع سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ @hb9411734da ♬ original sound - Huzaifa M Khan بشریٰ انصاری کے خیالات نے ایک بار پھر اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ کامیابی کے پیچھے صرف شہرت کی کہانی نہیں ہوتی بلکہ بعض اوقات برسوں کی خاموش جدوجہد، محرومیاں اور ایسے زخم بھی ہوتے ہیں جن کا علم دنیا کو بہت دیر بعد ہوتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اس ملک کا قانون کب ہوش میں آئے گا؟ سرگودھا واقعے پر شوبز شخصیات بھی لرز اٹھیں

نادیہ خان کی ایشوریا رائے اور کترینہ کیف کے کاسمیٹک پروسیجرز پر تنقید

دس سال بعد جب میں نے اپنی فلمیں دیکھیں تو دل چاہا خود کو تھپڑ ماروں، اکشے کمار

اداکارہ کو دھمکیاں، رکن اسمبلی اور اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

امتیاز علی کی فلم ’میں واپس آؤں گا‘ میں سرگودھا کا ذکر کیوں؟

انڈین فلم ’میں واپس آؤں گا‘ پاکستان میں بھی مقبول، امتیاز علی کی اس کہانی میں ایسا کیا خاص ہے؟

’بریکنگ بیڈ‘ کے اداکار جیان کارلو ایسپوزیٹو کی نماز ادا کرنے کی وائرل ویڈیو اور اسلام قبول کرنے کے دعوے پر بحث کیوں؟

عائشہ عمر: چھٹیوں کے دوران ساحلِ سمندر پر لی گئی تصاویر کی چوری نے اداکارہ کو کیسے نقصان پہنچایا

عورت خوش اور کامیاب ہو تو لوگوں کو مسئلہ کیوں ہوتا ہے؟ جویریہ عباسی کا سوال

دوسروں کو الجھا کر وہ اپنے غرور کو تسکین دیتے ہیں، ڈاکٹر بہو ڈرامے کا جذباتی منظر وائرل

معروف اداکاراؤں کو ان کے والد نے بچپن میں چھوڑ دیا، بشریٰ انصاری

مومنہ اقبال کے خلاف نازیبا الفاظ، اسپیکر پنجاب اسمبلی کا نوٹس، سرکاری ریکارڈ سے ریمارکس حذف

’مجھے ڈر لگ رہا ہے، مجھے بچا لیں‘: چھ سالہ ہند رجب کی آخری کال پر بننے والی فلم، کیا انڈیا-اسرائیل تعلقات ریلیز میں تاخیر کی وجہ بنے؟

برسوں کے انتظار کے بعد ایک ارب ڈالر کی بڑی گیم لانچ کی تیاری: جی ٹی اے سکس میں پہلی خاتون کریکٹر لوشیا بھی کھیلیں گی

غریب مریضوں کے لئے پورا وارڈ عطیہ کر دیا، ہانیہ عامر کے عمل نے سب کے دل جیت لئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی