نادیہ خان کی ایشوریا رائے اور کترینہ کیف کے کاسمیٹک پروسیجرز پر تنقید


جب بھی لوگ کاسمیٹک پروسیجرز کروانے کا سوچتے ہیں تو ایک خوف ضرور ذہن میں آتا ہے کہ کہیں ہمارا چہرہ بھی ایشوریہ رائے اور کترینہ کیف جیسا نہ ہو جائے۔ وہ دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں شمار ہوتی تھیں، لیکن پروسیجرز کے بعد ان کی شکل و صورت میں نمایاں تبدیلی آ گئی۔ پھر عام لوگوں کا کیا ہوگا؟ ان کے چہرے کبھی پہلے جیسے نہیں لگے۔ کیا اسے 'پلو فیس' کہتے ہیں؟ آخر ان کے ساتھ ایسا کیا ہوا؟ پاکستان کی معروف میزبان اور اداکارہ نادیہ خان ایک بار پھر اپنے بے باک تبصرے کی وجہ سے خبروں میں آ گئی ہیں۔ اس بار انہوں نے بالی ووڈ کی دو مشہور اداکاراؤں ایشوریہ رائے اور کترینہ کیف کے بارے میں ایسا تبصرہ کیا جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ اپنے مارننگ شو میں ایک ماہرِ جمالیات سے گفتگو کے دوران نادیہ خان نے کاسمیٹک پروسیجرز اور فلرز کے ممکنہ اثرات پر بات کی۔ گفتگو کے دوران انہوں نے ایشوریہ رائے اور کترینہ کیف کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ قدرتی خوبصورتی میں غیر ضروری تبدیلی بعض اوقات چہرے کے تاثر کو مکمل طور پر بدل دیتی ہے۔ اس موقع پر موجود ماہرِ جمالیات نے بھی اس موضوع پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چہرے کے ہر مسئلے کا حل فلرز نہیں ہوتے۔ ان کے مطابق اگر ضرورت سے زیادہ فلرز استعمال کیے جائیں تو چہرہ غیر فطری طور پر بھرا ہوا اور بڑا دکھائی دینے لگتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چہرے پر آنے والی ڈھیلا پن یا سوجن کو صرف فلرز کے ذریعے مکمل طور پر درست نہیں کیا جا سکتا اور ضرورت سے زیادہ استعمال الٹا نتائج پیدا کر سکتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by 365 News (@365.newspk) نادیہ خان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کچھ صارفین نے ان کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے قدرتی خوبصورتی کو ترجیح دینے کی بات کی جبکہ کئی مداحوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخصیت کی ظاہری شکل پر عوامی تنقید مناسب نہیں اور ہر فرد کو اپنی پسند کے مطابق فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے۔ واضح رہے کہ نادیہ خان پاکستان کی معروف ٹی وی شخصیات میں شمار ہوتی ہیں۔ اداکاری، میزبانی اور شوبز تبصروں کی وجہ سے وہ اکثر خبروں کا حصہ رہتی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اس ملک کا قانون کب ہوش میں آئے گا؟ سرگودھا واقعے پر شوبز شخصیات بھی لرز اٹھیں

نادیہ خان کی ایشوریا رائے اور کترینہ کیف کے کاسمیٹک پروسیجرز پر تنقید

دس سال بعد جب میں نے اپنی فلمیں دیکھیں تو دل چاہا خود کو تھپڑ ماروں، اکشے کمار

اداکارہ کو دھمکیاں، رکن اسمبلی اور اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

امتیاز علی کی فلم ’میں واپس آؤں گا‘ میں سرگودھا کا ذکر کیوں؟

انڈین فلم ’میں واپس آؤں گا‘ پاکستان میں بھی مقبول، امتیاز علی کی اس کہانی میں ایسا کیا خاص ہے؟

’بریکنگ بیڈ‘ کے اداکار جیان کارلو ایسپوزیٹو کی نماز ادا کرنے کی وائرل ویڈیو اور اسلام قبول کرنے کے دعوے پر بحث کیوں؟

عائشہ عمر: چھٹیوں کے دوران ساحلِ سمندر پر لی گئی تصاویر کی چوری نے اداکارہ کو کیسے نقصان پہنچایا

عورت خوش اور کامیاب ہو تو لوگوں کو مسئلہ کیوں ہوتا ہے؟ جویریہ عباسی کا سوال

دوسروں کو الجھا کر وہ اپنے غرور کو تسکین دیتے ہیں، ڈاکٹر بہو ڈرامے کا جذباتی منظر وائرل

معروف اداکاراؤں کو ان کے والد نے بچپن میں چھوڑ دیا، بشریٰ انصاری

مومنہ اقبال کے خلاف نازیبا الفاظ، اسپیکر پنجاب اسمبلی کا نوٹس، سرکاری ریکارڈ سے ریمارکس حذف

’مجھے ڈر لگ رہا ہے، مجھے بچا لیں‘: چھ سالہ ہند رجب کی آخری کال پر بننے والی فلم، کیا انڈیا-اسرائیل تعلقات ریلیز میں تاخیر کی وجہ بنے؟

برسوں کے انتظار کے بعد ایک ارب ڈالر کی بڑی گیم لانچ کی تیاری: جی ٹی اے سکس میں پہلی خاتون کریکٹر لوشیا بھی کھیلیں گی

غریب مریضوں کے لئے پورا وارڈ عطیہ کر دیا، ہانیہ عامر کے عمل نے سب کے دل جیت لئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی