مومنہ اقبال کے خلاف نازیبا الفاظ، اسپیکر پنجاب اسمبلی کا نوٹس، سرکاری ریکارڈ سے ریمارکس حذف


پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان نے اداکارہ مومنہ اقبال کے خلاف ایوان میں دیے گئے ریمارکس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی ہے۔ اسپیکر نے ان الفاظ کو توہین آمیز، امتیازی اور تعصب پر مبنی قرار دیتے ہوئے فوری طور پر اسمبلی کی سرکاری کارروائی کے ریکارڈ سے حذف کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اسمبلی اجلاس کے دوران سیاسی نمائندگی پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے رکنِ صوبائی اسمبلی ندیم قریشی نے معروف اداکارہ مومنہ اقبال کا نام لے کر نازیبا ریمارکس دیے تھے۔ اس موقع پر اسپیکر ملک احمد خان نے فوری مداخلت کی اور متعلقہ رکنِ اسمبلی کو سخت الفاظ میں تنبیہ کرتے ہوئے اپنے الفاظ فوری واپس لینے کی ہدایت کی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ مومنہ اقبال شوبز انڈسٹری کی معزز شخصیت ہیں اور ان کے حوالے سے اس طرح کی گفتگو سراسر تعصب اور امتیاز پر مبنی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسمبلی فلور کو کسی بھی فرد کی ذاتی تضحیک کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور نہ ہی کسی کو ذاتی طور پر نشانہ بنانا مناسب عمل ہے۔ اسپیکر کی سخت ہدایت کے بعد ان ریمارکس کو کارروائی کے ریکارڈ سے نکال دیا گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اس ملک کا قانون کب ہوش میں آئے گا؟ سرگودھا واقعے پر شوبز شخصیات بھی لرز اٹھیں

نادیہ خان کی ایشوریا رائے اور کترینہ کیف کے کاسمیٹک پروسیجرز پر تنقید

دس سال بعد جب میں نے اپنی فلمیں دیکھیں تو دل چاہا خود کو تھپڑ ماروں، اکشے کمار

اداکارہ کو دھمکیاں، رکن اسمبلی اور اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

امتیاز علی کی فلم ’میں واپس آؤں گا‘ میں سرگودھا کا ذکر کیوں؟

انڈین فلم ’میں واپس آؤں گا‘ پاکستان میں بھی مقبول، امتیاز علی کی اس کہانی میں ایسا کیا خاص ہے؟

’بریکنگ بیڈ‘ کے اداکار جیان کارلو ایسپوزیٹو کی نماز ادا کرنے کی وائرل ویڈیو اور اسلام قبول کرنے کے دعوے پر بحث کیوں؟

عائشہ عمر: چھٹیوں کے دوران ساحلِ سمندر پر لی گئی تصاویر کی چوری نے اداکارہ کو کیسے نقصان پہنچایا

عورت خوش اور کامیاب ہو تو لوگوں کو مسئلہ کیوں ہوتا ہے؟ جویریہ عباسی کا سوال

دوسروں کو الجھا کر وہ اپنے غرور کو تسکین دیتے ہیں، ڈاکٹر بہو ڈرامے کا جذباتی منظر وائرل

معروف اداکاراؤں کو ان کے والد نے بچپن میں چھوڑ دیا، بشریٰ انصاری

مومنہ اقبال کے خلاف نازیبا الفاظ، اسپیکر پنجاب اسمبلی کا نوٹس، سرکاری ریکارڈ سے ریمارکس حذف

’مجھے ڈر لگ رہا ہے، مجھے بچا لیں‘: چھ سالہ ہند رجب کی آخری کال پر بننے والی فلم، کیا انڈیا-اسرائیل تعلقات ریلیز میں تاخیر کی وجہ بنے؟

برسوں کے انتظار کے بعد ایک ارب ڈالر کی بڑی گیم لانچ کی تیاری: جی ٹی اے سکس میں پہلی خاتون کریکٹر لوشیا بھی کھیلیں گی

غریب مریضوں کے لئے پورا وارڈ عطیہ کر دیا، ہانیہ عامر کے عمل نے سب کے دل جیت لئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی