اس ملک کا قانون کب ہوش میں آئے گا؟ سرگودھا واقعے پر شوبز شخصیات بھی لرز اٹھیں


سرگودھا میں 7 سالہ بچی منتہیٰ کے ساتھ پیش آنے والے دل دہلا دینے والے واقعے نے پورے ملک کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔ کمسن بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کے اس افسوسناک کیس نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کو جنم دیا جہاں لوگ خواتین اور بچوں کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق 7 سالہ منتہیٰ اپنے علاقے کی ایک دکان سے کھانے پینے کی اشیا خریدنے کے لیے گھر سے نکلی تھی، تاہم وہ واپس نہ لوٹی۔ بچی کے لاپتا ہونے پر اہل خانہ نے تلاش شروع کی جبکہ پولیس کو بھی اطلاع دی گئی۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج ملی جس میں منتہیٰ کو گلی سے دکان کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ View this post on Instagram A post shared by Runway Pakistan® (@runway.pakistan) پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ بچی کو مبینہ طور پر دکاندار اور اس کے ایک ساتھی نے اغوا کیا۔ الزام ہے کہ ملزمان نے بچی کے ساتھ زیادتی کی، جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گئی۔ بعد ازاں اس کی لاش ایک عمارت کی چھت سے برآمد ہوئی۔ View this post on Instagram A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2) اس افسوسناک واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ بچی کی آخری سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ چکی ہے جس نے عوام کو مزید غمزدہ کر دیا۔ View this post on Instagram A post shared by 𝐈𝐌𝐑𝐀𝐍 𝐀𝐁𝐁𝐀𝐒 (@imranabbas) دوسری جانب پاکستانی شوبز شخصیات نے بھی اس واقعے پر شدید ردعمل دیا ہے۔ اداکارہ مشی خان، اقرا عزیز، عمران عباس اور دیگر فنکاروں نے سوشل میڈیا پر انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Rabia Abid Ali (@rabiaabidali) متعدد فنکاروں کا کہنا ہے کہ ایسے سنگین مقدمات میں متاثرہ خاندانوں کو بروقت انصاف نہیں ملتا، جس کی وجہ سے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ اداکارہ ایمن خان اور منال خان نے بھی سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے انصاف کے نظام میں موجود خامیوں پر بات کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا انفلوئنسر زہیب اسپیکس کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے انصاف کے نظام سے متعلق مختلف سوالات اٹھائے اور مجرموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ View this post on Instagram A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle) یہ افسوسناک واقعہ ایک بار پھر بچوں اور خواتین کے تحفظ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری اور فوری انصاف کی ضرورت کے حوالے سے سنجیدہ سوالات کھڑے کر رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اس ملک کا قانون کب ہوش میں آئے گا؟ سرگودھا واقعے پر شوبز شخصیات بھی لرز اٹھیں

نادیہ خان کی ایشوریا رائے اور کترینہ کیف کے کاسمیٹک پروسیجرز پر تنقید

دس سال بعد جب میں نے اپنی فلمیں دیکھیں تو دل چاہا خود کو تھپڑ ماروں، اکشے کمار

اداکارہ کو دھمکیاں، رکن اسمبلی اور اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

امتیاز علی کی فلم ’میں واپس آؤں گا‘ میں سرگودھا کا ذکر کیوں؟

انڈین فلم ’میں واپس آؤں گا‘ پاکستان میں بھی مقبول، امتیاز علی کی اس کہانی میں ایسا کیا خاص ہے؟

’بریکنگ بیڈ‘ کے اداکار جیان کارلو ایسپوزیٹو کی نماز ادا کرنے کی وائرل ویڈیو اور اسلام قبول کرنے کے دعوے پر بحث کیوں؟

عائشہ عمر: چھٹیوں کے دوران ساحلِ سمندر پر لی گئی تصاویر کی چوری نے اداکارہ کو کیسے نقصان پہنچایا

عورت خوش اور کامیاب ہو تو لوگوں کو مسئلہ کیوں ہوتا ہے؟ جویریہ عباسی کا سوال

دوسروں کو الجھا کر وہ اپنے غرور کو تسکین دیتے ہیں، ڈاکٹر بہو ڈرامے کا جذباتی منظر وائرل

معروف اداکاراؤں کو ان کے والد نے بچپن میں چھوڑ دیا، بشریٰ انصاری

مومنہ اقبال کے خلاف نازیبا الفاظ، اسپیکر پنجاب اسمبلی کا نوٹس، سرکاری ریکارڈ سے ریمارکس حذف

’مجھے ڈر لگ رہا ہے، مجھے بچا لیں‘: چھ سالہ ہند رجب کی آخری کال پر بننے والی فلم، کیا انڈیا-اسرائیل تعلقات ریلیز میں تاخیر کی وجہ بنے؟

برسوں کے انتظار کے بعد ایک ارب ڈالر کی بڑی گیم لانچ کی تیاری: جی ٹی اے سکس میں پہلی خاتون کریکٹر لوشیا بھی کھیلیں گی

غریب مریضوں کے لئے پورا وارڈ عطیہ کر دیا، ہانیہ عامر کے عمل نے سب کے دل جیت لئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی