مالکان کی اجازت کے بغیر نجی املاک پر ٹاور نصب نہیں ہوگا، وزیر قانون


وفاقی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ترمیمی بل سے متعلق تحفظات پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مالکان کی اجازت کے بغیر کسی بھی نجی املاک پر ٹیلی کام ٹاور نصب نہیں کیا جائے گا۔ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ مجوزہ بل متنازع نہیں ہے، تاہم سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں بعض شقوں پر اعتراضات سامنے آئے ہیں جن پر مشاورت کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بل پر اٹھائے گئے تحفظات جمہوری عمل کا حصہ ہیں اور تمام خدشات کو جلد دور کر دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر قانون کے مطابق بل کی چند شقوں میں موجود ابہام کو واضح کرنے کے لیے مزید وضاحت شامل کی جا رہی ہے تاکہ کسی قسم کی غلط فہمی باقی نہ رہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کسی بھی شہری کی جائیداد متاثر نہیں ہوگی اور مالکان کی واضح اجازت کے بغیر نجی املاک پر نہ کوئی ٹاور نصب کیا جائے گا اور نہ ہی ٹیلی کام کمپنیوں کو کسی قسم کی سرگرمی کی اجازت دی جائے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

آج اور کل میٹرو، الیکٹرک اور سپیڈو بس سروس معطل رہے گی

سیکیورٹی وجوہات کے باعث جعفر ایکسپریس دو روز کے لیے معطل

شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت، ملک بھر میں نویں محرم کے مرکزی جلوس آج برآمد ہوں گے

’مارا پیٹا اور برہنہ کیا گیا، برفانی طوفان میں پہاڑی عبور کرنے پر مجبور کیا:‘ یورپ جانے کی خواہش میں اعضا گنوانے والے افغان باشندوں کے ترکی پر الزامات

اٹلی: پارک میں کھیلتے بچوں پر حملہ کرنے والے شخص پر قابو پانے والے گجرات کے نوید اسلم جن کی جرات کا سرکاری طور پر اعتراف ہوا

’انصاف بھلے اندھا ہو مگر بھینگا نہ ہو‘

وینزویلا میں دو شدید زلزلوں کے بعد ایمرجنسی نافذ، ہزاروں افراد کی ہلاکت کا خدشہ

یورپ میں شدید گرمی کا باعث بننے والا ’ہیٹ ڈوم‘ کیا ہے؟

سابق افغان اینکر پر فرانس میں ماڈلنگ کرنے پر تنقید: ’مجھ پر حملہ ہوا، کہا گیا تم پشتون ہو تمھیں ایسا لباس نہیں پہننا چاہیے‘

اگر آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس وصول نہ کرنے کی معلومات غلط ثابت ہوئیں تو مذاکرات ختم کر دیے جائیں گے: ٹرمپ

امریکی وزیر خزانہ کا ایرانی فنڈز کی نگرانی کے لیے قطر میں ادارہ قائم کرنے کا اعلان، ایران کو کوئی رقم ادا نہیں کی گئی، ٹرمپ کا دعویٰ

خواجہ آصف کا راولا کوٹ اور میرپور سے متعلق متنازع بیان: ’ایسا وزیر ابھی تک کابینہ میں موجود کیوں ہے؟‘

نیول چیف کا پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ، جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگی پر زور

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ آگئی، وفاقی کھاتوں میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی