نیول چیف کا پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ، جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگی پر زور


پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا اور 55ویں پاکستان نیوی اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیول چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ مستقبل کی جنگیں روایتی جنگی تصورات پر نظرثانی اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ، علمی طور پر مضبوط افرادی قوت کی متقاضی ہیں۔ انہوں نے جدید جنگوں کی بدلتی ہوئی نوعیت اور سمندری سلامتی کو درپیش ابھرتے ہوئے چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے مؤثر اور لچکدار حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے۔ ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کے جدید خطوط پر استوار کرنے، مقامی سطح پر دفاعی صلاحیتوں کے فروغ اور تینوں مسلح افواج کے درمیان مشترکہ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کورس کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، اسٹریٹجک سوچ اور آپریشنل بصیرت کو مزید بہتر بنائیں۔ نیول چیف نے سمندری چیلنجز پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحر ہند کا خطہ تیزی سے بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال اور طاقت کے توازن کی کشمکش کے باعث حساس اور متحرک حیثیت اختیار کر چکا ہے، جس کے اثرات علاقائی سلامتی کے ماحول پر مرتب ہورہے ہیں۔ اختتامی کلمات میں ایڈمرل نوید اشرف نے 55ویں پاکستان نیوی اسٹاف کورس کے شرکاء کو کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی اور انہیں آئندہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں پیشہ ورانہ مہارت، تجزیاتی صلاحیت اور جدت پسندی کو اپنانے کی تلقین کی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

آج اور کل میٹرو، الیکٹرک اور سپیڈو بس سروس معطل رہے گی

سیکیورٹی وجوہات کے باعث جعفر ایکسپریس دو روز کے لیے معطل

شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت، ملک بھر میں نویں محرم کے مرکزی جلوس آج برآمد ہوں گے

’مارا پیٹا اور برہنہ کیا گیا، برفانی طوفان میں پہاڑی عبور کرنے پر مجبور کیا:‘ یورپ جانے کی خواہش میں اعضا گنوانے والے افغان باشندوں کے ترکی پر الزامات

اٹلی: پارک میں کھیلتے بچوں پر حملہ کرنے والے شخص پر قابو پانے والے گجرات کے نوید اسلم جن کی جرات کا سرکاری طور پر اعتراف ہوا

’انصاف بھلے اندھا ہو مگر بھینگا نہ ہو‘

وینزویلا میں دو شدید زلزلوں کے بعد ایمرجنسی نافذ، ہزاروں افراد کی ہلاکت کا خدشہ

یورپ میں شدید گرمی کا باعث بننے والا ’ہیٹ ڈوم‘ کیا ہے؟

سابق افغان اینکر پر فرانس میں ماڈلنگ کرنے پر تنقید: ’مجھ پر حملہ ہوا، کہا گیا تم پشتون ہو تمھیں ایسا لباس نہیں پہننا چاہیے‘

اگر آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس وصول نہ کرنے کی معلومات غلط ثابت ہوئیں تو مذاکرات ختم کر دیے جائیں گے: ٹرمپ

امریکی وزیر خزانہ کا ایرانی فنڈز کی نگرانی کے لیے قطر میں ادارہ قائم کرنے کا اعلان، ایران کو کوئی رقم ادا نہیں کی گئی، ٹرمپ کا دعویٰ

خواجہ آصف کا راولا کوٹ اور میرپور سے متعلق متنازع بیان: ’ایسا وزیر ابھی تک کابینہ میں موجود کیوں ہے؟‘

نیول چیف کا پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ، جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگی پر زور

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ آگئی، وفاقی کھاتوں میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی