
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کو سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر دو روز کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی جیکب آباد اسٹیشن پر روک لیا جائے گا اور ٹرین اپنی منزل تک سفر جاری نہیں رکھے گی۔
@@3895586@@
ذرائع کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرین سروس کی عارضی معطلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ صورتحال معمول پر آنے کے بعد سروس بحال کردی جائے گی۔
ریلوے حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ سفر سے قبل ٹرینوں کی آمد و رفت سے متعلق تازہ معلومات حاصل کر لیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جاسکے۔