اسلام آباد: نویں محرم کے مرکزی جلوس کے لیے تھری لیئر سیکیورٹی اقدامات


اسلام آباد پولیس نے نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس (جی-6) کے لیے سیکیورٹی کے جامع اور فول پروف انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی کے مطابق جلوس کی سیکیورٹی پر ضلعی پولیس، سپیشل برانچ اور ٹریفک پولیس کے 3 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ جلوس کی نگرانی سیف سٹی کے مرکزی کنٹرول روم اور موبائل کنٹرول یونٹس کے ذریعے کی جائے گی، جبکہ جلوس کے روٹ کو خاردار تاروں اور قناتیں لگا کر مکمل طور پر کارڈن آف کردیا گیا ہے۔ جلوس کو تھری لیئر سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور روٹ پر واقع عمارتوں کی چھتوں پر اسنائپر کمانڈوز بھی تعینات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلوس کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس اور سکینرز نصب کر دیے گئے ہیں، جبکہ جدید بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے روٹ کو کلیئر کیا جائے گا۔ جلوس کے علاقوں میں نجی ڈرون اڑانے پر پابندی عائد ہوگی۔ سید علی ناصر رضوی کے مطابق جلوس کے آگے اور پیچھے سی ٹی ڈی، ضلعی پولیس اور رینجرز کے خصوصی دستے تعینات رہیں گے، جبکہ خواتین کی چیکنگ کے لیے لیڈیز پولیس اور خواتین رضاکار خدمات انجام دیں گی۔ آئی جی اسلام آباد نے واضح کیا کہ جلوس میں صرف مختص داخلی راستوں سے ہی داخلے کی اجازت ہوگی اور جلوس کے روٹ کے اطراف گاڑیوں کی پارکنگ پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل ٹریفک پلان بھی ترتیب دے دیا گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

اسلام آباد: نویں محرم کے مرکزی جلوس کے لیے تھری لیئر سیکیورٹی اقدامات

محرم الحرام کے لیے فول پروف سیکیورٹی اقدامات، جائزہ اجلاس میں حکام کی اہم ہدایات

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

آج اور کل میٹرو، الیکٹرک اور سپیڈو بس سروس معطل رہے گی

سیکیورٹی وجوہات کے باعث جعفر ایکسپریس دو روز کے لیے معطل

شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت، ملک بھر میں نویں محرم کے مرکزی جلوس برآمد

’بچی کی ہلاکت گلا کٹنے سے ہوئی اور بظاہر جنسی حملہ بھی ہوا‘: سرگودھا کی آٹھ سالہ منتہا زہرا کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف

’20 لوگوں کو سردی سے ٹھٹھر کر مرتے دیکھا‘: یورپ جانے کی خواہش میں اپنے اعضا گنوانے والوں کے الزامات

’مارا پیٹا اور برہنہ کیا گیا، برفانی طوفان میں پہاڑی عبور کرنے پر مجبور کیا:‘ یورپ جانے کی خواہش میں اعضا گنوانے والے افغان باشندوں کے ترکی پر الزامات

اٹلی: پارک میں کھیلتے بچوں پر حملہ کرنے والے شخص پر قابو پانے والے گجرات کے نوید اسلم جن کی جرات کا سرکاری طور پر اعتراف ہوا

’انصاف بھلے اندھا ہو مگر بھینگا نہ ہو‘

وینزویلا میں دو شدید زلزلوں کے بعد ایمرجنسی نافذ، ہزاروں افراد کی ہلاکت کا خدشہ

صدر مملکت اور وزیراعظم کا وینزویلا میں زلزلے سے ہونے والی تباہی پر اظہارِ افسوس

یورپ میں شدید گرمی کا باعث بننے والا ’ہیٹ ڈوم‘ کیا ہے؟

سابق افغان اینکر پر فرانس میں ماڈلنگ کرنے پر تنقید: ’مجھ پر حملہ ہوا، کہا گیا تم پشتون ہو تمھیں ایسا لباس نہیں پہننا چاہیے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی