اٹلی: پارک میں کھیلتے بچوں پر حملہ کرنے والے شخص پر قابو پانے والے گجرات کے نوید اسلم جن کی جرات کا سرکاری طور پر اعتراف ہوا


اٹلی کے شہر بریشا میں واقع البیرینی پارک میں موجود افراد، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی تھی، خوفزدہ تھے کیونکہ گذشتہ کئی منٹوں سے ایک شخص پارک میں موجود دوسرے شخص کو اس انداز میں دبوچ کر بیٹھا تھا کہ وہ ہِل جُل نہیں پا رہا تھا۔زمین پر موجود وہ شخص جس پر بزور طاقت قابو پایا جا چکا تھا، اُس کی شناخت بعد ازاں 29 سالہ نائجیرین شہری کے طور پر ہوئی جو اٹلی میں قانونی طور پر مقیم تھا جبکہ نائجیرین شہری پر قابو پانے والا شخص پاکستان کے شہر گجرات سے تعلق رکھنے والے نوید اسلم تھے۔اٹلی کے خبررساں ادارے ’نیشنل ایسوسی ایٹڈ پریس ایجنسی‘ کے مطابق یہ نائجیرین شہری پارک میں کھیل کود میں مصروف دو بچوں پر حملہ کر چکا تھا اور اس حملے کے دوران اُس نے بچوں کی گردن دبوچنے کی کوشش کی۔ ایک بچہ اس شخص کی گرفت سے بچنے میں کامیاب ہوا تو اس شخص نے قریب ہی سائیکل چلاتے دوسرے بچے کو گردن سے سختی سے دبوچ لیا۔اٹلی کے ذرائع ابلاغ میں نوید اسلم کی بہادری کی کافی کوریج ہوئی اور متعدد چینلز نے ان کے انٹرویو نشر کیے ہیں۔اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے نوید اسلم بتاتے ہیں کہ اٹلی میں معمول سے زیادہ گرمی پڑ رہی تھی اور دیگر لوگوں کی طرح وہ بھی شام کے وقت اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ پارک میں موجود تھے۔’میں اور میری اہلیہ ایک بینچ پر بیٹھے باتیں کر رہے تھے جبکہ ہمارے بچے سائیکل چلا رہے تھے اور جھولے جھول رہے تھے۔ اتنے میں پارک کی ایک جانب سے شور کی آواز آئی تو دیکھا کہ ایک شخص نے سائیکل پر موجود ایک بچے کو گردن سے پکڑ کر اٹھا رکھا تھا۔‘نوید کے مطابق اس حملے کے دوران بچے نے سائیکل کا ہینڈل نہیں چھوڑا مگر وہ شخص لگاتار بچے کی گردن کو مروڑتا رہا۔ اتنے میں بچے کی والدہ دوڑتی ہوئی آئیں تو تھوڑی دھینگا مشتی کے بعد اُس شخص نے بچے کو چھوڑ دیا۔’اس کے بعد وہ شخص چلنے لگا اور خود کلامی کرتا جا رہا تھا۔ پھر وہ اچانک زمین پر بیٹھا اور وہاں زور زور سے مکے مارنا شروع کر دیے جس سے اُس کے اپنے ہاتھ بھی زخمی ہوئے۔‘نوید کے مطابق پھر یہ شخص اٹھا اور اس نے قریب ہی سائیکل پر موجود دوسرے بچے پر حملہ کر دیا، اسے بھی گردن سے پکڑ کر اس کو موڑنا شروع کر دیا۔انھوں نے کہا کہ صورتحال خطرناک ہوتی جا رہی تھی جبکہ پارک میں موجود بچے چیخ رہے تھے، بہت سی مائیں اور لوگ کھڑے دیکھ رہے تھے مگر کوئی آگے نہیں بڑھ رہا تھا۔نوید کہتے ہیں کہ اس شخص کو روکنے کے لیے جب انھوں نے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا تو اُن کی اہلیہ نے انھیں روکا اور کہا کہ ’اُس کے پاس اسلحہ ہو سکتا ہے، آپ کو پیس میکر بھی لگا ہوا ہے، کوئی نقصان ہو جائے گا۔‘نوید بتاتے ہیں کہ انھوں نے اپنی اہلیہ کو فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن کال کرنے کو کہا اور آگے بڑھ کر اس شخص کو دبوچ لیا۔’بچے کو چھوڑ کر اب وہ شخص مجھ سے ہر صورت جان چھڑانا چاہتا تھا مگر اب میں اسے نہیں چھوڑ سکتا تھا۔ میں نے اسے اپنی ٹانگوں میں دبوچ لیا تھا مگر اگلے کئی منٹوں تک جاری رہنے والی دھینگا مشتی کے نتیجے میں مجھے سینے پر اس جگہ شدید درد شروع ہو گیا جہاں پیس میکر لگا ہوا تھا۔‘’میں انتظار کر رہا تھا کہ کسی طرح پولیس موقع پر پہنچے۔ اس دوران میرے گھٹنے، بازو اور کہنیاں زخمی ہو چکی تھیں مگر میں نے ہمت نہیں ہاری۔ کافی دیر بعد پولیس کی گاڑی وہاں پہنچی تو اس شخص نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بھی مزاحمت کی مگر بلآخر وہ اسے پکڑنے میں کامیاب ہو گئے۔‘اٹلی کے ذرائع ابلاغ بشمول ’کوریئر ڈیلا سیرا‘ اور ’جرنل ڈی بریشا‘ کے مطابق نوید کی اس بہادری کے اعتراف میں شہر کی میئر لورا کاسٹیلیتی کی جانب سے سٹی کونسل میں 26 جون کو تقریب رکھی گئی ہے۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے نوید اسلم نے کہا کہ انھیں میئر آفس سے کال موصول ہوئی اور وہ جمعہ (26 جون) کو ہونے والی تقریب میں جائیں گے۔اٹلی میں ’پاکستانی اور افغان‘ تارکین وطن کو وین میں آگ لگا کر قتل کرنے کے الزام میں دو پاکستانی گرفتار ’بیوی، بچے بضد تھے کہ مری دیکھنا ہے‘: وین حادثے میں پانچ بچوں، اہلیہ اور والدہ کو کھونے والے ملتان کے کاشف علی کی کہانیدہلی ہوٹل میں آتشزدگی: مسلمان نوجوانوں کی حاضر دماغی اور بہادری نے درجنوں لوگوں کی جان بچا لیچھ سالہ بچی نے ’الیکسا‘ پر کال کر کے اپنی ماں کی زندگی بچا لی’بی ایس نیوز‘ کے مطابق ’میونسپل انتظامیہ نے اسلم نوید کو اعزاز دینے کا فیصلہ کیا ہے، جنھوں نے مزید سنگین نتائج کی راہ روکنے میں مدد دی۔ نوید اسلم کو پالازو لوگجیا میں مدعو کیا جائے گا، جہاں انھیں بریشا کمیونٹی کی جانب سے جرات اور شہری ذمہ داری کے اعتراف میں شکریے کا سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا۔ اُن کی بروقت مداخلت کے باعث حملہ آور کو قابو میں کر لیا گیا اور انھوں نے حملہ آور کو اُس وقت تک روکے رکھا جب تک پولیس وہاں نہ پہنچی۔‘’جرنل ڈی بریشا‘ کے مطابق شہر کی پولیس پہلے سے اس نائجرین شہری کو منشیات سے متعلق کیسز کے سلسلے میں جانتی تھی۔اس واقعے کے بعد بریشا کی میئر لورا کاسٹیلیتی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’البیرینی پارک میں جو کچھ ہوا وہ نہایت سنگین واقعہ ہے، جس سے ہماری کمیونٹی کو گہرا صدمہ پہنچا۔اس معاملے میں ملوث شخص کا (اٹلی کا) رہائشی پرمٹ منسوخ کرنے اور اسے ملک بدر کرنے کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔‘تاہم ملزم کو ملک بدر کرنے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے ڈیموکریٹک پارٹی کی ریجنل کونسلر میریام کومینیلی نے کہا کہ ’تارکین وطن کو موردِ الزام ٹھہرانے کے بجائے ذہنی صحت پر سرمایہ کاری کریں۔ ہم ہر سکیورٹی کے مسئلے کا ذمہ دار تارکین وطن کو نہیں ٹھہرا سکتے۔ سب ایک جیسے نہیں ہوتے۔ اس معاملے میں، حملہ آور اور بچے کو بچانے والا دونوں ہی غیر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایسے ہولناک واقعات کے بعد ہمیں ذہنی صحت کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔‘’نیکی کے بدلے نیکی‘نوید اسلم سنہ 2018 سے اٹلی میں مستقل ویزے پر مقیم ہیں۔ وہ چار بچوں کے والد ہیں اور ان کی اہلیہ پاکستانی نژاد اٹلی کی شہری ہیں۔وہ بتاتے ہیں کہ اس واقعے کے بعد متاثرہ بچے اور انھیں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی معمولی چوٹوں کا علاج ہوا۔نوید اسلم کہتے ہیں کہ انھیں چند ماہ قبل ہی احتیاطی طور پر پیس میکر لگایا گیا تھا۔وہ بتاتے ہیں کہ ایک روز وہ ڈاک کی ترسیل کے کام پر تھے جب راستے میں ایک جگہ ٹریفک حادثے کی وجہ سے سڑک بند تھی۔ ’اِسی دوران میں اچانک بے ہوش ہو گیا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک کھل گئی مگر ان کی گاڑی وہیں کھڑی رہی۔ان کے مطابق بہت دیر بعد ایک البانوی شخص نے جب غیر معمولی انداز میں کھڑی گاڑی دیکھی تو وہ صورتحال جاننے کے لیے قریب آیا۔ ’اس نے مجھے ہوش میں لانے کی کوشش کی اور ناکام ہو کر ایمبولینس کو فون کر دیا۔ اس دوران وہ شخص امدادی کارکنوں کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مجھے طبی مدد فراہم کرتا رہا۔‘نوید بتاتے ہیں کہ اس کے بعد وہ سات دن ہسپتال میں زیر علاج رہے۔’تمام ٹیسٹ ہوئے مگر بے ہوشی کی وجہ سامنے نہ آ سکی مگر پھر ڈاکٹروں نے احتیاطی طور پر پیس میکر لگانے کا مشورہ دیا۔‘وہ کہتے ہیں کہ ’میرے ساتھ بھی کسی نے اچھائی کی تھی، اس لیے مجھے بھی اچھائی کرنی تھی اور بچے کی مدد کے لیے آگے بڑھنے کا فیصلہ میں نے اسی لیے کیا۔‘وہ کہتے ہیں ان کے لیے بڑا اعزاز وہ نہیں جو سرکاری ہے بلکہ جب پولیس حملہ آور کو پکڑ چکی تو وہاں موجود افراد نے ان کے لیے تالیاں بجائیں، جو سب سے بڑی بات تھی۔دہلی ہوٹل میں آتشزدگی: مسلمان نوجوانوں کی حاضر دماغی اور بہادری نے درجنوں لوگوں کی جان بچا لیاٹلی میں ’پاکستانی اور افغان‘ تارکین وطن کو وین میں آگ لگا کر قتل کرنے کے الزام میں دو پاکستانی گرفتار ’بیوی، بچے بضد تھے کہ مری دیکھنا ہے‘: وین حادثے میں پانچ بچوں، اہلیہ اور والدہ کو کھونے والے ملتان کے کاشف علی کی کہانیچھ سالہ بچی نے ’الیکسا‘ پر کال کر کے اپنی ماں کی زندگی بچا لیباپ جس نے اپنی جان دے کر تین سالہ بیٹے کو ڈوبنے سے بچایا

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

آج اور کل میٹرو، الیکٹرک اور سپیڈو بس سروس معطل رہے گی

سیکیورٹی وجوہات کے باعث جعفر ایکسپریس دو روز کے لیے معطل

شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت، ملک بھر میں نویں محرم کے مرکزی جلوس آج برآمد ہوں گے

’مارا پیٹا اور برہنہ کیا گیا، برفانی طوفان میں پہاڑی عبور کرنے پر مجبور کیا:‘ یورپ جانے کی خواہش میں اعضا گنوانے والے افغان باشندوں کے ترکی پر الزامات

اٹلی: پارک میں کھیلتے بچوں پر حملہ کرنے والے شخص پر قابو پانے والے گجرات کے نوید اسلم جن کی جرات کا سرکاری طور پر اعتراف ہوا

’انصاف بھلے اندھا ہو مگر بھینگا نہ ہو‘

وینزویلا میں دو شدید زلزلوں کے بعد ایمرجنسی نافذ، ہزاروں افراد کی ہلاکت کا خدشہ

یورپ میں شدید گرمی کا باعث بننے والا ’ہیٹ ڈوم‘ کیا ہے؟

سابق افغان اینکر پر فرانس میں ماڈلنگ کرنے پر تنقید: ’مجھ پر حملہ ہوا، کہا گیا تم پشتون ہو تمھیں ایسا لباس نہیں پہننا چاہیے‘

اگر آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس وصول نہ کرنے کی معلومات غلط ثابت ہوئیں تو مذاکرات ختم کر دیے جائیں گے: ٹرمپ

امریکی وزیر خزانہ کا ایرانی فنڈز کی نگرانی کے لیے قطر میں ادارہ قائم کرنے کا اعلان، ایران کو کوئی رقم ادا نہیں کی گئی، ٹرمپ کا دعویٰ

خواجہ آصف کا راولا کوٹ اور میرپور سے متعلق متنازع بیان: ’ایسا وزیر ابھی تک کابینہ میں موجود کیوں ہے؟‘

نیول چیف کا پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ، جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگی پر زور

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ آگئی، وفاقی کھاتوں میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی