مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے اثرات، خام تیل 115 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا


عالمی منڈی میں بدھ کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی بڑی وجہ سعودی عرب کی آئل ریفائنری پر حملے کے بعد مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 1.48 ڈالر اضافے کے بعد 115.36 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 1.22 ڈالر مہنگا ہوکر 101.12 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ یہ قیمتیں بدھ کو گرینچ معیاری وقت کے مطابق رات 1 بج کر 40 منٹ پر ریکارڈ کی گئیں۔ یمن کے حوثیوں نے منگل کو دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے میزائل کے ذریعے سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا، تاہم سعودی حکام نے فوری طور پر حملے کی تصدیق نہیں کی۔ ایران اور اس کے اتحادی گروہوں کے ساتھ جاری تنازع کے باعث خطے میں توانائی کی ترسیل سے متعلق غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی ہے۔ دوسری جانب امریکا میں خام تیل کے ذخائر میں معمولی اضافے کی توقع ہے جبکہ اوپیک پلس سے دسمبر کے لیے تیل کی پیداوار کے اہداف برقرار رکھنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ ادھر روسی بندرگاہوں سے خام تیل کی برآمدات میں ممکنہ کمی بھی عالمی منڈی میں قیمتوں پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون مار گرانے اور تین آئل ٹینکروں کا بارودی سرنگوں سے ٹکرائے جانے کا دعویٰ

پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون مار گرانے اور تین آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کا دعویٰ

اسرائیلی پارلیمنٹ میں اقتدار کی جنگ، نیتن یاہو اتحاد پیچھے

’میں ایک بھوت کے ساتھ رہتی ہوں‘: جاپان میں ’آسیب زدہ‘ سمجھے جانے والے گھروں کی مانگ کیوں بڑھ رہی ہے؟

مسجد الحرام میں ایک امام کے پیچھے نماز کی ادائیگی کے 100 سال مکمل، پہلے نماز کیسے ہوتی تھی؟

ایران پر حملے کا سوال اور عالمی معیشت: امریکی اور اسرائیلی انتخابات کے نتائج پوری دنیا پر کیسے اثر انداز ہوں گے؟

معاہدے نہ ہونے پر ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کے بڑے فوجی پلان کا انکشاف

نیتن یاہو نے عرب جماعتوں پر اسرائیلی الیکشن ’چوری‘ کرنے کا الزام کیوں لگایا؟

اسرائیلی انتخابات: نیتن یاہو کو برتری حاصل مگر اکثریت سے محروم

اسرائیل میں انتخابات: نیتن یاہو اور آئزنکوٹ سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام، عرب جماعتیں اہمیت اختیار کر گئیں

اسرائیل میں انتخابات: 77 فیصد سے زیادہ ووٹوں کی گنتی مکمل، نیتن یاہو اور آئزنکوٹ سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے اثرات، خام تیل 115 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا

اسرائیل کی عرب اقلیت کیا ہے اور وہ حکومت سازی میں ’کِنگ میکر‘ کا کردار کیسے ادا کر سکتی ہے؟

ایران امریکا جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو بڑی تباہی آسکتی ہے، پاکستان اور چین کا انتباہ

امریکی مڈ ٹرم انتخابات کے بعد ایران پر بڑے حملے کی تیاری؟جوہری تنصیبات نشانے پر ہونے کا امکان

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی