معاہدے نہ ہونے پر ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کے بڑے فوجی پلان کا انکشاف


امریکا اور اسرائیل نے ایران کے ساتھ جاری سفارتی کوششیں یا مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں اس کے خلاف بڑے پیمانے پر ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ امریکی ویب سائٹ 'ایکسیوس' کی رپورٹ کے مطابق، امریکی اور اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ معاہدہ نہ ہونے پر امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران کی قیادت، توانائی کے شعبے، جوہری تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، اور یہ حملے ممکنہ طور پر ایک ہفتے تک جاری رہ سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ثالثی کرانے والے ممالک ایران کو اس بات پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ ان جوہری تنصیبات تک اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو رسائی دے جنہیں ماضی میں نقصان پہنچا تھا، جبکہ اس کے بدلے ایران کو امریکی پابندیوں میں کچھ نرمی کی پیشکش کی گئی ہے۔ علاقائی ذرائع اور امریکی حکام کا کہنا ہے کہ تہران کو خبردار کیا گیا ہے کہ ان تجاویز کی قبولیت ہی امریکی انتخابات کے بعد ممکنہ شدید حملوں سے بچنے کا واحد ذریعہ ہوسکتی ہے، اور ایران آنے والے دنوں میں اس حوالے سے اپنے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ امریکا کا بنیادی مطالبہ ہے کہ ایران اپنے افزودہ یورینیئم کے ذخیرے سے دستبردار ہو، جبکہ تہران کا اصرار ہے کہ واشنگٹن پہلے اپنی بحری ناکہ بندی ختم کرے اور منجمد اثاثے بحال کرے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ثالثوں کے ذریعے گفتگو جاری ہے تاہم یہ دیکھنا باقی ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں، لیکن اس معاملے کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون مار گرانے اور تین آئل ٹینکروں کا بارودی سرنگوں سے ٹکرائے جانے کا دعویٰ

پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون مار گرانے اور تین آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کا دعویٰ

اسرائیلی پارلیمنٹ میں اقتدار کی جنگ، نیتن یاہو اتحاد پیچھے

’میں ایک بھوت کے ساتھ رہتی ہوں‘: جاپان میں ’آسیب زدہ‘ سمجھے جانے والے گھروں کی مانگ کیوں بڑھ رہی ہے؟

مسجد الحرام میں ایک امام کے پیچھے نماز کی ادائیگی کے 100 سال مکمل، پہلے نماز کیسے ہوتی تھی؟

ایران پر حملے کا سوال اور عالمی معیشت: امریکی اور اسرائیلی انتخابات کے نتائج پوری دنیا پر کیسے اثر انداز ہوں گے؟

معاہدے نہ ہونے پر ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کے بڑے فوجی پلان کا انکشاف

نیتن یاہو نے عرب جماعتوں پر اسرائیلی الیکشن ’چوری‘ کرنے کا الزام کیوں لگایا؟

اسرائیلی انتخابات: نیتن یاہو کو برتری حاصل مگر اکثریت سے محروم

اسرائیل میں انتخابات: نیتن یاہو اور آئزنکوٹ سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام، عرب جماعتیں اہمیت اختیار کر گئیں

اسرائیل میں انتخابات: 77 فیصد سے زیادہ ووٹوں کی گنتی مکمل، نیتن یاہو اور آئزنکوٹ سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے اثرات، خام تیل 115 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا

اسرائیل کی عرب اقلیت کیا ہے اور وہ حکومت سازی میں ’کِنگ میکر‘ کا کردار کیسے ادا کر سکتی ہے؟

ایران امریکا جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو بڑی تباہی آسکتی ہے، پاکستان اور چین کا انتباہ

امریکی مڈ ٹرم انتخابات کے بعد ایران پر بڑے حملے کی تیاری؟جوہری تنصیبات نشانے پر ہونے کا امکان

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی