
پاکستان کے تین سابق کپتانوں ظہیر عباس، وسیم اکرم اور وقار یونس کو ٹیسٹ کرکٹ کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر مدعو کرلیا گیا ہے۔
اس تاریخی موقع کی مناسبت سے آئندہ برس 11 سے 15 مارچ تک میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایک تاریخی ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔
کرکٹ آسٹریلیا اس یادگار موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کرے گا اور خصوصی طور پر تیار کردہ سووینیئرز بھی پیش کرے گا۔
ذرائع کے مطابق اس تاریخی میچ اور تقریبات میں شرکت کے لیے دنیا بھر کے دیگر ممالک کے سابق کپتانوں، نامور کھلاڑیوں اور آسٹریلیا و انگلینڈ کے معمر کرکٹرز کو بھی دعوت نامے ارسال کیے گئے ہیں۔