ایمباپے کو ماؤ زے تنگ پر مذاق مہنگا پڑ گیا: معاہدے منسوخ، معذرت کے بعد بیجنگ کا ردِعمل


فرانس کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کلیان ایمباپے کو جدید چین کے بانی ماؤ زے تنگ سے متعلق مذاق کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے چینی عوام اور ان کی تاریخ کا احترام کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ نے فرانسیسی فٹبالر کی اس معذرت کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ فرانسیسی پروگرام ’دی برج‘ کو دیے گئے انٹرویو میں کلیان ایمباپے سے ان کی پسندیدہ سوشل میڈیا میم کے بارے میں پوچھا گیا، جس پر انہوں نے مزاحیہ انداز میں اس تصویر کا ذکر کیا جس میں ان کا چہرہ چین کے سابق رہنما ماؤ زے تنگ کی تصویر پر لگایا گیا تھا۔ حالانکہ انہوں نے ماؤ زے تنگ کا نام نہیں لیا تھا، لیکن اس اشارے پر چینی سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا اور بعد میں ویڈیو کو ہٹا دیا گیا۔ اس تنازع کے نتیجے میں چین کی تین بڑی کمپنیوں نے کلیان ایمباپے کے ساتھ اپنے معاہدے ختم کرنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ وہ چینی عوام کے جذبات کو مجروح کرنے والے کسی اقدام کو برداشت نہیں کرسکتے۔ اس کے علاوہ، چین کے سرکاری نشریاتی ادارے کی نگرانی کرنے والے 'چائنا میڈیا گروپ' نے اسپین کی فٹبال لیگ ’لالیگا‘ کے میچز کی نشریات معطل کردیں۔ صورتِ حال کے پیشِ نظر لا لیگا کے صدر خاویر تیباس اور ریئل میڈرڈ نے بھی چینی شائقین سے افسوس اور معذرت کا اظہار کیا۔ کلیان ایمباپے نے سوشل میڈیا پر فرانسیسی، چینی اور انگریزی زبانوں میں اپنا معذرت نامہ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا تبصرہ غیر محتاط تھا اور ان کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا، نیز وہ چینی عوام اور ان کی تاریخ کا دل سے احترام کرتے ہیں۔ اس معذرت پر ردِعمل دیتے ہوئے چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ بیجنگ ایمباپے کی معذرت کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔ تاہم ترجمان کے اس بیان سے یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ایمباپے کے تبصرے کے بعد چین میں ان کے اور لالیگا کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات واپس لیے جائیں گے یا نہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

ایمباپے کو ماؤ زے تنگ پر مذاق مہنگا پڑ گیا: معاہدے منسوخ، معذرت کے بعد بیجنگ کا ردِعمل

ٹیسٹ کرکٹ کی 150 ویں سالگرہ: ظہیر عباس، وسیم اکرم اور وقار یونس بھی میلبرن میں مدعو

فنڈز کی کمی نہیں، تیاری اور فٹنس پر توجہ ترجیح: پی ایچ ایف کا ہاکی فائیو ورلڈ کپ نہ کھیلنے کا اعلان

کرسٹیانو رونالڈو کا 2008ء کا سیزن تاریخ کا بہترین سیزن قرار، میسی کو پیچھے چھوڑ دیا

کینیڈا کپ اسکواش: پاکستان کے نور زمان کو کوارٹر فائنل میں شکست

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: پاکستان کا کوئی بیٹر ٹاپ 5 میں شامل نہیں

فٹبال کی دنیا کا بڑا اپ سیٹ، فلیٹ ووڈ ٹاؤن نے آرسنل کو شکست دے دی

ریسلنگ کے مداح تیار ہوجائیں! جان سینا پھر ڈبلیو ڈبلیو ای میں نظر آئیں گے

حارث رؤف مشکل میں! آئی سی سی نے جرمانہ عائد کردیا

’ٹاپ آرڈر بالکل ناکام، پوری بیٹنگ لائن فلاپ‘: سری لنکا نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی

ماسکو 2030ء کی عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا

سری لنکا نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنا لی

سری لنکا کے خلاف پاکستان 110 رنز پر آؤٹ: ’پاکستانی ٹیم یہ سمجھنے میں مصروف ہے کہ پورے 50 اوورز کیسے کھیلنے ہیں‘

خوشاب: نیزہ بازی کے عالمی دن پر مکہ معاہدے سے اظہارِ یکجہتی، سلطان انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا انعقاد

پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست، سری لنکا تین ملکی سیریز کے فائنل میں پہنچ گیا

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی