دبئی میں 10 روز میں 60 کھرب روپے کے گھر فروخت


دبئی میں عالیشان گھروں اور فلیٹس کی خرید و فروخت کا کاروبار تیزی سے ترقی کرنے لگا ہے، رواں سال کے صرف دس روز میں 60 کھرب روپے کے گھر فروخت ہو گئے۔دبئی میں رئیل اسٹیٹ سے وابستہ ادارے فیم پراپرٹیز کے مطابق دو ہزار بائیس میں بارہ سو سے زائد ایسے گھروں کے سودے ہوئے جن کی قیمت ایک ارب روپے یا اس سے زائد تھی۔ دو ہزار تئیس کے پہلے پندرہ روز میں اب تک پینتالیس ایسے گھر فروخت ہو چکے ہیں۔ دبئی میں لگژری گھروں کی خرید و فروخت میں دو ہزار بائیس میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔اس سے قبل دو ہزار اٹھارہ سے دو ہزار بائیس تک صرف ایک سو پچاس ایسے گھر فروخت ہوئے تھے جن کی قیمت ایک ارب روپے یا اس سے زیادہ تھی۔یہ بھی پڑھیں: واضح رہے دبئی میں جائیداد کی خریدوفروخت اور منتقلی کا کام بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، دو ہزاربائیس میں دبئی میں جائیداد کی خریدو فروخت میں کھربوں روپے کے سودے ہوئے۔ پہلی بار رئیل اسٹیٹ میں کی گئی ٹرانزیکشنز کی مالیت تین سو کھرب روپے تک پہنچ گئی۔امارات میں 2022 میں پراپرٹی کے کل ایک لاکھ بائیس ہزار سے زائد سودے ہوئے۔ یہ تعداد 2021 کے مقابلے میں چوالیس اعشاریہ سات فیصد زیادہ رہی۔ گزشتہ سال اسی ہزار سے زائد نئے سرمایہ کاروں نے ریئل اسٹیٹ کے کاروبار میں اینٹری کی۔ دو ہزار اکیس کے مقابلے 2022 میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں 53 فیصد اضافہ ہوا۔دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے رئیل اسٹیٹ کے شعبے کی غیر معمولی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دبئی کو دنیا کے تین بڑے شہروں میں سے ایک بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم 2033 تک دبئی کی معیشت کے حجم کو دوگنا کرنے کے ہدف کی طرف گامزن ہیں، جو 2040 میں اربن ماسٹر پلان کو مکمل کرنے میں مدد دے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

’یہ سائبر حملہ نہیں‘: سپین اور پرتگال میں کئی گھنٹوں تک بجلی کی معطلی کا معمہ

مسلح افواج کو پہلگام حملے کے جواب میں ہدف اور وقت کے تعین کی مکمل آزادی ہے: مودی

پاکستان کا ایل او سی پر ’انڈین جاسوس ڈرون‘ مار گرانے کا دعویٰ، کواڈ کاپٹر جاسوسی کیسے کرتا ہے؟

فضائی برتری سمیت وہ عوامل جنھوں نے انڈیا کو 26 رفال طیارے خریدنے پر مجبور کیا

ریٹائرڈ ایئر مارشل جواد سعید پر ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی معلومات‘ شئیر کرنے کا الزام

ریٹائرڈ ایئر مارشل جواد سعید کے کورٹ مارشل کے بعد بھی تحقیقات جاری: ’جیل کی بجائے میس میں قید رکھا گیا ہے‘

تیز ہوائیں اور بارش کا امکان۔۔ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر کو خوشخبری سنا دی

انڈیا کا 26 رفال جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا اسے پاکستان پر فضائی برتری دلائے گا؟

انڈیا کا 26 رفال جنگی جہاز خریدنے کا فیصلہ کیا اسے پاکستان پر فضائی برتری دلائے گا؟

لاہور نے نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی جیسے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔۔ دنیا کا 37 ویں کم جرائم اور 63 واں محفوظ ترین شہر ! دیکھیں

سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ.. 1 تولہ سونا مہنگا ہو کر کتنے کا ملنے لگا؟

پاکستان کا لائن آف کنٹرول پر انڈین کواڈ کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ

پاکستان کا لائن آف کنٹرول پر انڈین کواڈ کاپٹر کو مار گرانے کا دعویٰ

کم کارڈیشیئن اور ’گرینڈپا ڈکیت‘: لاعلمی میں معروف شخصیت کو لوٹنے والے یونس جو فرار ہوتے ہوئے زیورات سڑک پر گرا گئے

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں کیا سہولیات دی گئی ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی