
ایران اسرائیل کشیدگی چوتھے روز میں داخل ہو گئی ہے اور گذشتہ چند گھنٹوں میں ایران اور اسرائیل نے ایک دوسرے پر مزید فضائی حملے کیے ہیں۔ایران کے پیر کی صبح کیے گئے میزائل حملوں میں اسرائیل میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا، ان حملوں میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اسرائیل نے اتوار کو ایران پر حملوں میں میزائل لانچنگ سائٹس کو نشانہ بنایا اور آئی جی آر سی کے انٹیلیجنس یونٹ کے سربراہ کو ہلاک کر دیاجس کے بعد ایران نے اسرائیل پر حملوں کی نئی لہر کا آغاز کیا ہے۔اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد پیر کے روز عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔جمعے سے جاری حملوں میں اب تک ایران میں کم از کم 224 شہری جبکہ اسرائیل میں از کم 24 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔امریکی حکام نے سی بی ایس نیوز کو بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کے ایک اسرائیلی منصوبے کو ویٹو کر دیا تھا۔ اسرائیل کا ’تہران کی فضا کے مکمل کنٹرول‘ کا دعویٰ، ایران کے میزائل حملوں میں آٹھ افراد ہلاک