
ایران کی حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام کو شہروں کو چھوڑنے کے اسرائیلی پیغامات 'دشمن کے نفسیاتی آپریشنز' کا حصہ ہیں۔اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے دارالحکومت تہران کے اوپر فضا کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ایران اسرائیل کشیدگی چوتھے روز میں داخل ہو گئی ہے اور گذشتہ چند گھنٹوں میں ایران اور اسرائیل نے ایک دوسرے پر مزید فضائی حملے کیے ہیں۔ایران کے پیر کی صبح کیے گئے میزائل حملوں میں اسرائیل میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا، ان حملوں میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اسرائیل نے اتوار کو ایران پر حملوں میں میزائل لانچنگ سائٹس کو نشانہ بنایا اور آئی جی آر سی کے انٹیلیجنس یونٹ کے سربراہ کو ہلاک کر دیاجس کے بعد ایران نے اسرائیل پر حملوں کی نئی لہر کا آغاز کیا ہے۔اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد پیر کے روز عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔جمعے سے جاری حملوں میں اب تک ایران میں کم از کم 224 شہری جبکہ اسرائیل میں از کم 24 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ’تہران کے رہائشیوں کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں‘، اسرائیلی وزیرِ دفاع کی وضاحت، ایران کا ’نفسیاتی آپریشن‘ کا الزام