
لاہور: فلورملزایسوسی ایشن نے صوبہ پنجاب میں 13 فروری سے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے، اعلان چیئرمین افتخار احمد مٹو نے کیا ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آٹے کے ٹرکنگ اسٹالز سیکیورٹی نہ ہونے کے باعث غیر محفوظ ہیں، پنجاب میں 13 سے زائد فلورملز کو بند کردیا گیا ہے، صوبائی حکومت نے گندم کی امدادی قیمت کا اعلان نہیں کیا ہے۔چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن نے الزام عائد کیا کہ مخصوص فلورملز کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، حکومت سیکیورٹی فراہم کرے ورنہ آٹے کے ٹرکنگ پوائنٹس ختم کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ گندم کی بین الاضلاعی اور بین الصوبائی نقل و حمل کی پابندی ختم کی جائے، 13 فروری سے پنجاب بھر میں فلورملز کوٹہ نہیں اٹھائیں گی۔گھی، دالیں، چاول، لہسن، آلو اور مرغی سمیت 29 اشیا مہنگی ہو گئیںچیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن افتخار احمد مٹو نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ 14 فروری سے مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی بند کردی جائے گی۔