قوی خان: ’اندھیرا اجالا کے ڈی ایس پی اب ہم میں نہیں رہے‘

پاکستانکے معروف اداکار قوی خان اتوار کی شام80 برس کی عمر میں کینیڈا میں وفات پا گئے ہیں۔ اس خبر کو سنتے ہیقوی خان کے ان لاکھوں فینز کے ساتھ مجھے بھی 80 کے وسط کے اپنے بچپن کا وہ دور یاد آیا جب پولیس انویسٹیگیشن کے موضوع پر ڈرامہ ’اندھیرا اجالا‘ پی ٹی وی سے نشر ہوتا تھا اور اس وقت رات آٹھ سے نو بجے کے درمیان گلیوں میں سناٹا اور ٹیلیویژن کے آگے مجمع لگ جاتا تھا۔اور اس سب کی وجہ اس ڈرامے میں قوی خان کا پولیس افسر کا مشہور کردار تھا۔ قوی خانتقریباً 60 سال تک پاکستان کے ریڈیو، ٹی وی اور فلم کی صنعت سے وابستہ رہے۔ پشاور میں پیدا ہونے والے محمد قوی خان نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان پشاور سے بطور ڈرامہ آرٹسٹ کیا تھا جس کے بعد وہ لاہور چلے گئے اور پی ٹی وی کے ساتھ اس کے ابتدائی دور یعنی1964 سے ہی وابستہ ہو گئے جہاں انھوں نے نے پی ٹی وی لاہور کے پہلے ڈرامے ’نظرانہ‘ میں بھی بطور ہیرو پرفارم کیا۔محمد قوی خان کے کریڈٹ پر بے شمار ڈرامے اور فلمیں ہیں جونہ صرف اس دور بلکہ آجتک بھی ڈراموںدیکھنے کے شوقین افراد میں مقبول ہیں۔پی ٹی وی پر نشر ہونے والے ان کے ڈرامے ’اندھیرا اُجالا‘ اور ’دن‘لوگوں کے دل و دماغ پر ایسے ان مٹ نقش چھوڑ گئے جس کے نشان آج بھی تازہ ہیں۔ ان کی وفات کی خبرکے ساتھ ہی جہاںملککے سیاسی و ادبی حلقوں کی جانب سے ان کی وفات پر اظہار افسوس کیا جا رہا ہے وہیں ہر کردار میں جان ڈالتی ان کیشاندار اداکاری پر بھی لوگ اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر موجودٹاپ ٹرینڈ میںاداکار قوی خان کے حوالے سے لوگ ان سے اپنی محبت عقیدت کا کُھل کر اظہار کر رہے ہیں۔ https://twitter.com/Dr_Morbius_/status/1632591990238920742?s=20ٹوئٹر صارف ثمینہ بلال نے قوی خا% کی زندگی کے حوالے سے لکھا کہ حوالےسے لکھا کہ80 سال سے زائد عمر کے ہونے کے باوجود وہ بہت فعال اور مضبوط تھے اور اس کی وجہ ان کی ماڈل ٹاؤن پارک میں صبح کی سیر تھی۔ انھوں نے ایک عظیم زندگی گزاری جس میں ہم سب سست لوگوں کے لیے ایک سبق ہے۔https://twitter.com/sbilal298/status/1632581575828287490?s=20کئی صارفین نے قوی خان کی موت پر افسوس کے اظہار کے ساتھ لکھا کہ ان کے جانے سے ایک پورا باب ختم ہو گیا ہے۔کئی ٹوئٹر صارفینڈراموں میں قوی خان کی لازوال اداکاری کو یاد کر رہے ہیںجن میں خاص طور پر ان کے ڈرامے اندھیرہ اجالا اور اس میں قوی خان کا ایک ذمہ دار ڈی ایس پی آفیسر کا کردار سراہا جا رہا ہے۔ https://twitter.com/imranifever/status/1632589951979094016?s=20 لیجنڈ اداکار قوی خان کے فینز کے ساتھ ساتھ پاکستانیڈرامہ، فلم انڈسٹری اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی قوی خان کی وفات پر اپنے دکھ کا اظہار بھی کیا اور ان کی خدمات کا اعتراف بھی۔ پاکستانی سنگر علی ظفر نے اداکار قوی خانکو اپنی ذات میں ایک ادارہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’اگرچہ مجھے کبھی بھی ان کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل نہیں ہوا، لیکن ان کی مثالی پیشہ ورانہ مہارت اور عاجزی کو ہر اس شخص نے سراہا ہے جس کو ان کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل تھا۔‘https://twitter.com/AliZafarsays/status/1632566255507894272?s=20اداکار عدنان صدیقی نے پاکستانی انڈسٹری میں قوی خانکے مرتبے کو بے مثال قرار دیا اور لکھا کہ ’ہم میں سے بہت سے لوگوں کے لیے وہ نہ صرف اداکاری بلکہ زندگی کو جاننےاور سیکھنےکے لیے بھی ہمیشہ ایک جیتی جاگتیعملی مثال اور اپنی ذات میں ایک ادارہ رہے۔‘https://twitter.com/adnanactor/status/1632463971595743232?s=20 کرکٹر شعیب اختر نے قوی خان کو خراج عقیدتپیش کرتے ہوئےکہا کہ ’ ایک کے بعد ایکسب رخصت ہو رہے ہیں۔ ہمارے بچپن کے پیارے پیارے لوگ۔‘https://twitter.com/shoaib100mph/status/1632505899037106176?s=20ڈاکٹر شائستہ لودھی نے قوی خان سے محبت و عقیدت کے اظہار کرتے ہوئے لکھا ’پاکستان کے سب سے ممتا، کامیاب، تجربہ کار اور قابل احترام اداکاروں میں سے ایک۔ وہجو ساری زندگی اداکاری پر قائم رہے اور ان جیسا مثبت اداکار کبھی نہیں دیکھا۔‘https://twitter.com/IamShaistaLodhi/status/1632469270725636096?s=20یہ بھی پڑھیے:’دلہن وہی جو پیا من بھائے اور ڈرامہ وہی جو ریٹنگ لائے‘ضیا محی الدین سے ایک ملاقات: ’ٹی وی پر تلفظ غلط ہوتا ہے، ہم کس کس کا رونا روئیں‘اداکاری کے شعبے میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انھیں ستارہ امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا تھا۔مقامی میڈیا کے مطابق قوی خان کی نماز جنازہ پیر کو بعد نماز ظہر مسی ساگا کی جامع مسجد میں ادا کی جائے گی،جس کے بعد انھیںکینیڈا کوبرامپٹن شہر کے میڈوویل قبرستان میں سپرِدِ خاک کیا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

پہلگام جیسے معروف سیاحتی مقام پر کوئی انڈین فوجی یا پولیس اہلکار کیوں موجود نہیں تھا؟ وہ سوال جو اس معاملے کو پیچیدہ بنا رہے ہیں

’یہ سائبر حملہ نہیں‘: سپین اور پرتگال میں کئی گھنٹوں تک بجلی کی معطلی کا معمہ

مسلح افواج کو پہلگام حملے کے جواب میں ہدف اور وقت کے تعین کی مکمل آزادی ہے: مودی

پاکستان کا ایل او سی پر ’انڈین جاسوس ڈرون‘ مار گرانے کا دعویٰ، کواڈ کاپٹر جاسوسی کیسے کرتا ہے؟

فضائی برتری سمیت وہ عوامل جنھوں نے انڈیا کو 26 رفال طیارے خریدنے پر مجبور کیا

ریٹائرڈ ایئر مارشل جواد سعید پر ’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی معلومات‘ شئیر کرنے کا الزام

ریٹائرڈ ایئر مارشل جواد سعید کے کورٹ مارشل کے بعد بھی تحقیقات جاری: ’جیل کی بجائے میس میں قید رکھا گیا ہے‘

تیز ہوائیں اور بارش کا امکان۔۔ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر کو خوشخبری سنا دی

انڈیا کا 26 رفال جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا اسے پاکستان پر فضائی برتری دلائے گا؟

انڈیا کا 26 رفال جنگی جہاز خریدنے کا فیصلہ کیا اسے پاکستان پر فضائی برتری دلائے گا؟

لاہور نے نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی جیسے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔۔ دنیا کا 37 ویں کم جرائم اور 63 واں محفوظ ترین شہر ! دیکھیں

سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ.. 1 تولہ سونا مہنگا ہو کر کتنے کا ملنے لگا؟

پاکستان کا لائن آف کنٹرول پر انڈین کواڈ کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ

پاکستان کا لائن آف کنٹرول پر انڈین کواڈ کاپٹر کو مار گرانے کا دعویٰ

کم کارڈیشیئن اور ’گرینڈپا ڈکیت‘: لاعلمی میں معروف شخصیت کو لوٹنے والے یونس جو فرار ہوتے ہوئے زیورات سڑک پر گرا گئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی