سری دیوی کو زیادہ معاوضہ کیوں؟ جب انیل کپور ’مسٹر انڈیا‘ کا سیٹ چھوڑ کر چلے گئے


بالی وڈ فلم انڈسڑی کے معروف اداکار انیل کپور اور ان کے پروڈیوسر بھائی بونی کپور کے درمیان تعلقات کے حوالے سے کبھی ناخوشگوار خبریں سامنے نہیں آئیں لیکن ایک مرتبہ شدید لڑائی کا قصہ ضرور سننے میں آتا ہے۔فلمی دنیا پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کوئی موئی کے مطابق انیل کپور اور بونی کپور کے درمیان ایک مرتبہ گرما گرم بحث ہوئی جو غالباً سری دیوی کے معاملے پر تھی۔بونی کپور اور سری دیوی کی شادی جون 1996 میں ہوئی تھی۔ بونی کپور پہلے سے شادی شدہ تھے اور پہلی بیوی مونا کپور سے ان کے دو بچے بھی ہیں، ارجن کپور اور انشلا کپور۔انیل کپور اور بانی کپور کے درمیان جھگڑے کا واقعہ ’مسٹر انڈیا‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا تھا جو سنہ 1987 میں ریلیز ہوئی تھی اور یہ سب سے زیادہ منافع کمانے والی فلموں کی فہرست میں شامل ہوئی۔دونوں بھائی اس قدر برہم ہوئے کہ انیل کپور فلم کا سیٹ چھوڑ کر چلے گئے اور شوٹنگ سے ہی انکار کر دیا۔یہ تب کی بات ہے جب مبینہ طور پر سری دیوی کا متھن چکرورتی کے ساتھ رومانوی تعلق اپنے اختتام کو پہنچ رہا تھا اور بونی کپور انہیں ’مسٹر انڈیا‘ میں کاسٹ کرنے پر بضد تھے۔ابتدائی طور پر تو سری دیوی نے آفر ٹھکرا دی تھی لیکن بعد میں ہیروئن کے کردار کے عوض 10 لاکھ انڈین روپے کا مطالبہ کیا۔’مسٹر انڈیا‘ نے انڈین باکس آفس پر 10 کروڑ کا منافع کمایا تھا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)بونی کپور نے نہ صرف سری دیوی کی ڈیمانڈ پوری کی بلکہ انہیں ایک لاکھ روپے اضافی ادا کیے۔لیکن انیل کپور کو یہ بالکل اچھا نہیں لگا کہ سری دیوی کو اتنی بڑی آفر پر فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے۔انیل کپور نہ صرف فلم میں ہیرو کا کردار نبھا رہے تھے بلکہ ’مسٹر انڈیا‘ کی پروڈکشن پر انہوں نے اپنا پیسہ بھی لگایا تھا۔انیل کپور صرف ایک شرط پر سیٹ پر واپس آئے کہ فلم پروڈکشن کے تمام معاملات وہ سنبھالیں گے اور ریلیز کے بعد منافعے کا ایک بڑا حصہ وہ رکھیں گے، اور ایسا ہی ہوا۔’مسٹر انڈیا‘ اپنے وقت کی سپر ہٹ فلم تھی جس نے انڈین باکس آفس پر 10 کروڑ کا منافع کمایا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ثانیہ سعید کی ازدواجی زندگی کا سنسنی خیز انکشاف

نوشاد موسیقی کے ’کوہِ نور‘، جنہوں نے اپنی شادی پر موسیقار ہونے کی حقیقت چھپائی

بشریٰ انصاری کا بھارتی مصنف کو کرارا جواب

’میٹ گالا‘ میں پنجاب کی انٹری: دلجیت دوسانجھ کو اپنے انداز سے متاثر کرنے والے مہاراجہ بھوپندر سنگھ کون تھے؟

جنس سے متعلق روایتی تصورات توڑتی ’بالی وڈ مخالف‘ فلمیں: ’مرد کچھ بھی کھا لیتے ہیں بس اس میں نمک مرچ ڈال دو‘

ایسا لگا جہاز ابھی تباہ ہوجائے گا۔۔ ندا ممتاز نے جہاز میں پیش آئے خوفناک واقعے کی تفصیلات بتا دیں

اسلام نے 4 شادیاں فرض نہیں کیں بلکہ۔۔ فیصل قریشی کا دو ٹوک جواب سن کر مداح سراہے بغیر نہ رہ سکے

مرنے کے قریب ہو لیکن باز نہیں آرہے۔۔ بشریٰ انصاری نے جاوید اختر کے بخیے ادھیڑ کر رکھ دیے ! ویڈیو

منیب بٹ کی شادیوں پر کھانا ضائع کرنے والوں کیلئے سخت تلقین

رحما زمان کی فیروزخان کی تعریف پر اداکار کا انوکھا رد عمل

بھارتی انتہا پسندی پر فیصل قریشی کا سخت بیان

’بالی وُڈ نہایت مصنوعی جگہ ہے‘، عرفان خان کے بیٹے بابل خان کا روتے ہوئے ’انکشافات‘

شوہر کو بچپن سے جانتی تھی لیکن۔۔ ثانیہ سعید پہلی بار اپنی طلاق کے بارے میں بول اٹھیں

سالے کی شادی میں کھانا ضائع ہوتا دیکھ کر بلبلا اٹھے۔۔ منیب بٹ نے ویڈیو بنا کر شادی میں آئے مہمانوں کے لتے لے ڈالے ! دیکھیں

ملکو جب نوٹ لے کر گئے تو کیا دھوکا ہوا؟ شادی میں نچھاور ہونے والے نوٹوں کی حقیقت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی