ثانیہ سعید کی ازدواجی زندگی کا سنسنی خیز انکشاف


سینئر اداکارہ، لکھاری و ٹی وی میزبان ثانیہ سعید نے پہلی بار اپنی ازدواجی اور ذاتی زندگی پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اب وہ شادی کے رشتے میں نہیں ہیں، ان کی شادی 35 سال تک چلی۔ ثانیہ سعید نے حال ہی میں فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کا شوبز کیریئر اور سماجی کام کھلی کتاب کی طرح ہے، اس سے متعلق ہر کوئی جانتا ہے لیکن ان کی ذاتی زندگی ایک راز ہے، کیوں کہ اگر وہ ذاتی زندگی کی باتیں سب کو بتادیں تو بھی کسی کو اس کا فائدہ نہیں ہوگا۔ ان کے مطابق ذاتی زندگی کوئی کام یا تجربہ نہیں، جس سے دوسرے سیکھ سکیں، اس لیے وہ ذاتی زندگی پر کبھی بات نہیں کرتی۔شادی اور محبت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے شادی کی تھی اور ان کی شادی شدہ زندگی 35 برس تک رہی۔ ثانیہ سعید نے کہا کہ انہوں نے اپنے بچپن کے ساتھی اور دوست سے شادی کی، جن کے ساتھ وہ پلی بڑھیں، ایک ساتھ پڑھیں اور ایک ساتھ کیریئر شروع کیا۔ان کے مطابق ان کے اور ان کے شریک حیات کے درمیان ہمیشہ ہی اچھے تعلقات رہے اور اب جب وہ ایک ساتھ نہیں، جب ان کی شادی برقرار نہیں رہی، تب بھی ان کے درمیان اچھے روابط ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ عام طور پر مشرقی معاشرے میں شادی کے لیے خواتین کو قربانیاں دینی پڑتی ہیں، انہیں اپنے خوابوں کو چھوڑنا پڑتا ہے لیکن وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کے ساتھ ایسا کچھ نہیں ہوا۔ثانیہ سعید نے بتایا کہ ان کے اور ان کے شوہر کے درمیان ہمیشہ سے اچھے تعلقات تھے، وہ دوست تھے، اسی لیے انہیں شادی کے بعد بھی قربانیاں نہیں دینی پڑیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں کوئی اولاد نہیں اور نہ ہی انہیں اولاد نہ ہونے کا افسوس ہے، انہوں نے تسلیم کیا کہ والدین اور اولاد کی محبت کا نعمل البدل کچھ بھی نہیں، وہ نایاب محبت ہوتی ہے۔اگرچہ ثانیہ سعید نے بتایا کہ ان کی شادی 35 سال تک چلی اور پھر ان کے درمیان تعلق ختم ہوا، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ ان کی شادی کس وجہ سے ختم ہوئی؟ثانیہ سعید نے 1990 کی دہائی میں ساتھی اداکار، ہدایت کار اور دیرینہ دوست شاہد شفاعت سے شادی کی تھی۔ اداکارہ نے بطور چائلڈ آرٹسٹ 1980 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے کیریئر کا آغاز کیا، ان کا شمار چند مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

نادیہ خان نے شوبز شخصیات کو آڑے ہاتھوں لیا، ویڈیو وائرل

عدنان سمیع پاکستانی اینکرز پر طنز کر کے خود مذاق بن گئے

صرف نام لینے پر لڑ پڑی۔۔ کیا عمیر وقار نے ثنا جاوید کو سَنکی کہا؟ میک اپ آرٹسٹ کا چونکا دینے والا انکشاف

بھارت کا بزدلانہ حملہ: پاکستانی اداکاروں کا شدید رد عمل

مودی کی چاپلوسی میں کیا کچھ کرنا پڑ رہا ہے۔۔ عدنان سمیع نے ایک بار پھر اوقات دکھا دی ! صارفین نے بھی نہ بخشا

تم نے شیر کے منہ میں ہاتھ ڈالا ہے۔۔ شوبز شخصیات کا بھارت کو کرارا جواب، بھارتیوں کو مرچیں لگا گیا

آئندہ جوتوں سے جاوید اختر کا استقبال کرنا چاہیے۔۔ جاوید اختر کے بیان پر نادیہ خان غصے سے پھٹ پڑیں ! ویڈیو

ثانیہ سعید کی ازدواجی زندگی کا سنسنی خیز انکشاف

نوشاد موسیقی کے ’کوہِ نور‘، جنہوں نے اپنی شادی پر موسیقار ہونے کی حقیقت چھپائی

بشریٰ انصاری کا بھارتی مصنف کو کرارا جواب

’میٹ گالا‘ میں پنجاب کی انٹری: دلجیت دوسانجھ کو اپنے انداز سے متاثر کرنے والے مہاراجہ بھوپندر سنگھ کون تھے؟

جنس سے متعلق روایتی تصورات توڑتی ’بالی وڈ مخالف‘ فلمیں: ’مرد کچھ بھی کھا لیتے ہیں بس اس میں نمک مرچ ڈال دو‘

ایسا لگا جہاز ابھی تباہ ہوجائے گا۔۔ ندا ممتاز نے جہاز میں پیش آئے خوفناک واقعے کی تفصیلات بتا دیں

اسلام نے 4 شادیاں فرض نہیں کیں بلکہ۔۔ فیصل قریشی کا دو ٹوک جواب سن کر مداح سراہے بغیر نہ رہ سکے

مرنے کے قریب ہو لیکن باز نہیں آرہے۔۔ بشریٰ انصاری نے جاوید اختر کے بخیے ادھیڑ کر رکھ دیے ! ویڈیو

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی