نادیہ خان نے شوبز شخصیات کو آڑے ہاتھوں لیا، ویڈیو وائرل


اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے وقت پاکستانی شوبز شخصیات کے رویے پر بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں اور ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ نادیہ خان نے پاکستانی شوبز شخصیات کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمارے ملک پر حملے کر رہا ہے لیکن بے شرم شوبز شخصیات کو اپنے فالوورز کی پڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے کسی بھی شوبز شخصیت کا نام لیے بغیر کہا کہ انہیں فکر ہو رہی ہے کہ ان کے ڈرامے بھارت میں بند کردیے جب کہ بھارت ہمارے ملک پر حملے کر رہا ہے۔نادیہ خان نے کہا کہ بے شرم شوبز شخصیات کو یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ ہماری افواج سرحدوں پر ہماری حفاظت کے لیے مامور ہے اور وہ ان کے خلاف ہی بولتے ہیں۔ اداکارہ و ٹی وی میزبان نے افواج پاکستان کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فوجی سرحدوں پر کھڑے ہوکر دشمن کا مقابلہ کرتے ہیں، تاکہ ہم آرام سے سو سکیں۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ہماری آنے والی نسلوں کی حفاظت کر رہی ہے اور ہم ان ہی کے خلاف بولتے ہیں۔ نادیہ خان نے شوبز شخصیات کو طعنہ دیا کہ انہیں بھارتی مداحوں اور وہاں پر اپنے ڈراموں کی بندش کی فکر کو چھوڑ کر جنگ کے میدان میں اترنا چاہیے۔ انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ اداکاروں کو بھی سرحدوں پر جنگ کے میداںوں میں بھیجا جانا چاہیے، تاکہ انہیں احساس ہو کہ جنگ کیا ہوتی ہے۔نادیہ خان شوبز شخصیات کے رویے اور افواج پاکستان کی قربانیوں پر بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں اور ان کی آواز لڑ کھڑانے لگی۔ اداکارہ و ٹی وی میزبان کی جانب سے شوبز شخصیات کو آڑے ہاتھوں لیے جانے اور افواج پاکستان کی تعریفیں کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور مداحوں نے اس پر تبصرے کرتے ہوئے ان کی حب الوطنی کی تعریفیں کیں۔نادیہ خان نے پہلے بھی فواد خان، ہانیہ عامر اور دوسرے اداکاروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی شوبز شخصیات نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے 22 اپریل کی مذمت کی لیکن کبھی انہوں نے فلسطین کے لیے آواز نہیں اٹھائی اور نہ ہی بھارتی حکومت کی جارحیت پر کبھی بولتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’کون لوگ ہیں یہ‘، بشریٰ انصاری جاوید اختر اور ارنب گوسوامی پر برس پڑیں

بھارتی فنکاروں پر پاکستانی شوبز شخصیات برہم

دفع کردیں اب ان کو۔۔ عروہ حسین نے اجے دیوگن، کاجول اور ورون دھون سمیت کئی بھارتی اداکاروں کے بخیے ادھیڑ کر رکھ دیے

نادیہ خان نے شوبز شخصیات کو آڑے ہاتھوں لیا، ویڈیو وائرل

عدنان سمیع پاکستانی اینکرز پر طنز کر کے خود مذاق بن گئے

صرف نام لینے پر لڑ پڑی۔۔ کیا عمیر وقار نے ثنا جاوید کو سَنکی کہا؟ میک اپ آرٹسٹ کا چونکا دینے والا انکشاف

بھارت کا بزدلانہ حملہ: پاکستانی اداکاروں کا شدید رد عمل

مودی کی چاپلوسی میں کیا کچھ کرنا پڑ رہا ہے۔۔ عدنان سمیع نے ایک بار پھر اوقات دکھا دی ! صارفین نے بھی نہ بخشا

تم نے شیر کے منہ میں ہاتھ ڈالا ہے۔۔ شوبز شخصیات کا بھارت کو کرارا جواب، بھارتیوں کو مرچیں لگا گیا

آئندہ جوتوں سے جاوید اختر کا استقبال کرنا چاہیے۔۔ جاوید اختر کے بیان پر نادیہ خان غصے سے پھٹ پڑیں ! ویڈیو

ثانیہ سعید کی ازدواجی زندگی کا سنسنی خیز انکشاف

نوشاد موسیقی کے ’کوہِ نور‘، جنہوں نے اپنی شادی پر موسیقار ہونے کی حقیقت چھپائی

بشریٰ انصاری کا بھارتی مصنف کو کرارا جواب

’میٹ گالا‘ میں پنجاب کی انٹری: دلجیت دوسانجھ کو اپنے انداز سے متاثر کرنے والے مہاراجہ بھوپندر سنگھ کون تھے؟

جنس سے متعلق روایتی تصورات توڑتی ’بالی وڈ مخالف‘ فلمیں: ’مرد کچھ بھی کھا لیتے ہیں بس اس میں نمک مرچ ڈال دو‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی